Kallar Syedan; Five injured in a fight in village Mirgala
میرگالہ, لڑائی جھگڑے کے نتیجہ میں چار افراد نے خاتون سمیت تین افراد کو شدید زخمی کر دیا
لڑائی جھگڑے کے نتیجہ میں چار افراد نے خاتون سمیت تین افراد کو شدید زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔خالد محمود ولد محمد اقبال سکنہ میرگالہ نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز تقریبا ساڑھے پانچ بجے، میں اور میرا بیٹا شاہزیب خالد عصر کی نماز پڑھ کر اپنے گھر جا رہے تھے کہ جونہی ہم مسجد سے باہر نکلے تو محمد رشید ،محمد سلیمان ،محمد لطیف اور ظفر اقبال آ گئے۔محمد رشید کے پاس کلہاڑی تھی جبکہ باقی تینوں کے پاس ڈنڈے اور ہنٹر تھے جنہوں نے دیکھتے ہی ہم باپ بیٹے پر حملہ کر دیا ۔سلیمان نے میرے بیٹے پر ہنٹر کا وار کیا جبکہ دیگر تینوں نے مجھ پر کلہاڑی اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیاجس سے میری ناک اور منہ سے خون بہنا شروع ہو گیااور دانتوں پر تین ڈنڈے لگنے سے میرے دو دانت موقع پر ہی ٹوٹ گئے۔اسی اثناء میں قریبی ہی واقع رشید کے گھر میں بیٹھی ہوئی خواتین نے ہم پر پتھروں کی بارش شروع کر دی جس سے ایک پتھر میرے بیٹے کے سر پر لگا جس سے وہ زخمی ہو گیا ۔شور شرابہ کی آوازیں سن کر میری بیوی بھی موقع پر پہنچ گئی اور ان کو روکنے اور لڑائی کرنے سے منع کیا مگر وہ تمام انتہائی اشتعال میں تھے اور انہوں نے میری بیوی کو بھی نہ بخشا اور اس کے سر پر محمد رشید نے کلہاڑی دے ماری جس سے وہ بھی شدید مضروب ہو گئی۔وجہ عناد بچوں کی لڑائی ہے۔
انجنئیر قمر الاسلام راجہ آج این اے 59اور پی پی10سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے
مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی انجنئیر قمر الاسلام راجہ آج این اے 59اور پی پی10سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ،حلقہ پی پی 7کہوٹہ کلر سیداں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد علی بھی آج دن ایک بجے کہوٹہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ۔این اے 59سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان بھی امیدوار ہیں چوہدری نثار علی خان پی پی 10سے بھی الیکشن لڑیں گے ۔ان کے دیرینہ حریف غلام سرور خان کو بھی پی ٹی آئی نے این اے 59،این اے 63سے امیدوار نامزد کیا ہے ۔ان کی نامزدگی پر پی ٹی آئی کے رہنما کرنل اجمل صابر نے شدید احتجاج کیا ،کرنل اجمل صابر نے گزشتہ انتخابات میں بھی چوہدری نثار علی خان کا مقابلہ کیا تھا یہ اس بار بھی ٹکٹ کے امیدوار تھے مگر پی ٹی آئی نے غلام سرور خان کو ٹکٹ جاری کیا ہے ۔این اے 59سے پیپلز پارٹی نے چوہدری کامران اسلم کو امیدوار نامزد کیا ہے ،ایم ایم اے کی جانب سے خالد محمود مرزا نے پی پی 10سے کاغذات نامزدگی داخل کئیے ہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے پی پی 7کہوٹہ کلر سیداں اور پی پی 10چکری روات کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے ۔
کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں لڑائی جھگڑے کے ایک واقعہ میں سات افراد زخمی
کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں لڑائی جھگڑے کے ایک واقعہ میں سات افراد زخمی ہو گئے ۔جھگڑا کپڑوں کی دکان پر ہوا جہاں خریدے گئے کپڑے تبدیل کروانے کیلئے آنے والی خواتین کیساتھ دکان کے مالک کی جانب سے کی گئی بدکلامی پر خواتین کے رشتہ دار بھی دکان پر پہنچ گئے اور کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال پر محمد آصف،مالک حسین،محمد بنارس سکنہ کھڈ جبکہ دوسری جانب سے محمد وسیم،صفیان علی اور ارشد محمود سکنہ منیاندہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کر دی ۔تا ہم آخری اطلاعات موصول ہونے تک سیاسی عمائدین کی جانب سے فریقین کے مابین راضی نامے کیلئے کوششیں جاری تھیں۔
گھر میں آگ لگنے سے 12 سالہ بچہ جھلس گیا
گھر میں آگ لگنے سے 12 سالہ بچہ جھلس گیا، واقعہ شاہ باغ کے علاقہ مدینہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں پاکستان سنی تحریک حلقہ پی پی 10 کے نامزد امیدوار علامہ ریاض الرحمان صدیقی کے گھر میں بچوں نے کھیلتے ہوئے مٹی کے تیل کو آگ لگا دی جس سے آگ بھڑک اٹھی اور آ گ کے شعلوں نے ان کے 12 سالہ بیٹے زین العابدین کو اپنی لپیٹ میں لے گیا جسے فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے بچے کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
کلر سیداں دھانگلی سڑک کی تعمیر کشادگی کا ٹینڈر طلب نہ کئیے جانے کے باوجود یہ سڑک نیشنل ہائی وے کے سالانہ پروگرام میں شامل
کلر سیداں دھانگلی سڑک کی تعمیر کشادگی کا ٹینڈر طلب نہ کئیے جانے کے باوجود یہ سڑک نیشنل ہائی وے کے سالانہ پروگرام میں شامل ہے ،نیشنل ہائی وے نے گزشتہ دنوں اپنے پراجیکٹس کی تفصیل جاری کی جن میں باقی ماندہ منصوبوں کے علاوہ کلر سیداں سے دھانگلی بائیس کلو میٹر سڑک کی تعمیر و توسیع بھی شامل ہے۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ اپریل میں اس کا سنگ بنیاد رکھنا تھا مگر ایسا نہ ہو سکا لوگوں میں مایوسیوں نے جنم لیا مگر نیشنل ہائی وے کے اعلامیہ کے بعد یہ بات واضع ہو گئی کہ کلر دھانگلی سڑک کا منصوبہ اب بھی موجود ہے اور الیکشن کے بعد اس پر کام شروع کر دیا جائے گا ۔
راجہ محمد علی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ,دھمالی کے سردار محمد آصف
موضع دھمالی کے سردار محمد آصف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام مسلم لیگ ن کے امیدوار پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عوام علاقہ شرافت اور خدمت کی سیاست کو پسند کرتے ہیں راجہ محمد علی نے گزشتہ پانچ برس میں دیہی ترقی کے لیے سب سے زیادہ فنڈز دئیے اب انہیں کامیاب کرنا لوگوں کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں راجہ محمد علی جیسا با صلاحیت اور دیانتدار ایم پی اے چاہئیے انہوں نے دعوی کیا کہ تمام تر سازشوں کے باوجود راجہ محمد علی ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔
عید کی آمد شروع ہو تے ہی کلرسیداں ، چوک پنڈوری میں ٹریفک گئی گئی گھنٹوں جام رہنے لگی
عید کی آمد شروع ہو تے ہی کلرسیداں ، چوک پنڈوری میں ٹریفک گئی گئی گھنٹوں جام رہنے لگی سٹی ٹریفک پو لیس کلرسیداں کے سفارشی وارڈن لمبی تان کر سو گئے شہر میں خریداری کیلئے آنے والی خواتین مرد بچوں بوڑھے سخت پریشان جبکہ سٹی ٹریفک پو لیس کلرسیداں کے متعدد وارڈن ٹریفک کنٹرول کر نے کے بجائے ذاتی کاموں میں مصروف یا پھر شہر کے باہر مختلف مقامات پر غیر قانونی ناکے لگا کر باہر سے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ہراساں کیا جاتا ہے اور صرف اور صر ف کاغذی کاروائی اور افسران بالا کو خوش کر نے کیلئے باہر سے آنے والی گاڑیوں کو چالان تھما دئیے جاتے ہیں جبکہ کلرسیداں شہر کی تمام مین شاہراہ صبح وشام ہر وقت جام رہتی ہے جگہ جگہ گاڑیوں کے غیر قانونی اڈے قائم ہو چکے ہیں جس کے باعث شہر کے اندر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا بالخصوص کلرسیداں چوآ روڈ ، تحصیل روڈ، پنڈی روڈ، بھاٹہ روڈ، پنڈی روڈ پر سٹرک کی دونوں اطراف مختلف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں ہر وقت لگی رہتی ہیں اکثر اسی وجہ سے ہر وقت شہر کے اندر ٹریفک کا نظام کافی خراب ہو چکا ہے سٹی ٹریفک پو لیس کلرسیداں کے درجنوں سے زائد سفارشی وارڈنز یہاں پر تعینات ہیں لیکن شہر میں صرف ایک یا پھر دو ہی وارڈنز نظر آتے ہیں متعدد وارڈنز ڈی ایس پی سرکل اور انسپکٹر سرکل کی ملی بھگت سے ڈیوئی سے غائب رہتے ہیں کو ئی پو چھنے والا ہی نہیں۔
معروف سماجی کارکن الحاج اسلم بانی نے گزشتہ شام افطار ڈنر دیا
معروف سماجی کارکن الحاج اسلم بانی نے گزشتہ شام افطار ڈنر دیا جس میں چیئر مین چوہدری شفقت محمود، علامہ غلام مصطفی سیالوی، عبدالعزیز پاشا،پرنس جاوید اقبال، راجہ ارشد، حاجی محمد امین اور دیگر نے شرکت کی۔