کہوٹہ آزاد پتن روڈ پر گراری پل کے نزدیک ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر درجنوں گاڑیوں کے مسافروں کو لوٹ لیا ۔ڈاکو تقریباََ ایک گھنٹہ سے زائد راولپنڈی اور کشمیر آنے جانے والے مسافروں کے زیورات ، نقدی اور دیگرسامان سمیٹ کر آرام سے فرار ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقہ میں کہوٹہ شہر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر آزاد پتن کے نزدیک گراری پل کے مقام پر 30سے سالہ نواجوان مسلحہ نقاب پوش ڈاکوؤں نے آزاد کشمیر سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے آزاد کشمیر جانے والی مسافر گاڑیوں کو اسلحہ کی نوک پر روکا ۔ اور سحری کے وقت اڑھائی بجے دلیری سے لوٹ مار کی ۔ اس موقع پر لٹنے والے مسافروں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے تقریباََ 1گھنٹہ سے زائد لوٹ مار کی ۔ مسافروں اور خواتین کے زیورات زبردستی اتار لیئے ۔ نقدی بھی چھین لی ۔جبکہ دیگر قیمتی سامان بھی لے کر ڈاکو فرار ہوگئے ۔ اس موقع پر عید سے قبل ڈکیتی کی واردا ت کے بعد شہریوں اور مسافروں کو پریشانی کا سامنہ ہے ۔
مسلم لیگ (ن) کا سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی لیگی رہنما راجہ قمر یعقوب کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر فقید المثال اور پر تپاک استقبال
کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کا سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی لیگی رہنما راجہ قمر یعقوب کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر فقید المثال اور پر تپاک استقبال کیا گیا ۔ تحصیل کہوٹہ اور کلرسیداں کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں ، مسلم لیگی عہدیداران ، کارکنان سمیت یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے سینکڑوں کی تعدا د میں شرکت ۔ راجہ محمد علی کاغذات داخل کرانے کے لیئے راجہ قمر یعقوب کی رہائش گاہ سے بڑے جلوس کی صور ت میں کہوٹہ کچہری روانہ ہوئے ۔ راجہ محمد علی نے ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی پی سات رائے پرویز سلطان بھٹی کے پاس اپنے کاغذات داخل کرائے ۔ اس موقع پر چےئر مین دکھالی راجہ شوکت ، وائس چےئر مین عبدالمجید مغل ، چےئر مین ہوتھلہ راجہ عامر مظہر، چےئرمین پنجاڑ ماسٹر(ر) ظہورعباسی، چےئر مین کھڈیوٹ سجاد ستی، چےئر مین دوبیرن کلاں راجہ ندیم ، چےئر مین پرویز قادری، چےئر مین چوہدری صداقت ، چےئر مین بیور راجہ فیاض، راجہ محمد بشیر صدر مسلم لیگ (ن )کہوٹہ ، سٹی صدر ڈاکٹر عارف قریشی ، راجہ سعیداحمد ایڈووکیٹ جو کہ راجہ محمد علی کے تجاویز کنندہ اور تائید کنندہ بھی تھے، حاجی ملک منیر اعوان ، یوتھ ونگ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ، سابق ناظم سردار محمد الیاس مٹور، راجہ سخاوت ایڈووکیٹ کے علاوہ حلقہ پی پی سیون سے بلدیاتئی نمائندوں ،کونسلر ز، عہدیداران ،کارکنان اور عوام علاقہ نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔اور راجہ محمد علی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ اور اُنکے حق میں نعرہ بازی کی۔ جس سے انکی کامیاب انتخابی مہم کا آغاز ہو گیا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے قبل ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ قمر یعقوب کی رہائش گاہ پر راجہ محمد علی اور دیگر شرکاء اگٹھے ہوئے اور ممتاز عالم دین حافظ عبداللہ عباسی نے دعا کرائی اور پھر جلوس کچری کی طرف رواں دواں ہو گیا ۔