Kahuta; Raja Tariq M Murtaza (PTI) submits papers
پی ٹی آئی رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے ۔۔۔۔
پی ٹی آئی رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی حلقہ پی پی سیون کے عوام کا مشکور ہوں کہ اس شدید گرمی اور روزے میں میرے ساتھ آئے کامیاب ہو کر اس علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کرونگا نوجوانوں کو روزگار ملے گا ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جائے گا جہاں عوام یکساں انصاف فراہم ہوگا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے امیدوار راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے گزشتہ روز کہوٹہ میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر تحریک انصاف کے عہدیداران کارکنان اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع ہر تحصیل صدر راجہ خورشید ستی نے کہا کہ راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے دس سالوں سے تحریک انصاف کو مظبوط اور منظم بنانے میں اہم کردار ادا کیا انکا ماضی بے داغ اور انھوں نے اس علاقہ میں تعمیر و ترقی کے لیے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا پارلیمانی بورڈ نے انکا ٹکٹ فائنل کر دیا ہے اور انشا اللہ تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون پی پی چھ اور این اے 57سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اس موقع پر راجہ طارق محمود مرتضیٰ کا پرجوش استقبال کیا گیا تحریک انصاف کے عہدیداران اور نوجوانوں کی بڑی تعداد انکے ہمراہ تھی ۔
اہلیان نڑالہ ستیاں راجہ محمد علی کی بھر پور حمائت کا اعلان
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے ۔۔۔۔
راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر منا ء نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم اہلیان نڑالہ ستیاں راجہ محمد علی کی بھر پور حمائت کا اعلان کرتے ہیں ۔آمدہ الیکشن میں کامیابی راجہ محمد علی کے قدم چومے گئی ۔ راجہ محمد علی ایک عظیم باپ کے بیٹے ہیں انہوں نے اپنے پانچ سالوں میں حلقہ پی پی سیون میں اربو ں روپے کے ترقیاتی کام کر ائے ہیں جس کی مثا ل نہیں ملتی انہوں نے ہمارے علاقے نڑالہ میں 75لاکھ روپے کی سٹرک دی ہے انشاء اللہ 25جولائی کا سورج راجہ محمد علی کی کامیابی کی خبر لے طلوع ہو گا ۔ ا ن خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر منا ء نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا راجہ محمد ظفر الحق اور ان کے صاحبزادے راجہ محمد علی کی سیاست عوامی خدمت ، حق ، سچ ،صاف گوئی ،ایمانداری ، دیانتداری،کرپشن ،جھوٹ سے پاک سیاست پر مبنی ہے ان کی انہی خداداد صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ہم اہل علاقہ عظیم باپ کے عظیم بیٹے راجہ محمد علی کی بھر پور حمائت کا اعلان کرتے ہیں ۔
نوجوان سیاسی کارکن راجہ خضرآف گلوریوسی مٹور کی طرف سے افطار ڈنر
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے ۔۔۔۔
نوجوان سیاسی کارکن راجہ خضرآف گلوریوسی مٹور کی طرف سے افطار ڈنر ۔ راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ، راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ حاجی عبدالقدوس ،راجہ طیب جنجوعہ،راجہ احمد صغیر، راجہ قلب عبا س ، راجہ عمران ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ اور دیگر نے شر کت کی ۔
آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اسد محمود ستی کو چیئرمین کا الیکشن لڑاہیں گئے
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے ۔۔۔۔
آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اسد محمود ستی کو چیئرمین کا الیکشن لڑاہیں گئے ۔عوام علاقہ کے دکھ درد میں شریک اور 24گھنٹے ان تک عوام علاقہ باآسانی رسائی ہے ۔یونین کونسل ہوتھلہ میں جتنے کام اسد محمود ستی نے کرائے اس مثال نہیں ملتی یوسی کے یونین کونسل تمام کونسلرز بھی ان کے دست بازوں بنے ہوئے ہیں جبکہ منتخب چیئرمین اپنے حلقے سے غائب ہے عوام علاقہ کو اگر ایک لیٹر پر چیئرمین کی تصدیق چاہے ہو تو پہلے بچارے غریب لوگ 15سو کی گاڑی بنک کرا کر پنڈی ان کی رہائش گاہ پر جاتے ہیں اور آگے سے جواب ملتا ہے کہ وہ پنڈی کچہری چلے گئے ہیں یا فلاں جگہ چلے گے ہیں اہلیان علاقہ نے کہا کہ وائس چیئرمین اسد محمود ستی نے اپنے علاقے کی عوام کو درپیش مساہل سے دوچار ہوتے دیکھ کر د ن رات ایک کر کے یوسی ہوتھلہ میں کرڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کے جھال بچھا دیے ۔ وائس چیئرمین اسد محمود ستی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،سابق ایم پی اے محترمہ ثوبیہ انور ستی ،حافظ عثمان عباسی اور چیئرمین یوسی نڑھ “فرزند کوہسار”بلال یامین ستی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کی وساطت سے یوسی میں سوئی گیس منصوبے کی تکمیل ،سٹرکیں اور گلیوں کے جھال بچھا دیے انہوں نے حقیقی معنوں میں عوامی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے جس پر اہلیان یوسی ہوتھلہ ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔