DailyNews

Kahuta; Mughal families in Bhora Hayal will back Raja M Ali

بھورہ حیال کی مغل برادری راجہ محمد علی کا بھر پور ساتھ دی گئی۔

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ 
وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھورہ حیال کی مغل برادری راجہ محمد علی کا بھر پور ساتھ دی گئی۔کرپشن سے پاک ،شرافت ، دیانت وایمانداری کی سیاست راجہ محمد علی کی پہچان ہے۔ آمدہ الیکشن میں پی پی سیون میں راجہ محمد علی کا کوئی بھی مدمقابل دور دور تک نظر نہیں آرہا۔انشاء اللہ کامیابی راجہ محمد علی کے قدم چومے گئی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی نے حلقے بھر میں بلا تفریق کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ مخالفین کسی خوش فہمی میں ناں رہیں کامیابی راجہ محمد علی کا مقدر بنے گئی ۔ان خیالات کا اظہار وائس چیئر مین یوسی دکھالی عبدالحمید مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف ملک کی عوام کے دلوں میں رچے بسے ہوئے ہیں کوئی بھی طاقت میاں محمد نواز شریف کو ملک کی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی وہ کل بھی ہمارے قائد تھے وہ آج بھی ہمارے قائد ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جو بھی کام کیے وہ ملک و عوام کے فلاح وبہبود کے لیے کیے جس سے سیاسی مخالفین سخت پر یشان ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ایٹمی پروگرام ہو ، میٹرو بس سروس ہو ،یا سی پیک منصوبہ ہو یہ مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے پاکستان دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوف زدہ ہو کر ہمارے ملک اور ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انشاء اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی اور حلقہ پی پی7کا ایم پی اے راجہ محمد علی ہی ہوگا ۔

نتھوٹ سوئی گیس میڑوں کی تنصیب کا کام شروع اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ 
راجہ گلزار احمدکی کوششوں سے نتھوٹ سوئی گیس میڑوں کی تنصیب کا کام شروع اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔جولیاں اٹھا کر جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد کو دعاہیں۔ سوئی گیس کا میٹر ایک ایک گھر میں لگے گا اپنی وارڈ کی عوام کے تمام مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں گاکی نتھوٹ ، نئی آبادی،میرا ، دڑیوٹ وارث کی غیور عوام کا شکریہ ادا کر تا ہوں جہنوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا انشاء اللہ اپنے علاقے کی عوام کا مایوس نہیں کروں گا جو زمہ دار ی اہل علاقہ نے میر ئے کندھوں پر ڈالی ہے انشاء اللہ احسن طریقے سے پوری کر نے کی کوشش کروں گا ان خیالات کا اظہار یونین کونسل ہوتھلہ جنر ل کونسلر راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میں اللہ پاک کا شکر ادا کر تا ہوں کہ 5دسمبر2015کے بلدیاتی الیکشن میری وارڈ کی غیور عوام نے سیاسی شعور کی بیداری کاثبوت دیا اور مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ۔ خدمت کے لیے کسی عہدہ کا ہونا ضرورت نہیں عوام علاقہ کی خدمت پہلے بھی کرتے رہے اور اب بھی اسی جوش و جذبہ سے کروں گا ۔ ،عوامی فلاح و بہبوداور علاقے میں تعمیر ترقی میرامشن ہے انہون نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد حق و سچ کی آواز بلند کرنا ہے اور عوامی فلاح میرامشن ہے۔ میرا ماضی بے داغ ہے ،کبھی کسی کو دھوکہ نہیں دیا، شرافت کی سیاست کا فروغ میرا ایجنڈا ہے ۔انشاء اللہ اپنی وارڈ کی غیور عوا م کے کندھے سے کندھا ملا کر چلوں گا۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ میری وارڈ کے ہر گھر میں سوئی گیس میڑ لگے گا ۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک فیاض اعوان کی طرف سے افطار ڈنر

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ 
معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک فیاض اعوان کی طرف سے افطار ڈنر۔یوسی ہوتھلہ کے گاؤں بھون کی رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک فیاض اعوان نے گذشتہ روز اپنے دوستوں کے اعزاز میں روز ویلی ہوٹل بیور میں ایک پرتکلف افطار ڈنر دیا جس میں علاقے کی معروف سماجی شخصیت پٹواری راجہ فیصل محمودآف ہنیسر ،راجہ آصف کریمداد ، راجہ غزن، انضمام ستی ، ملک جاوید ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ اور دیگر نے شرکت کی ۔

 

   

Show More

Related Articles

Back to top button