DailyNewsHeadline

AJK; Pir M Habib Ur Rahman prays for peace and prosperity for Pakistan

حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن نےپاکستان کی سلامتی وخوشحالی کے لئے خصوصی دعا

 حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے کہاہے کہ حضورنبی کریم ﷺ کاارشاد گرامی ہے کی تم میں بہتروہ ہے جوقرآن سیکھے اوردوسروں کوسیکھائے رمضان المبارک میں نمازتراویح میں قرآن پاک سنانے والے تمام حفاظ کرام کومبارک بادپیش کرتاہوں وہ حفاظ کرام بڑ ے خوش قسمت ہیں جنہوں نے نمازتراویح میں قرآن پاک سنانے اورسننے کی سعادت حاصل کی ہے آستانہ عالیہ فیض پورشریف کی جامع مسجدانوارحرم میں صوفی محمدیعقو ب رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداورچودھر ی محمدخلیق الزمان کے برداراصغرحافظ محمدمسعودالرحمن نے نمازتراویح میں قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کی ہے انہیں اوران کے خاندان کومبار کبادپیش کرتاہوں انہوں نے حافظ محمدنعیم کوسامع کی ذمہ داری بطریق احسن انجام دینے پرمبار کبادپیش کی انہوں نے کہا رمضان المبار ک کی مبار ک اوربابرکت ساعتیں رخصت ہورہی ہیں نمازنجات کاذریعہ ہے نمازپوراسال فرض ہے جسطرح نماز کی پابندی رمضان المبارک میں کی جاتی ہے اسی طرح باقی گیارہ مہینوں میں بھی نماز پابندی اورباقاعدگی سے اداکی جائے مساجدکی رونق بحال رکھی جائے جسطر ح رمضان المبارک میں مساجد میں رونق رہتی ہے اسی طرح پوراسال رونق رہنی چاہیے انہوں نے ان خیالات کااظہارآستانہ عالیہ فیض پورشریف کی جامع مسجدانوارحرم میں نمازتراویح میں ختم قرآن جشن نزول قرآ ن، ام المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا،غزوہ بدر ، ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا،فتح مکہ فتح مبین، فاتح خیبر امیرالمومنین حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ اور لیلتہ القدر کے موضوعات کے حوالے سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے اجتماع سے مولانامحمدزبیرمولاناقربان حسین صدیقی مولانامحمدآصف جمیل مولانامحمداشرف نقشبندی مولاناطیب عثمان صدیقی اورمولاناحبیب الرحمن سیالوی نے مختلف موضوعات پرمدلل خطاب کیااجتماع کاآغاز تلاوت کلام پا ک سے کیاگیامولانامحمدحبیب الرحمن سیالوی نے تلاوت کلام پاک سے اجتماع کاآغاز کیااورہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف بھی حاصل کیانقابت کے فرائض مولانامحمدعرسان نے انجام دییاجتماع کے آخر میں حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحادپاکستان کی سلامتی وخوشحالی افواج پاکستان کی سرفرازی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعاکرائی اجتماع میں فرزندان توحیدوشمع رسالت کے پروانوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی سعادت حاصل کی اجتماع سحری تک جاری رہا سحر ی کاوسیع انتظام کیاگیا

Chakswari; Hazrat Pir Muhammad Habib Ur Rahman Sahib Mehboob Qadri Naqshbandi , (Dhangri/ faiz pur Shareef ) has urged the countrymen to forge unity in their ranks and pray for the peace, security, development and prosperity of the motherland in his address in Faiz pur shareef.

Show More

Related Articles

Back to top button