Kallar Syedan; Wife beaten and had her hair cut in village Rajaam
تھانہ کلر سیداں پولیس نے بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے زخمی کرنے اور سر کے بال کاٹنے کے الزام میں خاوند، ساس اور سسر کیخلاف مقدمہ درج
تھانہ کلر سیداں پولیس نے بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے زخمی کرنے اور والدہ کے کہنے پر سر کے بال کاٹنے کے الزام میں خاوند، ساس اور سسر کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔مسماۃ عفت النساء زوجہ آصف محمود سکنہ رجام نے پولیس کو مضروبی کی حالت میں بیان دیا کہ میری شادی مسمی آصف محمود سکنہ رجام کیساتھ عرصہ دو برس قبل ہوئی تھی جس سے میرا ایک بیٹا بھی ہے ۔ہمارے درمیان آئے روز چھوٹی موٹی باتوں پر جھگڑا ہوا کرتا تھا اور میرا خاوند مجھے اکثر گالیاں دیا کرتا تھا لیکن میں برداشت کرتی رہی۔ گزشتہ روز دوپہردن 2 بجے میں اپنے گھر موجود تھی کہ اسی اثناء میں میرا خاوند اور سسر آ گئے۔میرے خاوند نے مجھے کمرے کے اندر بلا لیا اور گالم گلوچ شروع کر دی اور طیش میں آ کر کلہاڑی اٹھا لی اور سیدھا وار مجھ پر کیا جو میری کمر پر لگا ،دوسرا وار کلہاڑی کیا جو مجھے بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی پر لگا جس سے میں زخمی ہو گئی اور پھر اس نے مجھے لاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔اتنے میں آصف کا ماموں اورنگزیب بھی آ گیا جس نے میرے خاوند کی منت سماجت کر کے میری جان بخشی کروائی۔دوران لڑائی میری ساس مسماۃ(ن)کے کہنے پر خاوند نے میرے سر کے بال بھی کاٹ دہئے۔میری ساس ،سسر اور خاوند ۔مجھے میرے خاوند نے اپنے والد کے کہنے پر بلاوجہ مضروب کیا ۔
Kallar syedan; A Police case has been registered against Asif Mahmood of village Rajaam for beating his wife and cutting her hair on demand of his mother. police case has been registered against the husband and in-laws.
اہل خانہ سوتے رہے اور ملزمان رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہو کر ہزاروں روپے کی نقدی اور لاکھوں روپے کے طلائی زیورات لے اڑے
اہل خانہ سوتے رہے اور ملزمان رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہو کر ہزاروں روپے کی نقدی اور لاکھوں روپے کے طلائی زیورات لے اڑے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔محمد عمران سکنہ سہوٹ بگیال نے تھانہ کلر سیداں میں پولیس کو بتایا کہ میں اور میری والدہ اپنی ذاتی مکانات میں رہائش پذیر ہیں اور میں بسلسلہ روزگار بیرون ملک مقیم ہوں اور اب چھٹی پر گھر آیا ہوا ہوں۔گزشتہ شب ہم معمول کے مطابق سو گئے اور صبح جب سحر ی کیلئے جاگے تو دیکھا کہ ہمارے سامان والے کمرے میں تالے وغیرہ ٹوٹے ہوئے تھے ۔مزید دریافت پر جب کمرے میں گئے تو دیکھا کہ لاکر وغیرہ اور بکسوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور لاکر میں موجود پچاس ہزار روپے کی نقدی اور دس تولے طلائی زیورات اور قیمتی پارچات وغیرہ غائب تھے جنہیں نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے چوری کر کے لے گئے ۔سب انسپکٹر طارق محمود مصروف تفتیش ہیں۔
موسم گرما کی شدت کے باعث بجلی کے وولٹیج میں انتہائی کمی واقع ہو گئی
موسم گرما کی شدت کے باعث بجلی کے وولٹیج میں انتہائی کمی واقع ہو گئی ہے کم وولٹیج کے باعث نہ صرف بجلی کے آلات جلنا شروع ہو گئے بلکہ پانی کاحصول بھی دشوار ہو گیا ہے کم وولٹیج کے باعث پانی کی موٹریں چلنے سے انکاری ہیں جس سے لوگوں کو پینے کے پانی کے لیے بھی مارے مارے پھرنا پڑتا ہے ۔گرمی کی شدت اور روزے کے باعث بجلی کے کم وولٹیج نے لوگوں کے مسائل میں مزید اضافہ کیا ہے ،شہریوں نے حکام سے اصلا ح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
این اے 58کی عوام عام انتخابات میں راجہ پرویز اشرف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے, یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ
پیپلز پارٹی کے رہنما یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ این اے 58کی عوام عام انتخابات میں راجہ پرویز اشرف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے چند ماہ کی وزارت عظمیٰ میں تحصیل گوجرخان میں 47ارب روپے کے ترقیاتی کام کرائے جس کی کہیں اور مثال نہیں ملتی ۔راجہ پرویز اشرف عوامی لیڈر ہیں انہیں لوگوں کے مسائل کااحساس ہے اور وہ مسائل کے خاتمے کے لیے ہی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔تحصیل گوجرخان کے علاوہ کلر سیداں کے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی چھ یوسیز میں بھی راجہ پرویز اشرف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔
چوہدری محمد جمیل اکرم نے اپنی رہائش گاہ سموٹ پر احباب کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا
مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد جمیل اکرم نے اپنی رہائش گاہ سموٹ پر احباب کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں چیئر مین چوہدری صداقت حسین، چیئر مین راجہ ندیم احمد، چیئر مین راجہ پرویز قادری، مالک داد بھٹی، ملک تیفور ،چوہدری محمد طارق، ٹھیکیدار ماجد، چوہدری اسد اللہ، چوہدری اللہ دتہ، راجہ محمد حفیظ، ارشد ساجد، زمرد آفتاب،ذیشان بٹ کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
عوام فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ایم ایم اے کو کامیاب بنائیں۔
حلقہ پی پی 10سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار خالد محمود مرزا نے کہا ہے کہ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے ایم ایم اے کے امیدواروں کی انتخابی کامیابی ضروری ہے ۔عوام اگر ملک میں اللہ اور اس کے رسول کا نظام چاہتے ہیں تو یہ انتخابات میں ایم ایم اے کو کامیاب بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھوک لٹوال یوسی بھلاکھر میں ضمیر حسین کی جانب سے دئیے گئے افطار دعوت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ باری کی سیاست کرنے والوں نے قوم کو مایوسیوں اور کرپشن کے سوا کچھ نہ دیا اب وقت آ گیا ہے کہ عوام فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ایم ایم اے کو کامیاب بنائیں۔