Kahuta; Mother of businessman Salim Butt passed away
کہوٹہ کی معروف کاروباری شخصیات سیلم بٹ کی اہلیہ محترمہ وفات پا گئی
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ کی معروف کاروباری شخصیات سیلم بٹ کی اہلیہ محترمہ اور ندیم بٹ کی والدہ محترمہ وفات پا گئی ۔ مر حومہ کی نمازے جنازہ حضرت سخی سبز واری بادشاہؒ کے قبر ستان میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ امیر اہلیسنت و جماعت تحصیل کہوٹہ پیر سیدزبیر احمد شاہ نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں راجہ صغیر احمد امید وار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ، راجہ وحید احمد خان امید وار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ ،ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹڑ،سابق کونسلر شیخ محمود ، صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان ، راجہ ظہور اکبر چیئرمین،خطیب مر کزی جامع مسجد کہوٹہ صاحبزادہ حافظ ادریس ہاشمی ،سیکر ٹری شمالی ون ذوالفقار ہاشمی ،مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ،ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر ، کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔
ہمارا ووٹ شاہد عباسی اور راجہ صغیر احمد کی امانت ہے ۔سید نجم الحسن نقوی
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت تحصیل کہوٹہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا ووٹ شاہد عباسی اور راجہ صغیر احمد کی امانت ہے ۔الیکشن جب ہو نگے اپنا ووٹ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور خادم اعلیٰ راجہ صغیر احمد کو ہی دیں گے انشاء اللہ کامیابی شاہد خاقان عباسی اورراجہ صغیر احمد کے قدم چومے گی۔آمدہ الیکشن 2018میں حلقہ پی پی ٹو کی تمام یونین کونسلوں سے سے شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد آف مٹورہی کامیاب ہونگئے۔سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کہوٹہ میں سوئی گیس اور چند مین سٹرکوں کی مد میں اربوں روپے کے کے کام کر ائے اس کے علاوہ دیگر سڑ کیں ، سکولوں کی تعمیر ،پانی کے بور ،سکولوں کی اپ گریڈ ایشن ، گلیاں وغیرہ کی مد میں بھی کروڑوں روپے کے کام کرائے ہیں انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنی پوری زندگی غریب اور مظلوم طبقے کی خدمت کی مخالفین کو عوام علاقہ سے کوئی ہمدردی نہیں ۔ راجہ صغیر احمد کو ان کی بے لوث خدمت کی وجہ سے عوام علاقہ نے الیکشن 2013میں آزاد حثیت میں بھی40ہزار ووٹ دیے۔انہوں نے برادری ازم کا خاتمہ کیا اورتمام برادریوں کو جائز مقام اور اپنا حق مانگنے کا شعور دیا ۔ظالم طاقت ور اور مفاد پرستوں کے خلاف اور ہمیشہ مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کا ساتھ دیا۔اہر کنڈیشن والی لمبی گاڑیوں میں بیٹھ کر سیاستدان کہلانے والے بیوروکریٹ ٹائپ لوگ سیاست اور خدمت کے اصول خادم اعلیٰ حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد سے سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد نے اکیلے تن تنہا پورے حلقہ پی پی سیون میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا ہے۔ عوام باشعور ہیں اورآمدہ الیکشن2018میں اپنے عظیم قاہدراجہ صغیر احمد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔
معروف سیاسی شخصیت راجہ خاور محمود جنجوعہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
معروف سیاسی شخصیت راجہ خاور محمود جنجوعہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت ۔یونین کونسل دوبیرن خورد کے رہائشی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ خاور محمود جنجوعہ کی والدہ محتر مہ گذشتہ روز وفات پا گیں تھیں ان کی وفات پر صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ ،وائس چیئر مین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود،کونسلر حاجی جہانگیر ،معروف سیاسی شخصیت راجہ عامر یعقوب ، بزرگ سیاسی شخصیت اشرف حسین کیانی اور ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
الیکشن کمیشن میں کیس جیتنے پر چوہدری شفقت محمود ، نمبردار اسد عزیز اور راجہ گلستان کو مبارکبا د
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
حلقہ این اے 57کی مکمل بحالی کے لیے کوششیں کر نے اور الیکشن کمیشن میں کیس جیتنے پر چوہدری شفقت محمود ، نمبردار اسد عزیز اور راجہ گلستان کو مبارکبا د پیش کرتے ہیں ۔پٹوارحلقہ چوآخالصہ کی حلقہ این اے 57کے ساتھ دوبارہ بحالی کے لیے چیئر مین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود ، نمبردار اسد عزیز اور راجہ گلستان خان نے بے انتہا کوششیں کیں جس کی بدولت مڈکورہ حلقہ دوبارہ بحال ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہار راجہ بابو ظفر اقبال آف ممیام،راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ فرقان عرف کاشی ،راجہ حید ر آف ممیام ،راجہ عمران آف ممیام ،راجہ قلب عبا س آف ممیام ،راجہ طیب آف ممیام ،راجہ مظہر آف گوئی اور دیگر اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا چیئر مین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود ، نمبردار اسد عزیز اور راجہ گلستان خان نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمن ایڈوکیٹ کی ذریعے در خواست دائر کی تھی جس پر گذشتہ روز قبل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ مذکورہ در خوات میں موجود اعتراضات در ست قرار دیتے ہوئے پٹوار سرکل چوآخالصہ کو پرانی صورت میں بحال کرتے ہوئے حلقہ این اے 57کے ساتھ دوبارہ لگا دیا ۔