DailyNewsHeadline

Azad Kashmir; All schools to close from 4th June till 15th August in Heatwave

آزادکشمیر کے تمام تعلیمی ادارے,4جون سے 5اگست تک بندرہیں گے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔آزادکشمیر کے تمام سرکاری وپرائیویٹ ثانوی مڈل وپرائمری تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلہ میں 4جون سے 5اگست تک بندرہیں گے اس سلسلہ میں نظامت تعلیم ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری سکولزآزادکشمیر نے باقاعہ ہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے عوامی وسماجی حلقو ں نے تعطیلات کااعلان کرنے پرسیکرٹری تعلیم سکولزآزادکشمیرراجہ امجدپرویز علی خان کادلی شکریہ اداکیاہے شدیدگرمی کی وجہ سے طلبہ وطالبات کوشدیدمشکلات پیش آرہی تھیں اورروزبروزگرمی کی شدت میں اضافہ ہورہاتھاتعطیلات کے اعلان پر طلبہ وطالبات نے سکھ کاسانس لیااورحکومت آزادکشمیر اورمحکمہ تعلیم آزادکشمیر کاتعطیلات کااعلان کرنے پرشکریہ اداکیاہے چنددن قبل سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی حکومت اورمحکمہ تعلیم آزادکشمیر سے شدیدگرمی کے پیش نظرتعطیلات کے اعلان کاپرزورمطالبہ کیاتھا

Azad Kashmir; All government and private schools in Azad Kashmir are to be closed from 4th June till 15th August for due to extreme heatwave. The decision by education department has been welcomed by teaching staff and parents.

فورس لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی تحریک

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سابق میڈیاایڈوائزوزیراعظم آزادکشمیر یاسرممتاز چودھری نے فورس لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی تحریک کے سلسلہ میں عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے گزشتہ روز یونین کونسل فیض پورشریف کادورہ کیاپریس کلب چکسوار ی کے سابق صدر محمدرفیق بھٹی نائب صدر معظم علی چودھری سیکرٹری نشرواشاعت قیصر عزیز اورقائداساتذہ چودھری مہربان علی بھی ان کے ہمراہ تھے اس سلسلہ میں یوتھ فری بلڈبینک فیض پورشریف کے مرکز ی دفترمیں اہم میننگ منعقدہوئی میٹنگ میں فری یوتھ بلڈ بینک فیض پورشریف کے عہدیدارو ں اورسول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی گزشتہ ہفتہ کے دوران ظالمانہ فورس لوڈشیڈنگ پرشدیداحتجاج کیاگیااورفوری طورپر فورس لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمہ کاپرزورمطالبہ کیاگیافورس لوڈشیڈنگ ختم نہ کیے جانے پرآئندہ کالائحہ عمل طے کیاگیااورمجوزہ احتجاجی پروگرام کے حوالے سے عوام رابطہ جاری رکھنے پراتفاق کیاگیااورمجوزہ احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے اعلان کیاگیا فری یوتھ بلڈ بینک فیض پورشریف کے عہدیدارو ں ندیم سیرت بلال احمدقاضی رضوان احمد ااوردیگر عہدیداروں نے چودھر ی یاسر ممتازکی کال پربلائے گئے اجلاس میں اپنے اس عزم کااظہارکیاہے کہ یونین کونسل فیض پورشریف کے عوام اس مجوزہ احتجاجی پروگرام کی بھرپور حمایت کااعلان کرتے ہیں اور اپنی جانب سے بھرپورحمایت وتعاون کایقین دلاتے ہیں یاسرممتازچودھری محمدرفیق بھٹی قیصرعزیز قائداساتذہ چودھری مہربان علی اوردیگرعوامی وسماجی نمائندوں نے بھرپورحمایت کرنے پر فری یوتھ بلڈ بینک فیض پورشریفکے عہدیداروں اورعوام علاقہ کا تعاون کایقین دلانے پرشکریہ اداکیااورکہاکہ عوام کے حقو ق کے تحفظ کے لئے عوامی اتحادبہت ضروری ہے جس کے لئے عوام رابطہ مہم شروع کی گئی ہے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہرقربانی دینے کے لئے تیارہیں میٹنگ سے یاسرممتاز چودھر ی ندیم سیرت محمدرفیق بھٹی قائداساتذہ چکسوار ی چودھر ی مہربان علی چودھری معظم علی اوردیگرنے خطاب کیا

سالانہ ختم شریف اورافطارضیافت

چکسواری(نمائند ہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔ نثاراحمدخان مولوی اسرار احمدخان ابراراحمدخان اوروقار احمدخان کی رہائش گاہ بوعہ ڈھوک کسی میں ان کے آباواجداد کی ارواح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے سالانہ ختم شریف کااہتمام کیاگیاقرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کااہتمام کیاگیامرحومین کی مغفرت کے لئے دعائیہ تقریب منعقدہوئی مرحومین کی مغفرت کے لئے دعاکرائی گئی قاری عبدالمجیدامام مسجدفیضان مدینہ نئی آبادی بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم نے دعاکرائی دعائیہ تقریب اورافطاری ضیافت میں سیاسی سماجی شخصیات اورعوام علاقہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی شرکاء میں راجہ ایازاحمدخان چودھری اللہ دتہ بسمل ڈاکٹرراجہ عبدالر زاق چودھری عثمان رمضان راجہ امجدمحمودمحمدروحیل محمدفاروق گورسی پرویزاقبال ملک پرویز اخترراجہ محمدگل نوازخان سہیل احمدخان حاجی محمدایوب چشتی محمدجہانگیرمبین ممتاز راشدمحمومنیب حسین میروی کے علاوہ دیگرراہنماشامل تھے 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button