Kahuta; Ticket confirmed for Munira Yameen Satti
سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین ستی کی صاحبزادی منیرہ یامین ستی کا ٹکٹ کنفرم
سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین ستی کی صاحبزادی منیرہ یامین ستی کو پنجاب اسمبلی خواتین کی سیٹ کا ٹکٹ کنفرم۔منیرہ یامین ستی کا MPAمنتخب ہونایقینی ہے کیونکہ لسٹ میں پہلی 20خواتین میں16ویں نمبر ہیں ۔منیرہ یامین ستی سابق ایم پی اے ثوبیہ انور ستی کی والدہ اور چیئر مین یوسی نڑھ بلال یامین ستی کی ہمشیرہ ہیں ۔بلا ل یامین ستی نے ہمیشہ کی طرع اس بار بھی اپنی سیاسی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا جب کا اعتراف ن لیگ کی قیادت بھی کرتی ہے۔ ستی قبیلے کی طر ف سے میاں محمد نواز شریف ، میاں محمد شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کا تہ دل سے شکریہ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قبل ن لیگ کی طرف سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹوں کی تقیسم ہوئی جس میں سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین ستی کی صاحبزادی منیرہ یامین ستی کو پنجاب اسمبلی خواتین کی مخصوص سیٹ کا ٹکٹ کنفرم ہو گیا جس پر جاری لسٹ میں ان کا پہلی 20خواتین میں16ویں نمبر ہیں جس سے ان کا MPAمنتخب ہونا کنفرم ہے مسلم لیگ ن کے ایک دھڑا بلال یامین ستی کی ہمشیرہ کو ٹکٹ دینے کے خلاف محترک تھا مگر شاہد خاقان عباسی کی طرف سے ہمشیہ کی طرع اس بار بھی ان کا بھر پور ساتھ رہا ۔ستی قبیلے میں سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین ستی کی صاحبزادی منیرہ یامین ستی کو پنجاب اسمبلی خواتین کی سیٹ کا ٹکٹ کنفرم ہونے پر مسرت اور اطمنان کا اظہار پایا جاتا ہے اور حالیہ الیکشن میں شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن کو اس کا بھر پور فاہدہ ہو گا حلقہ پی پی سیون میں بلال یامین ستی نے سابقہ الیکشن میں راجہ محمد علی کی بھرپور حمائت کی تھی جس پر وہ 44سو کی لیڈ سے کامیاب ہو گے تھے مگر حالیہ الیکشن میں اگر بلال یامین ستی اور ان کے دھڑ ے نے کھل کر مخالفت کی حالات بدل سکتے ہیں ۔
عید کی آمد آمد ہے عید خوشیوں میں غربا کو بھی شریک کریں ۔راجہ گلزار احمد
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
راجہ گلزار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عید کی آمد آمد ہے عید خوشیوں میں غربا کو بھی شریک کریں ۔ ماہ رمضان کے بعد عید الفطر کا دن آتا ہے جس میں ہر مسلمان دوسرے مسلمان سے ملتاہے اس لیے ہمیں چاہے کہاپنے اردگردغریب و غرباء پر نظر رکھیں اور ان کی مدد کریں تاکہ وہ بھی ان خوشیوں میں شامل ہو جائیں ۔موجودہ حالات کے پیشے نظر اپنے ارد گرد نظر رکھنے چاہے اور اگر کوئی مشکوک شے دیکھے تو انتظامہ کو اطلاع کر ئیں ۔ان خیالات کا اظہارتحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت جنر ل کونسلر یوسی ہوتھلہ راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ رحمتوں پر بر کتوں کے ماہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ بھی گزرنے کو ہے اس کے بعد عید الفطر کا دن ہو گا ۔عید الفطر کا یہ مبارک دن ہمیں امن و محبت اورپیار کا درس دیتا ہے ۔ ماہ رمضان کے بعد عید الفطر کا دن آتا ہے جس میں ہر مسلمان دوسرے مسلمان سے ملتا ہے دن خوشیاں بانٹنے کا دن ہوتا ہے اس لیے ہمیں چاہے کہاپنے اردگردغریب و غرباء پر نظر رکھیں اور ان کی مدد کریں تاکہ وہ بھی ان خوشیوں میں شامل ہو جائیں ۔