DailyNews

Kahuta; Abdul Hamid Mughal announces to back Raja M Ali

حلقہ پی پی سیون کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی,عبدالمجید مغل ، مصطفےٰ مغل نے بھی راجہ محمد علی کی حمایت کا اعلان

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
حلقہ پی پی سیون کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی حلقہ پی پی (7)کے چیئرمینوں کی اکثریت کی حمایت کے بعد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی (7) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت عبدالمجید مغل ، مصطفےٰ مغل نے بھی راجہ محمد علی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ تفصیل کے مطابق دو روز قبل ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں چےئر مین دکھالی راجہ شوکت ، چےئر مین کھڈیوٹ سجاد ستی ، چےئر مین پنجاڑ ماسٹر (ر) ظہور عباسی ،وائس چےئر مین دوبیرن کلاں، چےئر مین پرویز قادری ، چےئر مین راجہ فیاض ، چےئر مین ماسٹر یونس کے علاوہ درجن سے زائد چےئر مینوں وائس چےئر مینوں مسلم لیگی عہداداراں نے راجہ محمد علی کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ گزشتہ روز چےئر مین یو سی دکھالی راجہ شوکت اور راجہ الطاف آف مٹور نے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت عبدالمجید مغل کی رہائش گاہ پر مغل برادران سے ملاقات کی اور انھوں نے پی پی (7) سے خود الیکشن لڑنے کے بجائے ۔راجہ محمدعلی کی حمایت کا اعلان کیا ۔جس کا باضابطہ اعلان آج سابق ایم پی اے راجہ محمد علی سے ملاقات کے دوران کیا جائے گا ۔ جائے گا چےئر مینوں اور مجید مغل نے کہا کہ چےئر مین مسلم لیگ (ن )راجہ ظفرالحق اور راجہ محمد علی نے بے لوث عوامی کی خدمت کی اربوں کے ترقیاتی کام کرائے۔ آئندہ الیکشن میں اُنکی بھرپور حمایت کرینگے۔ ان اقدامات سے راجہ محمد علی کی پوزیشن مزید مظبوط ہو گئی۔

حلقہ پی پی (7) کے لیئے کا غذات نامزدگی کا سلسلہ شروع

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
حلقہ پی پی (7) کے لیئے کا غذات نامزدگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ راجہ صغیر احمد ( آزاد امیدوار ) جماعت اسلامی کے راجہ تنویر احمد جبکہ میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ اور بلال یامین ستی نے گزشتہ ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی پی (7) کے پاس کا غذات نامزدگی جمع کرادیئے ۔ جبکہ تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے امیدوار ڈاکٹر حافظ منصور نے کا غذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button