DailyNews

Kahuta; Raja Junaid Kiyani condemns fake news on social media

سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی اور بے بنیاد خبر, راجہ جنید کیانی حال مقیم لندن

اٹلی نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم چوہدری امجد) ۔۔راجہ جنید کیانی حال مقیم لندن نے نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم چوہدری امجد سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور کہا گذشتہ دو دن سے سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی ہے جس میں مجھے اور میرے بھائی شعیب کیانی آف نارہ کو کار چوری میں ملوث کیا گیا اور یہ لکھا گیا کہ جنید کیانی کار چوری میں پکڑا گیا جبکہ میں پچھلے 8 سال سے لندن میں ہوں لہذا ہم اس بے بنیاد اور جھوٹی خبر کو مسترد کرتے ہیں جن دوست احباب کی کار چوری ہوئی ہے ان سے ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ بھی نارہ کے رہائشی ہیں الحمداللہ ان کی کار برآمد ہو گی ہے اور چور ابھی بھی پولیس حراست میں ہےاور یہ ہمارے خلاف سیاسی پروپیگنڈہ کیا گیا ہے 
کیونکہ حلقہ پی پی 7 کے آزاد امیدوار خادم اعلی راجہ صغیر احمد آف مٹور جنید کیانی اور شعیب کیانی کے بہنوئی ہیں 
اور یہ ان کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے 
اس کےعلاوہ جنید کیانی نے کہا کہ جس آفیشل پیج نےاس خبر کو ہوا دی ہے اس کے ایڈمن سے میرا رابطہ ہوا اور اس سے کہا کہ جس بھی ہمارے سیاسی مخالفین نے یہ جھوٹی خبر لگوائی ہے یا آپ نے کسی روپے کی لالچ میں خبر لگائی ہے اس کا ہمیں نام بتایا جائے یا آپ نے اگر خود لگائی ہے تو اپنی اس خبر جو کہ جھوٹی ثابت ہو چکی ہے اس کی معافی مانگیں اگر دو دن کے اندر معافی نہ مانگی گی تو ہم قانونی کاروائی کا حق رکھتے ہیں اوران کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کریں گے کیونکہ ہمارے پاس ایف آئی آر کی نقل بھی موجود ہے اور جن کی گاڑی چوری ہوئی تھی عاصی خان اور ان کے بڑے بھائی نے اپنے میرے بھائی شعیب کیانی اور دیگر علاقائی شخصیات کے ساتھ بیٹھ کر ایک ویڈیو پیغام میں اس جھوٹی خبر کی تردید کی ہے اور کہا کہ شعیب کیانی اور جنید کیانی کا کار چوری میں واسطہ یا بلواسطہ کوئی تعلق نہیں ہے اور ہم نے ایسی کوئی خبر نہیں لگوائی نہ ہمیں پتا ہے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر جس میں راجہ صغیر احمد کی فوٹو بھی ساتھ لگائی گئی ہے یہ ان کے خلاف سازش کی گئی ہے اور ان کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں 
سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی اور بے بنیاد خبر جس میں جنید کیانی اور شعیب کیانی اور ان کے بہنوئی حلقہ پی پی 7 راجہ صغیر احمد آف مٹور کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس کو مسترد کرتے ہیں

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button