Kallar Syean; Cattle lost in fire in Pind Mirgala
پنڈمیرگالہ,اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ان کی ایک قیمتی بکری جل کر ہلاک
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔سرصوبہ شاہ کے نواحی گاؤں پنڈمیرگالہ محمد اکرم کے مویشیوں کے چھپر کو ہفتہ اور اتوار کی صبح اذان کے وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ان کی ایک قیمتی بکری جل کر ہلاک ہوگئی جبکہ دوسرے مال مویشیاں بھی جھلس گے چھپر جل کر خاکستر ہوگا۔اہل محلہ نے بروقت پہنچ کر آگ کو قابوپاکر مزید نقصان سے بچایا۔
پنڈمیرگالہ کے حضرت مولاناقاری رفاقت حسین کا خطاب
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔پنڈمیرگالہ کے حضرت مولاناقاری رفاقت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ پاک نے معرکہ بدر کے بارے میں قرآن پاک میں کئی مقام پر تذکرہ فرمایا ہے کہ بے شک تمہاری مدداللہ نے کی تھی حالانکہ تم بالکل کمزور تھے تاریخ اسلام کا یہ وہ معرکہ ہے جب اسلام اور کفر،حق اور باطل،سچ اورجھوٹ کی پہلی ٹکر ہوئی اس معرکہ میں فرزندان اسلام کی تعداد کفار سے ایک تہائی تھی وسائل اور اسلحہ کے اعتبار سے بظاہر بہت کمزور تھے جزیرہ عرب کا اجتما عی ماحول سراسران کے خلاف تھا خوش فہمی کے باوجود اسلام کے غلبہ اور فتح مند ہونے کی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی تھی جب مسلمان جنگ بدر سے واپس ہوئے تو ان میں کوئی کہتا کہ میں نے فلاع کافر کو قتل کیا دوسرا کہتا کہ میں نے فلاع کافر کو واصل جہنم کیا کوئی کہتا کہ میری تلوار نے فلاع کافر کی گردن علیحدہ کی اس پرمدینہ پہنچنے سے پہلے پہلے یہ آیت نازل ہوئی اس قتل کو تم اپنے زور قوت کی نسبت نہ کروکہ یہ درحقیت اللہ پاک کی مدد اور اس کہ تقویت و تائید ہے جو اس نے اپنے رسولﷺ کی دعا قبول کر کے یہ عظیم فتح و نصرت کی شکل مین تم کو دی کہ تم قلیل ہونے کے باوجود ایک کثیر تعداد پر فتح پاکر لوٹ رہے ہو۔