DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Shahid Khaqan Abbassi, Saddaqat Abbasi and Shafiq Satti submitted papers in NA-57

این اے 57سے شاہد خاقان عباسی، صداقت عباسی، آصف شفیق ستی کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے

عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ،بعض جماعتیں تاحال امیدواروں کا فیصلہ نہ کر پائیں آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔این اے 57سے شاہد خاقان عباسی، صداقت عباسی، آصف شفیق ستی کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے ،اتوار کے روز پی پی 7کہوٹہ سے راجہ محمد علی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اس موقع پر یوسیز کنوہا، دوبیرن کلاں، منیاندہ، کھڈیوٹ،ہوتھلہ،دکھالی،نارہ،پنجاڑ، بیورکے چیئر مین حضرات بھی ان کے ساتھ موجود تھے ۔اس نشست پر پیپلز پارٹی کی جانب سے چوہدری ظہیر محمود،لبیک یا رسول اللہ کی جانب سے حافظ منصور، چیئر مین یوسی نرڑ بلال یامین ستی کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے اس نشست پر تاحال کسی امیدوار کی نامزدگی نہیں ہو سکی ہے ۔این اے 58سے مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں ،این اے 59سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،سابق ایم پی اے قمر الاسلام راجہ نے مسلم لیگ کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔پی پی 10کے لیے چوہدری نثار علی خان،انجنیر قمر الاسلام راجہ،خالد محمود مرزا،چوہدری شفقات کیانی،نوید بھٹی، پیر نصیر کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا چکے ہیں کاغذات جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔پیپلز پارٹی نے این اے 59سے چوہدری کامران اسلم اور پی پی 10سے سابق ناظم چوہدری شفقات اقبال کیانی کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

کلر سیداں تھانے میں اندھیر نگری کا راج،کوئی بھی کام رشوت کے بنا نہیں ہوتا

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)کلر سیداں تھانے میں اندھیر نگری کا راج،کوئی بھی کام رشوت کے بنا نہیں ہوتا۔گاؤں پنڈ میر گالہ میں 23مئی کو لڑائی جھگڑے میں خالد محمودسمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے پولیس مخالف فریق سے مل گئی اور زخمیوں کے خلاف ہی مقدمہ درج کر دیا۔اس جھگڑے میں خالد محمود کے تین دانت ٹوٹے تھے ،خاتون اور ایک نوجوان شاہزیب کا سر پھوٹا تھا تفتیشی افسر نے لیت و لعل سے کام لیا ۔زخمی شاہزیب کو میڈیکل کے لیے سرے سے بھیجا ہی نہ گیا ،خالد محمود اور دیگر کی میڈیکل رپورٹ 31مئی کو جاری ہوئی اور تفتیشی افسر نے چھ ایام بعد چھ جون کو اس رپورٹ کو حاصل کیا اور تفتیش آج بھی زیرو ہے پولیس فریقین سے لوٹ مار میں مصروف ہے اور اس وقت کلر سیداں ضلع راولپنڈی کا واحد تھانہ ہے جہاں قانون کی حکمرانی خواب بن چکی ہے ہر کام رشوت کے بل بوتے پر فوراً ہو جاتا ہے ۔متاثرہ فریق نے آئی جی پولیس پنجاب سے کلر سیداں پولیس کے اس روئیے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

حلقہ پی پی 10سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار خالد محمود مرزا نے کہا ہے کہ ایم ایم اے ہی پولیس اور پٹواری کلچر کا خاتمہ کر سکتی ہے

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)حلقہ پی پی 10سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار خالد محمود مرزا نے کہا ہے کہ ایم ایم اے ہی پولیس اور پٹواری کلچر کا خاتمہ کر سکتی ہے ،انہوں نے گاؤں سملال میں عبدالقدیر اعوان کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹواری اور پولیس کلچرنے ملکی سیاست کو بڑانقصان پہنچایا،جن امیدواروں کی مہم پٹواری اور پولیس والے چلائیں وہ اس نظام کے تحفظ کے لیے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں۔اس نظام نے ستر برس میں قوم کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہ دیا اگر ہم آج بھی ووٹ کے ذریعے محمد عربی کا نظام نافذ کر لیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہماری کامیابیوں کا راستہ نہیں روک سکتی۔تقریب سے عبدالقدیر ،مسعود اعوان ،بابو اختر،بابو عنایت، راجہ عامر، تراب ملک نے بھی خطاب کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button