DailyNews

Taxila; Drug offences at its height in Taxila region

تھانہ ٹیکسلا کی حدودمیں سرعام شراب ، چرس سفید پوڈرکا دھندا عروج پر

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔
تھانہ ٹیکسلا کی حدودمیں سرعام گلی محلوں اور چوکوں پر شراب ، چرس سفید پوڈرکا دھندا عروج پر۔۔منشیات فروشوں نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔ جس سے نوجوان نسل تباہی کی جانب گامزن بربادکئی ماؤں کی گودیں اجڑ چکی ہیں ۔عوامی سماجی حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا کی حدودٹھٹھہ خلیل ،وحدت کالونی ، کوہسار کا لونی ،ٹمبر مارکیٹ سرائے کھولا اور اس کے گر د نواح کے علاقوں میں منشیات فروشوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ پولیس کے اہلکارجیبیں گرم کرنے میں مصروف جبکہ محکمہ انسداد منشیات و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مکمل خاموشی سوالیہ نشان ہے ؟منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بہت توجہ دلائی گئی ہے لیکن ارباب اختیار کی طرف سے کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی جگہ جگہ سرعام لوگ چرس، افیون اور ہیروئن کا نشہ کرتے دکھائی دیتے ہیں نشے نے بہت سے گھر اجاڑے ہیں۔ نشہ خواہ شراب کا ہو، ہیروئن کا یا چرس کا انسانی صحت تباہ ہوجاتی ہے اور انسان کسی کام کا نہیں رہتا۔ بعض اوقات گھروں میں فاقوں کی نوبت آجاتی ہے کہ گھرکا سربراہ سب کچھ نشے میں اڑا دیتا ہے ۔شہر میں جگہ جگہ جواء پرچی کا کام عروج پر ہے نوجوان نسل منشیات کے استعمال سے تباہ ہو رہی ہے منشیات فروشی کرنے والوں کی وجہ سے علاقہ مکین سخت پریشان ہیں سرعام منشیات فروشی کی وجہ سے خواتین کا گزر بھی مشکل ہوچکا ہے علاقہ مکین بااثر منشیات فروشوں کے خلاف جان کے خوف سے کوئی اقدام کرنے سے قاصرہیں اور انتظامیہ کی جانب سے بھر پور ایکشن کے منتظر ہیں مگرمنشیات فروشی کا دھندہ تاحال جاری ہے اہلیان علاقہ نے ڈی پی او راولپنڈی ، آر پی او ودیگر ارباب اختیار سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

عید کی آمد، گوشت مافیانے چھریاں تیز کر دیں

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔
عید کی آمد، گوشت مافیانے چھریاں تیز کر دیں پھل فروشوں کی من مانیوں کے بعد اب عید الفطر سے چند روز قبل گوشت مافیا نے بھی حکومتی رٹ چیلنج کرتے ہوئے گائے و بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کردیا ہے جس کے باعث متوسط اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے گوشت کی خریداری مشکل ہوگئی ہیتفصیلات کے مطابق شہر میں گائے کے بغیر ہڈی والے گوشت کی فی کلو قیمت سے 400سے بڑھا کر500روپے جبکہ ہڈی والے گوشت کی قیمت350روپے سے بڑھا کر 450 روپے کلو کردی گئی ہے،اسی طرح گوشت مافیا نے بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت بھی700 روپے سے بڑھا کر 800سے 900روپیفروخت کیا جا رہا ہے ،اس ضمن میں گوشت مافیا کا موقف ہے کہ عید الفطر کے باعث گائے و بکرے کے گوشت کی طلب میں اضافے کا رجحان ہے،دوسری جانب شہریوں نے گوشت مافیا کے موقف کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گائے و بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ متعلقہ انتظامیہ کی ناکامی ہے،مقامی انتظامیہ شہر میں دودھ،گوشت،پھلوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر قابو پانے میں قطعی ناکام دکھائی دیتی ہے،اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کا کردار محض کاغذی رہ گیا ہے اور ان کے ہاتھوں سے معاملات نکل چکے ہیں،شہریوں کا کہنا تھا کہ گوشت کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرکے متوسط اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو عید کی خوشیوں سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے صوبائی حکومت اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button