Taxila; Security fears over illegal Afghans
ٹیکسلا اور اس کے گردونواح میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان آبادی سیکیورٹی کے لئے بہت بڑا خطرہ
ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔
ٹیکسلا اور اس کے گردونواح میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان آبادی سیکیورٹی کے لئے بہت بڑا خطرہ۔ا فغانیوں کی موجودگی سے جرائم کی شرع میں غیر معمولی اضافے نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے۔ انتظامیہ کی افغانیوں کے خلاف پراسرار خاموشی ناقابل فہم ہے۔ حالیہ ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیچھے بھی ان لوگوں کے ملوث ہونے کیشواہد ملے ہیں ۔افغانیوں کی بڑی تعداد غیر قانونی،غیر اخلاقی، اور تخریبی کاروائیوں میں ملوث ہے۔غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی ضرورت ہے۔ غیر رجسٹرڈ افغانیوں کے خلاف چودہ فارن ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا جائے۔شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور سخت نالاں ہیں ۔اہلیان علاقہ نے سیکیورٹی ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سرچ آپریشن کر کے ان کو ملک بدر کیا جائے۔ذرائع کے مطابق ٹیکسلا اور اس کے گردونواح میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے جو مغل مارکیٹ، لنڈا مارکیٹ کرش پلانٹس ،رکشہ ڈرائیورز،ریڑھی بانوں اور مزدوری کرتے ہیں اور یہ تعداد روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی جا رہی ہے۔ یہ لوگ روزانہ کی بنیاد پر بھاری تعداد میں مختلف قسم کا سامان افغانستان سے سمگل کر کے فروخت کر رہے ہیں، ان کے تمام سرکاری محکموں کے اہلکاروں کے ساتھ رابطے بھی ہیں جو انکا مال پہنچانے میں مدد دیتے ہیں اور اکثریت کریشر پلانٹ کے مالکان اور ملازمین افغانی ہیں غیر رجسٹرڈ وغیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی بڑی تعداد نے منہ مانگے کرایوں پر مکانات اور دکانیں حاصل کر رکھی ہیں اور غیر قانونی وناجائز ذرائع آمدن استعمال کر کے کروڑوں میں کھیل رہے ہیں اکثریت نے رشوت دے کر یا سیاسی اشیر باد کے طفیل جعلی شناختی کارڈ بھی بنوا لئے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنوانا ان کے لئے کوئی مسئلہ ہی نہیں افغانیوں کی کثیرتعداد غیر قانونی، غیر اخلاقی کلاشنکوف،چرس، ہیروئن، اسمگلنگ، خصوصاََ اسلحہ کی اسمگلنگ، حالیہ دنوں میں ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور دہشت گردی و تخریب کاری کے واقعات میں ملوث پائی گئی ہے مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی ضرورت ہے غیر رجسٹرڈ افغانیوں کے خلاف چودہ فارن ایکٹ کے تحت مقدمات کا ندراج کیا جائے اگر اس سنگین صورتحال کا بروقت ادراک نہ کیا گیا تو پھر ہمیں اس کا تادیر خمیازہ بھی بھگتنا پڑ سکتا ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادروں کی طرف سے اس مسئلے کو نظر انداز کرنا حیران کن ہے عوامی حلقوں نے ارباب اختیار آئی جی پولیس اور آر پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی جائے انہیں گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا جائے اور ملک سے بے دخل کیا جائے