Kallar Syedan; MPA Qamar Ul Islam meets with Nawaz Sharif for party ticket
انجینئر قمر الاسلام راجہ کی پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں میاں محمد نوازشریف سے ملاقات
حلقہ پی پی 5کلرسیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمر الاسلام راجہ کی پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں میاں محمد نوازشریف سے ملاقات، قمر الاسلام راجہ نے این اے 59، پی پی 10کے ٹکٹ کے لیے درخواست مسلم لیگ ن پارلیمانی بورڈ کو دے دیں اس حلقہ سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی امیدوار ہیں جنہوں نے ٹکٹ کے لیے مسلم لیگ ن پارلیمانی بورڈ کو سرے سے کوئی درخواست ہی نہیں دی ، اس طرح این اے 59اور پی پی 10کی سیاسی صورتحال بڑے دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے چوہدری نثار علی خان نے پارٹی ٹکٹ کے لیے مسلم لیگ ن کو درخواست ہی نہ دی قمر الاسلام راجہ نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد این اے 59پی پی 10سے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست جمع کرا دی ہیں این اے 59سے پی ٹی آئی کے غلام سرور خان، کرنل اجمل صابر نے بھی پی ٹی آئی کو درخواستیں دے رکھی ہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے چوہدری کامران اسلم یہاں سے امیدوار ہونگے۔
Kallar syedan; MPA Qamar Ul Islam Raja has met with Mian Nawaz Sharif and has asked for party ticket for NA-59 and PP10, The same constituency where Ch Nisar Ali Khan wants to contest but has not so far applied for the ticket.
کلرسیداں اور گردونواح میں بجلی کی کم وولٹیج کا مسئلہ حل نہ ہو سکا
کلرسیداں اور گردونواح میں بجلی کی کم وولٹیج کا مسئلہ حل نہ ہو سکا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چند ماہ قبل ہی کلرسیداں گرڈاسٹیشن کو کروڑوں کی لاگت سے اپگریڈ کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اب آئندہ کئی برسوں تک کلرسیداں کے دوردراز علاقوں میں بھی کم وولٹیج کا مسئلہ سر نہیں اٹھائے گا مگر چند ہی ماہ بعدکلرسیداں گرڈاسٹیشن کے تمام فیڈر میں بجلی مقررہ وولٹیج سے کم چل رہی ہے کلرسیداں شہر میں بھی وولٹیج ڈراپ ہیں بجلی کے آلات کے لیئے ایک سو بیس وولٹیج درکار ہیں تو کلرسیداں شہر میں بھی وولٹیج اسی آرہے ہیں دوردراز کے دیہات میں حالات اس سے بھی برے ہیں جوں جوں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے واپڈاکے فیڈرز میں بجلی کی وولٹیج میں مسلسل کمی آرہی ہے جس سے بجلی کے آلات ناکارہ ہو رہے ہیں ۔
نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے فعال ہونے سے راولپنڈی، میرپور، کوٹلی ، بھمبھر اور جہلم اضلاع کے لوگ وفاقی سہولتوں سے محروم
نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے فعال ہونے سے راولپنڈی، میرپور، کوٹلی ، بھمبھر اور جہلم اضلاع کے لوگ وفاقی سہولتوں سے محروم ہوگئے ۔ راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں ، گوجرخان، کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور مری کو نیو اسلام آباد ائیر پورٹ تک آنے جانے میں اضافی وقت درکار ہے۔ اس طرح آزاد کشمیر کے اضلاع مظفر آباد، راولاکوٹ، باغ ، پونچھ ، کوٹلی بھمبھراور میر پور اضلاع کے لوگوں کو بھی اسلام آباد ائیر پورٹ تک رسائی کے لیے مشکلات لاحق ہیں، جہلم ، میر پور، بھمبر، کوٹلی کے مسافروں نے اپنے سفر کے لیے اب سیالکوٹ ائیرپورٹ کو استعمال کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے ان کے بقول جتنا وقت اب نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کے لیے درکار ہے اتنے ہی وقت میں وہ براستہ گجرات سیالکوٹ آجا سکتے ہیں جس سے اس بات کے امکانات بڑ ھ گئے ہیں کہ آنے والے ایام میں آزاد کشمیر کے اضلاع کے لوگ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کی بجائے سیالکوٹ ائیرپورٹ کو ترجیح دیں گے ۔ کلرسیداں کہوٹہ کوٹلی ستیاں گوجرخان کے مسافروں نے بھی نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ضلع کے مضافاتی علاقوں کو فضائی سہولت سے محروم کردیا گیا ہے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ راولپنڈی نہیں تلہ گنگ، پنڈی گھیب، میانوالی، ہزارہ اور پشاور کے لوگ زیادہ مستفید ہوں گے۔
کلرسیداں میں پولیس نے بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان کی سرپرستی شروع کر دی
کلرسیداں میں پولیس نے بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان کی سرپرستی شروع کر دی ہے کلرسیداں کی تاجر برادری نے پیشہ ور بھکاریوں کی کلرسیداں یلغار پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا مگر کلرسیداں پولیس کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی راولپنڈی سے ایک گاڑی میں پیشہ ور بھکاریوں کو صبح کے اوقات میں کلرسیداں اتارا جا تا ہے اورشام کو انہیں واپس راولپنڈی منتقل کر دیا جاتا ہے یہ پیشہ ور بھکاری سارا دن کلرسیداں کے بازاروں اور محلوں میں بھیک مانگتے ہیں مگر کلرسیداں پولیس ان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان کی مکمل سرپرستی کرتی نظرآتی ہے انجمن تاجراں مین بازار کے صدر راجہ ارشد جنجوعہ ،جنرل سیکرٹری نعیم بنارس ،صرافہ ایسوسی ایشن کلرسیداں کے صدر محمد الطاف بھٹی نے آر پی او راولپنڈی سے صورت حال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کلر سیداں پولیس نے گاڑی ہتھیانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج
کلر سیداں پولیس نے گاڑی ہتھیانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔سید ظفر علی شاہ ولد سید سور حسین شاہ سکنہ محلہ بلال مسجد کلر سیداں نے پولیس کو بیان دیا کہ میں کرکٹ کا نامور کھلاڑی ہوں ۔مسمی نوید اشرف قریشی سکنہ گلزار کالونی راولپنڈی جو کہ کرکٹ کا کھلاڑی ہے سے کرکٹ کے حوالے سے عرصہ دراز سے تعلقات چلے آ رہے ہیں اورہم مختلف مقامات پر کرکٹ میچ بھی اکٹھے کھیلے ۔ نوید اشریف قریشی مختلف اوقات میں مجھ سے گاڑی اپنے استعمال کیلئے لے جاتا رہا ۔اب مورخہ 10 فروری کو میری لینڈ کروزر پراڈو مجھ سے مانگ کر لے گیا جو کہ تا حال واپس نہیں کی۔ میں نے گاڑی اپنے نام ٹرانسفر کرانے کیلئے گاڑی کے اصل کاغذات بمعہ ٹرانسفر لیٹر جس پر میرے دستخط موجود ہیں ،گاڑی میں ہی رکھے ہوئے تھے۔ملزم نوید اشرف قریشی کی نیت بدل چکی ہے اور وہ اب گاڑی واپس نہیں کر رہا ۔معززین علاقہ کو بھی اپنے ہمراہ ملزم کے پاس بطور جرگہ لے کر گیامگر وہ گاڑی واپس کرنے سے انکاری ہے اورملزم امانت میں خیانت مجرمانہ کا مرتکب ہوا ہے ۔
کلر سیداں شہر میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی
سی ٹی او راولپنڈی کیپٹن بلا ل ا فتخا ر کی ہدایت پر ڈ ی ا یس ر و لر ر ا نا شا ہد کی نگر ا نی میں انچارج وارڈن پولیس کلر سیداں غلا م شبیر ا و ر عمران خان نے اپنے وارڈنز آفیسرزکے ہمر ا ہ کلر سیداں شہر میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ماہ مئی میں1067 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے ان سے مجموعی طور پر3 لاکھ74ہز ا ر550ر و پے کی رقم بطور جرمانہ
وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی۔انچارج سٹی وارڈن پولیس غلا م شبیر،عمر ا ن خا ن نے یہ کارروائی زائد کرایہ وصولی،مسافروں کیساتھ بد تمیزی،اوورلوڈنگ اور کم سن ڈرائیوروں کیخلاف کی ہے ا نہو ں نے کہا کہ ڈ ر ا ئیو ر حضر ا ت ٹر یفک قو ا نین کی پاسداری کو یقینی بنائیں ۔