DailyNews

Kahuta; Local leaders hold press conference

کہوٹہ کی سیاست میں ڈورمائی تبدیلی ۔کہوٹہ کلب میں پر یس کانفر نس

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ 
کہوٹہ کی سیاست میں ڈورمائی تبدیلی ۔کہوٹہ کلب میں بلدیاتی نمائندوں کی پر ہجوم پر یس کانفر نس ۔حلقے میں پسماندگی کا زمہ دار سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کو قرار دیا ۔حالیہ انتخاب میں قیادت ٹکٹ کے حوالے سے حلقہ پی پی سیون میں پسند نا پسندصاحبزادے اور لاڈلے سے بالاتر ہو میرٹ پر دیا جائے۔ قیادت نے ایک منصفانہ فیصلہ ناں کیا تو نتائج مختلف ہو سکتے ہیں۔2008میں الیکشن لڑنے والے بلال یامین ستی جس نے 23ہزار ووٹ حاصل کیے تھے 2013میں راجہ محمد علی کی حمائت کی تھی جس پر راجہ محمد علی تقریبا44سوکی لیڈ سے الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے مسلم لیگ ن کی قیادت نے موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹکٹ کا فیصلہ میرٹ پر ناں کیا تو حالات مختلف ہو سکتے ہیں ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں چیئرمین یونین کونسل مواڑہ میجر راجہ عبد الرؤف ،راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ،چیئرمین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی ، چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود ،چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، وائس چیئرمین ملک غلام مر تضیٰ ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی ،چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی ،چیئرمین یونین کونسل لہڑی راجہ ممتاز حسین ،وائس چیئرمین یونین کونسل نڑھ محمد شبیر ستی، وائس چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ شیر بہادر ، وائس چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ اسد محمو د ستی ،وائس چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ تاسب ستی ،مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء شاہین ستی ، ممبر ایم سی کہوٹہ سید ذرین شاہ ،ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز ، یوتھ کونسلر ملک عثمان اقبال ،کونسلر راجہ عباس پپو ، کونسلر راجہ عرفان سرور ، کونسلر راجہ مالک داد ، کونسلر راجہ احمد نواز جنجوعہ ، کونسلر سید صداقت شاہ ،کونسلر راجہ جلیل احمد ، کونسلر راجہ گلزار احمد ، کونسلر رفاقت قریشی ،کونسلر صوبیدار فارس ، کونسلر منیر ستی ،کونسلر عاطف جمشید ستی ، کونسلر اظہر ستی ،کونسلر محمد ریاض ، کونسلر محمد اقبال خان، کونسلر الطاف حسین ،کونسلر غلام رسول ،کونسلر موصوف ٰحسین ، کونسلر ابرار حسین ،کسان کونسلر راجہ وحید، یوتھ کونسلر ذوالقرنین حید ر ،نمبردار اسد عزیز ، راشد مبارک عباسی ، ذوالفقار علی ستی ، سید نذابت شاہ ، سید ذوالقرنین شاہ ، راجہ اکرام جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی ۔پریس کانفرنس سے بلال یامین ستی نے کہا تحصیل کہوٹہ میں 3مر تبہ ملک کا منتخب وزیر اعظم آیا مگر موصوف سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے ان جلسوں میں آنا گہوارہ ناں سمجھا اور ہی وہاں آکر اپنے حلقے کی پسماندگی دور کر نے کے اپنا حق مانگاانہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم سابق اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہوٹہ میں جلسہ منعقد کرانے کا اہتمام کیا اور موصوف سابق ایم پی نے اس جلسے کی مخالفت کی اور اس کو ملتوی کر ایاانہوں نے مزید کہا کہ ہم سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے کرنل یامین ستی مر حوم کے گھر پر احسان کرتے ہوئے ثوبیہ انور ستی کو ایم پی اے بنوایا۔میجر راجہ عبدالروف جنجوعہ نے کہا کہ میر ا خاندان پرانا مسلم لیگی ہے اگر ٹکٹ میر ٹ پر دیے گئے تو میرٹ میر ا بنتا ہے بصورت دیگر میں علم بغاوت بھی بلند کر سکتا ہوں ۔راجہ صغیر احمد نے کہا کہ میں حلقے کی پسماندگی دور کر نے کے لیے عملی سیاست میں آیا ہوں مسلم لیگ ن کی قیادت نے ٹکٹ مجیر راجہ عبدالروف ،بلال یامین ستی ، چوہدر ی شفقت محمود یا راجہ ظہور اکبر کو دیا تو میں ان کی بھر پور حمائت کروں گا ۔چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ میں بھی مسلم لیگی ہوں اور لیگی ہونے کی وجہ سے میں نے بھی ٹکٹ اپلائی کیا ہے اگر پارٹی نے ٹکٹ دیا تو انشاء اللہ الیکشن میں بھرپور حصہ لوں گا ۔راجہ ظہور اکبر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے ایک وارڈ سے الیکشن لڑا ہمارے حلقے کی مسلم لیگ ن کی اعلیٰ شخصیت نے میری مخالفت کی مگر اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں صرف ایک وارڈ کا کونسلر ہی نہیں بلکہ کہوٹہ شہر کا چیئر مین منتخب ہوا ہوں اب میں نے ن لیگ کا ٹکٹ اپلائی کیا ہوا ہے اگر قیادت نے مثبت فیصلہ کیا تو انشاء اللہ الیکشن میں بھر پور حصہ لوں گا ۔

کہوٹہ آزاد پتن روڈ پر ٹریفک حادثہ ۔شاہ زور کی ٹکر سے موٹر سائیکل سواربھائی اور بہن شدید زخمی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ 
کہوٹہ آزاد پتن روڈ پر ٹریفک حادثہ ۔شاہ زور کی ٹکر سے موٹر سائیکل سواربھائی اور بہن شدید زخمی دونوں کی ٹانگیں بھی ٹوٹ گیں ۔ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ابتدائی طبعی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ گریڈ اسٹیشن کا رہائشی مجتبی اجمل موٹر سائیکل پر اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ آزاد پتن جا رہا تھا کہ گراری پل کے قریب شاہ کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گے ۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ حادثے میں دونوں بہن بھائی کی ٹانگیں بھی ٹوٹ گیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں ابتدائی طبعی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا

بزرگ مسلم لیگی کارکن سلیم بٹ کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ 
بزرگ مسلم لیگی کارکن سلیم بٹ کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت ۔ مسلم لیگ ن کی تحصیل کہوٹہ کے بزرگ کارکن سلیم بٹ کی اہلیہ اور ندیم بٹ کی والدہ محترمہ کی وفات پر سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی ، مسلم لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، ممبر ایم سی راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے راجہ رفاقت جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

 

 

 

Show More

Related Articles

One Comment

  1. Mehroom ghulam rubbani qureshi advocate ko
    Allah janat al firdous maan jaga atta farmay aur
    Maroom ka families ko sabar jameel “”ameen””

    M

Back to top button