DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Mobile population welfare unit set up in Bewal

ضلعی آفیسر بہبود آبادی شریں سخن اور ڈپٹی ڈسڑکٹ آفیسر بابر ظہیر کی ہدایت پر موبائل سروس یونٹ کا انعقاد

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ ضلعی آفیسر بہبود آبادی شریں سخن اور ڈپٹی ڈسڑکٹ آفیسر بابر ظہیر کی ہدایت پر موبائل سروس یونٹ کا انعقاد انچارج فیملی ہیلتھ کلینک گوجرخان ڈاکٹر عائشہ آصف کی زیر نگرانی سوشل موبلائزر محمدشیراز وارثی یونین کونسل بیول کے گھر میں ہوا جس میں علاقہ کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی تمام خواتین کا مفت چیک اپ کیا گیا او رمفت ادویات بھی فراہم کی گئی ڈاکٹر عائشہ نے تمام خواتین کو فیملی ویلفیئر سینٹر اور فیملی ہیلتھ کلینک کی تمام سہولیات کے بارے میں آگاہ بھی کیا علاقہ کے ڈاکٹر ز اور معززین نے ایسے کیمپ کے انعقاد کو آئندہ بھی جاری رکھنے کامطالبہ کیا۔

پولیس چوکی قاضیاں کے کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔۔ پولیس چوکی قاضیاں کے کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ،شرقی گوجرخان جرائم کا گڑھ بن گیا عوام گھروں میں بھی محفوظ نہیں عوامی و سماجی حلقوں کا پولیس کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی قاضیاں کے نئے انچارج راجہ ندیم الطاف کی تعیناتی کے ساتھ ہی شرقی گوجرخان میں وارداتوں کا سلسلہ ا یک بار پھر شروع ہوگیا رمضان المبارک میں بھی ڈکیتیاں اور وارداتیں جاری ہیں چکڑالی بدھال میں فہیم اکبر ولد سید اکبر کے گھر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو نقدی اور طلائی زیورات لے کر رفو چکر ہوگئے اس کے بعد پنجگراں میں چوہدری کرامت کے گھر چار مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر پورے گھر کا صفایا کر دیا جس میں نقدی ،طلائی زیورات ،موبائی فونز اور دیگر قیمتی اشیاء لے اُڑے جبکہ بیول شہر میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتیں ہورہی ہیں جن کی پولیس چوکی قاضیاں ایف آئی آر تک درج نہیں کرتی بیول کے عوامی وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ پولیس چوکی قاضیاں کی غفلت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے یہاں فرض شناس پولیس آفسر تعینات کیا جائے ۔

تحریک انصاف کی مقبولیت سے مخالفین خوفزدہ ہوچکے ہیں, چوہدری جاوید کوثر

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے چیف آڑگنائزرو اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 08چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت سے مخالفین خوفزدہ ہوچکے ہیں اور اُنہیں اپنی شکست سامنے دیکھائی دے رہی ہے اب آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف تحصیل گوجرخان سے کلین سویپ کرئے گئی اور انشااللہ مخالفین کو عبرت ناک شکست کاسامناکرنا پڑئے گاان خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ عوام کی نظریں اب صرف او رصرف تحریک انصاف پر مرکوز ہیں کیونکہ عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں اور باری کی سیاست سے عاجز آچکے ہیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے عوام کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا اب آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف ملک بھر سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرکے برسراقتدار آئے گئی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرئے گئی اور انشااللہ تحریک انصاف عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کرئے گئی وہ پورے کیے جائیں گئے کیونکہ ہم کھوکھلے نعرے نہیں لگاتے بلکہ عوام کی خدمت کا عملی جذبہ رکھتے ہیں اور یہ ثابت بھی کریں گئے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button