کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ حلقہ این اے 57سے صداقت علی عباسی کو تحریک انصاف کی طرف سے ٹکٹ ملنے پر تحریک انصاف کے ورکرزاور کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ جشن کاسماں ہے۔ کارکنوں وکرروں نے اپنے تاثرات بتاتے ہوئے کہا کہ صداقت علی عباسی نے بیس سالوں سے تحریک انصاف کو مظبوط اور منظم کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کی اور عمران خان کے ویژن کو گلی محلوں تک پھیلایا ۔عمران خان اور پارلیمانی بورڈ نے ایک ورکر اور پارٹی کے لیے اُنکی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے۔ میرٹ پر ٹکٹ کا جو فیصلہ کیا۔ اس سے کارکنان کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔
Kahuta; Sadaqat Ali Abbassi has been given party ticket to contest elections in constituency NA-57, The party workers have celebrated after the ticket was given on merit.
نا جائز منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے
کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔
رمضان شریف ک�آاخری عشرے میں مہنگائی کا طوفان آگیا۔ سبزی فروٹ گوشت کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئی۔ جبکہ کہوٹہ شہر میں ملاوٹ شدہ کیمیکل اور پوڈر والا دودھ، دیہی، مشروبات، آئس کریم کی فروخت جاری ۔جبکہ محکمہ صحت کے افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ دیگر علاقوں سے پلاسٹک کے مضر صحت ڈرموں میں لایا جانے والا دودھ سو روپے سے لیکر 120روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ جگہ جگہ گلی محلوں میں پینا فلیکس پر گائے بھینسوں کے فوٹو لگا کر ڈیری فارم کا نام دیا گیا ہے ۔جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے ۔شہریوں عوام علاقہ نے پنجاب فوڈاتھارٹی، ای ڈی او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ سستے بازار کے مذاق کو بند کیا جائے۔ ریٹ لسٹ پر عمل کرایا جائے ۔اور نا جائز منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔