DailyNews

Rawalpindi; Suzuki Pakistan raises prices

سوزوکی پاکستان نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

سوزوکی پاکستان نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔یہ سوزو کی کی جانب سے سال میں تیسری بار گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق سوزوکی کی جانب سے تمام ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 30 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا جارہا ہے،کمپنی نے روپے کی قدر میں کمی کو قیمتوں میں اضافے کا جواز بنایا ہےجبکہ کمپنی نے پہلے ہی اپنے ڈیلرز کو قیمتوں میں اضافے سے آگاہ کردیاتھا جس کا اطلاق آج یعنی یکم جون 2018 سے ہوگیا ہے۔

کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں بھی 30 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور اب وہ 14 لاکھ 21 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی اور کلٹس وی ایکس آر 12 لاکھ 70 ہزار روپے کی بجائے 13 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگی جبکہ ویگن آر وی ایکس ایل اور ویگن آر وی ایکس آر کی قیمتوں میں بھی 30،30 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور وہ بالترتیب 11 لاکھ 94 ہزار روپے اور 11 لاکھ 4 ہزار روپے میں فروخت کی جائیں گی۔

کمپنی نے سوزوکی مہران وی ایکس کی قیمت میں 30 ہزار روپے اضافہ کیا ہے اور اب وہ 7 لاکھ 9 ہزار کی بجائے 7 لاکھ 39 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی، اسی طرح مہران وی ایکس آر 7 لاکھ 62 کی بجائے 7 لاکھ 95 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی جبکہ سوزوکی راوی کی قیمت بھی 30 ہزار روپے سے اضافے سے 7 لاکھ 26 ہزار روپے سے بڑھ کر 7 لاکھ 56 ہزار روپے تک جاپہنچی ہے۔

سوزوکی بولان کی قیمت پہلے 7 لاکھ 84 ہزار روپے تھی اور اب وہ 30 ہزار روپے اضافے کے بعد 8 لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی ہے،سوئفٹ کی قیمت 14 لاکھ 5 ہزار روپے سے بڑھ کر 14 لاکھ 35 ہزار روپے، سوئفٹ NAV-AT کی قیمت 15 لاکھ 41 ہزار روپے کی بجائے 15 لاکھ 71 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button