Kahuta; Action taken against Waste management company after public complaint
عوامی شکایات پر اے ایم او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کہوٹہ والید عباسی کا ایکشن
کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔
عوامی شکایات پر اے ایم او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کہوٹہ والید عباسی کا ایکشن محلہ آڑہ ،فاروق کالونی اور دیگر علاقوں میں گلیوں اور نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا کام شروع کرا دیا۔ سپروائزر آوزیش فرمان ، سپروائزر محمد نذیراور اسد شاہ کی نگرانی میں مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر ۔ان علاقوں کی صفائی کا کام کرا دیا ہے۔ چند روز قبل عوام علاقہ نے ان علاقوں میں صفائی کی نشاندہی کی تھی۔ ولید عباسی نے معززین علاقہ کو یقین دلایا ۔کہ کہوٹہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرینگے۔ اورمعززین علاقہ کی شکایات کا ازالہ کرینگے۔ عوام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ولید عباسی کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ امید ہے کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کہوٹہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے مزید بہتر اقدامات کرے گی۔
کہوٹہ شہر اور گردوانواح میں شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری
کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردوانواح میں شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ۔جبکہ کہوٹہ شہر کی لاکھوں کی آبادی پانی کی بوند بوند کو ترس گئی ہے ۔نلکے خشک ہو گے ہیں۔ چھوٹی ٹنکی500سے700جبکہ بڑی ٹنکی 800سے12سو تک جا پہنچی ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ لوگ گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور دیگر طریقے سے دور دراز علاقوں سے چشموں سے پانی لانے پر مجبور۔ سحری ، تراویح اور جمعہ کے وقت بھی بجلی بند کر دی جاتی ہے۔ عوام علاقہ نے ڈی سی او راولپنڈی، اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ کہوٹہ کے شہریوں کو پانی مہیا کیا جائے۔ انھوں کہا کہ پانی کے ٹینکروں کے ریٹ کم کرائے جائیں اور اے سی کہوٹہ ہر وارڈ میں ٹینکر کے ذریعے عوام علاقہ کو پانی مہیا کریں ۔سستے بازار میں کروڑوں فنڈز خرد برد کرنے کے بجائے۔ عوام کو صاف پانی مہیا کیا جائے ۔جو کہ ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے ۔