گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ سابق کونسلر یونین کونسل نڑالی چچا عاشق حسین گوندل بھی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے، آہوں اور سسکیوں میں سفر آخرت پر روانہ ہوگئے، اپنے علاقے کی معروف و ہر دلعزیز شخصیت مختصر علالت کے بعد راہی ملک عدم ہوگئے، نماز جنازہ میں چیئرمین یونین کونسل نڑالی شیخ طاہر اشفاق، سابق نائب ناظم مرزا تجمل حسین، ارشد بٹ، راجہ ظفر محمود، جنرل کونسلر غضنفر چیمہ، ملک افضال اور اساتذہ کی کثیر تعداد کے علاوہ سینکڑوں افراد کی شرکت ، سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کا چچا عاشق حسین گوندل کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار اور لواحقین سے تعزیت،