Kallar Syedan; Fatal accident near Chauk Pindori, One dead, 4 injured
کلر سیداں کے قریب ڈڈیال آزاد کشمیر کی فیملی حادثے کا شکار، حادثے میں 20سالہ نوجوان جاں بحق
کلر سیداں کے قریب ڈڈیال آزاد کشمیر کی فیملی حادثے کا شکار، حادثے میں 20سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے ۔یہ حادثہ کلر سیداں راولپنڈی روڈ پر چوکپنڈوری کے قریب اس وقت پیش آیا جب چکلالہ اسکیم تھری کے رہائشی محمد سعید اپنے بیٹے بیٹیوں اور 20 سالہ بھانجے محمد عثمان کے ہمراہ اپنی مہران کار کے ذریعے ڈڈیال آزاد کشمیر سے براستہ کلر سیداں گھر واپس جا رہے تھے کہ چوکپنڈوری کے قریب ان کی تیز رفتار گاڑی روڈ کے کنارے کھڑی ٹرالی کیساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں تمام افراد زخمی ہو گئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا جہاں سے محمد عثمان کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی شفٹ کیا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا ۔ حادثہ محمد سعید نامی ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا ،زخمی ہونے والوں میں ان کا بیٹا سبحان سعید،ایمان سعد اور منائل سعید شامل ہیں۔
سہوٹ بگیال میں مظہر بھٹی کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر
پی ٹی آئی کے رہنما امیدوار این اے 58چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ عمران خان کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ اس کی جدو جہد کے نتیجے میں 35برس سے اقتدار میں موجود حکمران مافیا کو نا اہلی ملی،لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوی دار آج قوم کو بتائیں کہ آج بھی بیس بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟انہوں نے گزشتہ شام چوآخالصہ کے قریب سہوٹ بگیال میں مظہر بھٹی کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر سے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کو اشرافیہ اور فرسودہ نظام سے نجات دلانی مقصود ہے تو قوم مل کر آئندہ انتخابا ت میں عمران خان کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھے۔انہوں نے کہا کہ جس ملک کے حکمران چور ڈاکو ہوں اس ملک کو دشمنوں کی ضرورت نہیں رہتی۔نواز شریف نے ذاتی اثاثوں میں اضافہ کیا وہ قوم کے لیے کچھ نہ کر سکے ،امیدوار پی پی 7راجہ طارق محمود مرتضیٰ، امیدوار پی پی 8چوہدری جاوید کوثرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستر برس میں ہم قوم کی منزل کا تعین نہ کر سکے قوم آج بھی بھٹک رہی ہے دیگر اقوام نے ترقیاں کیں مگر ہم تنزلی کی جانب جا رہے ہیں تو اس پستی کی وجہ ہمارے وہ حکمران ہیں جو بھاری بھاری اقتدار میں آتے ہیں اور عوام کو مزید قرضوں میں جھکڑ کر چلے جاتے ہیں۔اس موقع پر ساجد جاوید،گلفراز بٹ اور یگر نے بھی خطاب کیا۔
کلرسیداں مین بازار چوک میں تجاوزات کی بھر مار
کلرسیداں مین بازار چوک میں تجاوزات کی بھر مار،ٹریفک وارڈنزنے ٹریفک رواں رکھنے کی بجائے تجاوزات مافیا کا دست و بازو بنتے ہوئے مین چوک سے پنڈی روڈ، چوآروڈ،مین بازار ، مغل بازار گوجرخان روڈ کے داخلی وخارجی راستوں کے سامنے رکشے ،ریڑھیاں لگوا نے کے ساتھ ساتھ مغل بازار کاپرانا ٹوٹا ہوابیرئیر رکھ کرموٹر سائیکلز،رکشہ اور گاڑیوں کی گذر گاہ کو غیر قانونی طور پر بند کردیاجبکہ دوسری جانب کلرسیداں میں ٹریفک کا دباؤ زیادہ ، وارڈن اہلکار کم ، شہری اذیت میں مبتلا ، عید کی خریداری کیلئے شہر کا رخ کرنے والوں کا گرمی اور ٹریفک جام سے برا حال ، کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام معمول بن گیا۔
محمد منیر چشتی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ دوبیرن کلاں میں ادا کی گئی
محمد منیر چشتی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ دوبیرن کلاں میں ادا کی گئی جس میں کل پاکستان انجمن پٹواریان کے مرکزی صدر صوفی محمد بشیر خان، چیئر مین راجہ ندیم احمد، ٹھیکیدار محمد بشارت،تنویر ناز بھٹی،چوہدری توقیر اسلم، محمد مسعود بھٹی، چوہدری عبدالجلیل ،ملک آفتا ب حسین، ماسٹر محمد شفیق، خان شبیر،چوہدری جمیل اختر، افسر بھٹی کے علاوہ معززین علاقہ اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مقامی صحافی چوہدری الفت حسین کے چچا ،پنجاب پولیس کے ریٹائر انسپکٹر چوہدری محمد ضمیر کے بھائی الحاج چوہدری محمد ریاست کو سہوٹ کلیال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
مقامی صحافی چوہدری الفت حسین کے چچا ،پنجاب پولیس کے ریٹائر انسپکٹر چوہدری محمد ضمیر کے بھائی الحاج چوہدری محمد ریاست کو سہوٹ کلیال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی، چیئر مین راجہ ندیم احمد، چیئر مین چوہدری صداقت حسین، چیئر مین پرویز اختر قادری، شاہد اکبر گجر، ٹھیکیدار محمد بشارت، راجہ اورنگزیب آف جبر، چوہدری محمد ایوب،زین العابدین عباس، نصیر اختر بھٹی، نمبردار اسد عزیز،چوہدری توقیر اسلم، مسعود بھٹی، چوہدری غلام شبیر،راجہ ربنوا ز خان،راجہ داؤد اکبر کے علاوہ معززین علاقہ اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
محمد پر و یز بیگ حر کت قلب بند ہو جا نے سے ا نتقا ل کر گئے نما ز جنا ز ہ کلر سید اں گر ا ؤ نڈمیں ا د ا کی گئی
مقامی تا جر سر د ا ر محمد ا شتیا ق کے کز ن ا ر شد بیگ ،جا و ید بیگ کے بھا ئی محمد پر و یز بیگ حر کت قلب بند ہو جا نے سے ا نتقا ل کر گئے نما ز جنا ز ہ کلر سید اں گر ا ؤ نڈمیں ا د ا کی گئی جس میں بلد یہ کو نسلر شیخ حسن ر یا ض ،عا طف ا عجا ز بٹ ،محمد فیا ض کیا نی ، محمد ا عجا ز بٹ ،مقا می تا جر شیخ جا و ید ،سر د ا ر محمد تا ج سمیت معز ز ین علا قہ تا جر و ن نے کثیر تعد ا د میں شر کت کی ۔