Kallar Syedan; Disappointment over Tariq Murtaza getting PTI ticket in PP7
طارق مرتضی کو پارٹی امیدوار نامزد کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔حلقہ پی پی 7میں پاکستان تحریک انصاف کے غلط فیصلوں کی وجہ سے صوبائی سیٹ حاصل نہیں کر سکتی حلقہ پی پی 7تحصیل کلرسیداں کی شرقی یونین کونسلیں چوآ خالصہ ،منیاندہ ،دوبیرن ،سموٹ ،کنوہا ،نلہ مسلماناں کے پی ٹی آئی کارکناں کو مایوسی ہوئی اگر پی ٹی آئی حلقہ پی پی 7میں تحصیل کلرسیداں کے پی ٹی آئی رہنماوں کو نمائندگی کا حق دیا جاتا تو کلرسیداں جیت یقینی تھی تحصیل کلرسیداں میں پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت بنی تھی آج اس تبدیلی کو خود ہاتھوں سے دفن کرتے نظر آتی ہے ٹکٹوں کی بندر بانٹ سے حلقہ پی پی 7میں جس کو ٹکٹ دیا گیا ہے اس کی گزشتہ الیکشن میں عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے پہلے مسترد کر چکے ہیں اور اب پھر ایسے شخص کو اقتدار میں لانے کی کوشش کی گئی جن کو عوام نے مسترد کیا ہوا ہے اور ان کے پاس پی ٹی آئی کے کارکن کی پہچان نہیں اور نہ ہی وہ پارٹی ٹکٹ کے لیے اہل تھے انھوں نے کہا کہ پارٹی کے ہارنے کی سب سے بڑی وجہ ٹکٹوں کی تقسیم کے غلط فیصلے ہوں گے پی ٹی آئی کارکنوں نے طارق مرتضی کو پارٹی امیدوار نامزد کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اپنے احتجاج میں کہا کہ وہ عید الفطر کے بعد اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے
محمد منیر چشتی کی والدہ ماجد ہ کی نماز جنازہ سوموار کی شب 8بجے دوبیرن کلاں میں ادا کر دی گئی
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔معروف صحافی کے صدر محمد منیر چشتی ،محمد بشیر حال مقیم دبئی ،نصیر ہمایوں حال مقیم لبیا ،طارق محمود حال مقیم اٹلی کی والدہ ماجد ہ کی نماز جنازہ سوموار کی شب 8بجے دوبیرن کلاں میں ادا کر دی گئی مرحومہ کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا سنیئر صحافی محمد منیر چشتی کی والدہ کی نماز جنازہ معروف عالم دین محمد اقبال قریشی نے پڑھائی نماز جناز ہ میں سیاسی وسماجی ،مذہبی ،اساتذہ اور صحافت اور دیگر شعبوں سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی