Kallar Syedan; Shortage of police force effecting law and order
تھانہ کلر سیداں میں ملازمین کی شدید کمی کے باعث جرائم پیشہ اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری میں بے پناہ مسائل کا سامنا
تھانہ کلر سیداں میں ملازمین کی شدید کمی کے باعث جرائم پیشہ اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری میں بے پناہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے تھانے کی کارکردگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔تھانہ محرر اسسٹنٹ سب انسپکٹر ندیم احمد نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن کلر سیداں میں اس وقت 90 کے مقابلے میں صرف 39 کانسٹیبلان تعینات ہیں جبکہ ہیڈ کانسٹیبل کی تعداد بھی کم ہے۔انہوں نے بتایا کہ تھانہ کلر سیداں کی حدودزیادہ تر پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے اور اس کا رقبہ بھی دور تک پھیلا ہوا ہے اور نفری کم ہونے کی وجہ سے ڈکیتی اور قتل کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی مسائل پیدا کر دیتی ہے۔تھانہ میں کانسٹیبلان کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے عام ملزمان کی گرفتاری بھی بروقت نہیں ہو پاتی جس کی وجہ سے کارکردگی بھی سوالیہ نشانہ بنی رہتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تھانہ کلر سیداں کی عمارت جو انگریز دور سے بنی ہوئی ہے شکستہ حالی کا شکار ہو گئی ہے۔بارش کے موسموں میں بیشتر کمروں کی چھتیں ٹپکنا شروع کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے مال خانہ میں موجود ضروری ریکارڈز کو بھی محفوظ جگہ پر منتقل کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئی عمارت کی تعمیر کیلئے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ برس اس کا سروئے بھی مکمل کر لیا تھا مگر اس کے باوجود مزید پیش رفت نہ ہو سکی۔
Kallar Syedan; The Kallar police station is short of staff which is effecting crime in the region a police are failing to make arrest. According to Kallar police station, who told pothwar.com that, their should be 90 police staff employed but we only have 39 staff.
پیپلز پارٹی کی کامیابی کو یقینی بناؤں گا, چوہدری ظہیر محمود
پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 7سے ٹکٹ کے لیے بورڈ کو درخواست دے دی اگر نامزد کیا گیا تو پیپلز پارٹی کی کامیابی کو یقینی بناؤں گا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میرے تایا کلر سیداں کے صوبائی حلقے سے تین بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے یہ ہماری آبائی نشست ہے ہم نے یہاں لوگوں کی عملی خدمت بھی کی ہے ۔کلر سیداں میں سڑکوں سکولوں ہسپتالوں کا قیام ہمارے دور میں ہوا میں حلقے کے چپے چپے اور ہر ایک شخص سے واقف ہوں ہمیں انتخابات میں نعروں کی نہیں ماضی میں کی گئی خدمت کی بنیاد پر ووٹ پڑیں گے ۔پیپلز پارٹی کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی ضرورت ہے اس کے لیے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
کلر سیداں اور گردونواح میں گرمی میں شدت کے ساتھ ساتھ بجلی کے مسائل میں بھی تواتر سے اضافہ
کلر سیداں اور گردونواح میں گرمی میں شدت کے ساتھ ساتھ بجلی کے مسائل میں بھی تواتر سے اضافہ ہو رہا ہے ،اتوار کے روز سحری کے اوقات میں بجلی بند رہی جس سے سحری تیار کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،گرمی کی شدت کے باعث فیڈرز بار بار ٹرپ کر جاتے ہیں اب فورس اور شیڈول لوڈ شیڈنگ اور فیڈرز کا بار بار ٹرپ کرجانا آپس میں گڈ مڈ ہو گیا ہے ہر بیس بائیس منٹ بعد بجلی چلی جاتی ہے صورتحال انتہائی پریشان کن ہے ،شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے سے روزے داروں ،بیماروں معمر افراد اور بچوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔بجلی کی موجودگی میں وولٹیج کم ہوتے ہیں اور اب صورتحال میں بہتری کے لیے باران رحمت کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔
کرپٹ لوگوں سے نجات اور تبدیلی کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں,خالد محمود مرزا
حلقہ پی پی 10سے ایم این اے کے امیدوار خالد محمود مرزا نے کہا کہ کرپٹ لوگوں سے نجات اور تبدیلی کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں انہوں نے گاؤں میرا داخلی سود گنگال میں چوہدری شاہ نواز کی جانب سے دی گئی افطار دعوت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے ذریعے تبدیلی درست طریقہ ہے عوام آئندہ انتخابات میں خوف خدا رکھنے والے امیدواروں کو ووٹ دیں ۔عوام اگر آج بھی ملک میں حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں تو انہیں اسلام کے نظا م عدل کے نفاذ کے لیے ایم این اے کے نامزد امیدواروں کو اسمبلی میں بھیجنا ہوگا ۔اس موقع پر خرم کیانی، عرفان بھٹی،حافظ طارق، محمد مبین،چوہدری ظہور الہٰی ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
شاہد عباسی کے کردار اور وفا میں مزید اضافہ ہوا,راجہ ندیم احمد
چئیر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران اپنے قائد میاں نواز شریف سے محبت اور وفاداری کا حق ادا کیا ہے ۔حلقہ کی عوام آئندہ انتخابات میں پہلے سے بھی زائد ووٹوں کے ساتھ شاہد عباسی کو کامیاب کریں گے ۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی معذولی کے بعد شاہدخاقان عباسی نے پارلیمان کو نہایت احسن انداز میں چلایا ۔نواز شریف سے وفاداری کی نئی تاریخ رقم کی اور مشکل ترین وقت میں بھی یہ اپنے قائد نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہے جسے شاہد عباسی کے کردار اور وفا میں مزید اضافہ ہوا ہے عوام انہیں آئندہ انتخابات میں پہلے سے بھی زیادہ ووٹوں سے کامیاب بنا کر نواز شریف سے وفاداری کا صلہ دیں گے ۔