اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ اسلامپورہ جبر کے نواحی گاؤں پنجگراں میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب معروف سیاسی وسماجی شخصیت ماسٹر کرامت حسین کے گھر رات بارہ بجے کے قرب چار مسلح افراد دیواریں پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہوئے اور تمام خاندان کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور گھر کی تلاش کرتے ہوئے لاکھوں روپے اور لاکھوں مالیت کے زیورات نقدی پاؤنڈ ز اور دیگر قیمتی سامان لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ڈاکوؤں نے مسلسل دو گھنٹے سے زائد گھر کی تلاشی کی پولیس چوکی قاضیاں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی فنگر پرنٹ اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ۔
فلاحی معاشرہ کی تشکیل میں صحافت کا اہم کردار ہے, وحید مراد
اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔پی وائی اویونین کونسل قاضیاں کے صدر وحید مراد نے کہا ہے کہ فلاحی معاشرہ کی تشکیل میں صحافت کا اہم کردار ہے، نا ہمواریوں، خرابیوں، ترقی میں حائل رکاوٹوں اور اصلاح معاشرہ کے لئے صحافت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ صحافتی ذمہ داریاں کٹھن اور دشوار ہیں لیکن علاقائی صحافی بڑی دلیری سے غیر جانبدارانہ صحافت کررہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے ان خیالات کا ظہار انہوں نے جبر پریس کلب نو منتخب عہدہدران سمیت صدر ایم ندیم رانا اور جنرل سیکرٹری شیخ محمد اخلاق کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا صحافی گراس روٹ لیول پر ہونے والی تبدیلیوں اور خرابیوں کا براہ راست مشاہدہ کرتے ہیں اور ان کی بہتری کے لئے ارباب اختیار سے رابطہ کرکے اسے ٹھیک کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں علاقہ کی محرومیاں سے اعلیٰ احبا ب کو آگاہ کرنا جہاں کہیں مسائل ہیں ان کی نشاندہی کرنا صحافیوں کی اولین ذمہ دار ی ہے جبر بیول پریس کلب کے صحافی ہمیشہ کی طرح اپنی خدمات احسن طریقے سے پیش کریں گے انہوں نے مزید کہا موجودہ جدید دور میں ٹیکنالوجی کے باعث صحافتی اقدار بھی تبدیل ہو گئی ہیں، بے لاگ، جاندار اور غیر جانبدارانہ صحافت معاشرہ میں خوشگوار تبدیلیوں کی ضمانت ہے، پاکستانی صحافی فلاحی معاشرہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
دعائے مغفرت
اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔جبر بیول پریس کلب کے صدر ایم ندیم رانا کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں شیخ محمد اخلاق ،چوہدری محمد مظہر ،شاہد محمود منگی ،ممراز شیخ ،شیخ عابد،مبین ہاشمی ،یسین ہاشمی ،چوہدری طاہر وسیم ،راجہ نوید قاضیاں سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں بیول کے چوہدری محمد فدا مرحوم کی بیوی اور چیئرمین او پی ایل چوہدری محمد اشتیاق کی بھابھی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اورمرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی گئی ۔