PML-N party ticket current fiasco
انتخابات کے لیے ضلع راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کو ٹکٹوں کے اجرا ء میں بھی مشکلات کا سامنا
جولائی کے انتخابات کے لیے ضلع راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کو ٹکٹوں کے اجرا ء میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ،این اے 57سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پی پی 6مری سے راجہ اشفاق سرور مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ہوں گے ۔پی پی 7کہوٹہ کلر سیداں سے سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی کی نامزدگی یقینی ہے اس کے باوجود چار دیگر لیگی رہنماؤں نے بھی ٹکٹ کے لیے درخواستیں جمع کرا رکھی ہیں ۔پی پی 8گوجرخان میں ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد وارثی ٹکٹ کے لیے درخواست بروقت جمع ہی نہ کروا سکے جس کے باعث وہ ٹکٹ کے حصو ل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں ۔این اے 58اور پی پی 8کے لیے نواز شریف راجہ جاوید اخلاص اور چوہدری محمد ریاض کی خود نامزدگی کریں گے ،پی پی 9دولتالہ میں سابق رکن اسمبلی شوکت علی بھٹی کی نااہلی کے بعد اب ٹکٹ ان کی اہلیہ یا معروف لیگی رہنما راجہ عبدالحمید ایڈووکیٹ کو ملے گااس کے لیے فریقین زور لگا رہے ہیں ۔پی پی 10چکری روات میں بھی دلچسپ صورتحال جنم لے چکی ہے یہاں این اے 59اور پی پی 10سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ انہی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی قمر الاسلام راجہ نے بھی این اے 59اور پی پی 10سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے دونوں نشستوں سے ٹکٹ کے لیے درخواستیں جمع کرا رکھی ہیں ۔
Kallar syedan; The PML-N is facing uphill task in giving party tickets to the candidates in District Rawalpindi. The current situation with PML-N candidates is as listed below…
- Ex PM Shahid Khaqan Abbassi NA-57 and Raja Ishfaq Sarwar PP6 are to get tickets.
- Raja Mohammad Ali will get PP7 ticket despite four other candidates also submitting papers.
- Ch Iftikhar Warsi failed to apply for ticket in time and is out of the race.
- Raja Javed Ikhlas will get ticket for NA-58 while Ch M Riaz will get ticket for PP8.
- In PP9 Daultala after Shaukat Bhatti being disqualified the ticket will be given to Raja Abdul Hamid advocate.
- Interesting situation is PP10 and NA-59 where Ch Nisar Ali Khan is standing for election and where Engineer Qamar Ul Islam has also applied for the ticket and interesting out come in this constituency.