عام انتخابات کا سلسلہ عروج پرراجہ صغیر احمد آف مٹور کے کاغذات جانچ پڑتال کے بعد منظور ۔ ووٹروں سپوٹروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔کارکن ووٹر سپورٹرالیکشن کی تیاریاں مکمل کر یں انشاء اللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گئی ۔ تفصیل کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی سیون کہوٹہ کلر سیداں سے بھی مختلف جماعتوں اور آزاد امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کر ائے ۔حلقہ پی پی سیون سے آزاد حثیت میں الیکشن میں حصہ لینے والے راجہ صغیر احمد آف مٹور نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کر ائے تھے گذشتہ روز کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد ان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگے ہیں اس موقع پر کنگ آف پولیٹیشن ذوالفقار علی ستی ، راشد مبارک عباسی ، سید ذوالقرنین شاہ ،راجہ جہانگیر ،راجہ مالک داد،راجہ ذوالفقار،منشی مٹھا ،ماجد حسین بھی موجود تھے ۔ راجہ صغیر احمد آف مٹور نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہاالیکشن 2013میں آزاد حثیت سے الیکشن میں حصہ لیا 39ہزار ووٹ حاصل کیے الیکشن میں جس طرع کی دھندلی میرے ساتھ کی گئی وہ بھی عوام کے سامنے ہے میں نے کسی عدالت میں جانے کے بجائے اپنا کیس عوامی عدالت میں رکھا انشاء اللہ 25جولائی 2018کوحلقے کی عوام اپنا ووٹ مجھے دے کر میرے حق میں فیصلہ دے گئی انہوں نے کہا کہ میں اپنی عوام کویہ بتا دینا چاہتا ہوں انشاء اللہ جیت کر اپنے حلقے کی عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کروں گا۔
پنجاڑ میں57کروڑ50لاکھ روپے کے ترقیاتی کام
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
راشد مبار ک عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پانچ سالوں میںیوسی پنجاڑ میں57کروڑ50لاکھ روپے کے ترقیاتی کام کر انے پر شاہد خاقان عباسی کا شکر یہ ادا کر تے ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے 57کروڑ کی ایک بڑی گرانٹ یوسی پنجاڑ کے لیے دی اور اس گرانٹ سے کو جو کام پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں وہ آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں آمدہ الیکشن میں کامیابی شاہد خاقان عباسی کے قدم چومے گئی ۔حلقے کی غیور عوام اپنے قاہد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراہیں گئے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راشد مبارک عباسی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے2013کے الیکشن کے بعد حکومت کے اختتام تک جہاں انہوں نے اپنے حلقے کی دیگر یونین کونسلوں میں ترقیاتی کام کرائے ہیں وہاں پر یوسی پنجاڑ میں 57کروڑ50لاکھ روپے کی خطیر گرانٹس دی جس میں کیرل روڈ17کروڑ، سوڑ روڈ 22کروڑ، دوبیرن تاسلامبڑ3کروڑ50لاکھ روپے ،پنجاڑ سے جیوڑہ براستہ بھہند17کروڑاس کے علاوہ منجن ،کلائیاں ،سلامبڑ، کھوئیاں میں مختلف گلیات کی مد میں1کروڑروپے کی گرانٹ جاری کی ہے انہوں نے کہا آمدہ الیکشن میں حلقہ این اے57سے شاہد خاقان عباسی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔