Kahuta; Severe shortage of drinking water
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں شدید گرمی میں پانی کی شدید قلت
کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں شدید گرمی میں پانی کی شدید قلت نلکے اور بور خشک کہوٹہ کی لاکھوں کی آبادی پانی کی بوند بوند کو ترس گئی۔ عورتیں میلوں دور جا کر پانی لانے پر مجبور کروڑوں کے ٹیکس دینے کے باوجود شہری صاف پانی سے محروم ہیں۔ سابق تحصیل ناظم راجہ طارق محمود مرتضیٰ کے دور میں22کروڑ کی واٹر سپلائی کا منصوبہ آٹھ سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا۔ عوام علاقہ کا شدید احتجاج کہوٹہ کی 80فیصد آبادی پانی سے محروم ہے۔ بیس فیصد کو جو تھوڑا بہت پانی ملتا ہے۔ وہ بھی گندے نالے کا ہے ۔جو صرف واش روم میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تھانہ کہوٹہ کے پاس لگایا جانے والا واٹرفلٹر یشن پلانٹ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ محلہ آڑہ ، فاروق کالونی ، گریڈ ، چھنی اعوان و دیگر علاقے پانی سے محروم ہیں۔ ٹینکرزمالکان نے من مانے ریٹ لگا رکھے ہیں ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے ۔کہ خداراہ اے سی کہوٹہ اور ایم سی عوام کو شدید گرمی میں ٹینکرز کے ذریعے پانی مہیا کرے ۔اور واٹر سپلائی منصوبہ فوری مکمل کیا جائے ۔واٹر سپلائی منصوبے میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔