DailyNews

UK; Private taxi firm raise Pakistani flag on Ramadan and eid celebrations

رمضان اور عید کے موقع پر سالیڈیرٹی کے لیے اپنے ہیڈ کوارٹر پر پاکستانی پرچم لہرا دیا

شاہد ہاشمی برمنگھم پوٹھوار ڈاٹ کوم 
ایکبرٹش پرائیویٹ ہائر ٹیکسی فرم نے مسلمانوں کے ساتھ رمضان اور عید کے موقع پر سالیڈیرٹی کے لیے اپنے ہیڈ کوارٹر پر پاکستانی پرچم لہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق برمنگھم ایئر پورٹ اور نیشنل ایگزبیشن سینٹر کے نزدیک واقع ٹی سی کارز (T.C.CARS) جوکہ ایک پرائیویٹ ہائر ٹیکسی فرم ہے اورگزشتہ تین دہائیوں سے کاروبار کررہی ہے،کے مالک مارٹن اور ٹرانسپورٹ منیجر اینڈی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوں تو برطانیہ کی تعمیر و ترقی میں ایشیائی اور بالخصوص پاکستانیوں کا ایک اہم رول رہا ہے لیکن ہماری اس بزنس میں پاکستان و آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں افراد اپنے روزگار سے وابستہ ہیں۔ ان کی محنت، لگن اور دیانتداری سے ہم بخوبی آگاہ ہیں۔ ہماری آپس میں ایک بہترین ورکنگ ریلیشن پائی جاتی ہے۔ اس ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے رمضان اور عیدالفطر کی آمد پر مسلم کمیونٹی اور اپنے سٹاف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہم نے برٹش اور پاکستانی جھنڈے ایک ساتھ اپنے ہیڈ کوارٹر پر لہرا رہے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ کچھ نہ کچھ ہماری جانب سے بھی ڈیلیور کیا گیا ہے۔ اس امید کے ساتھ کے رفاقتوں کا سفر آگے چلتا رہے گا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button