Kahuta; 50 lakh rps grant for Ghoe
موضع گوئی کی مین گلی کی تعمیر کرا کر اہل علاقہ کا درینہ مسلہ حل
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
چوہدری شفقت محمود کا عوامی خدمت کا سلسلہ بد ستور جاری ۔ 500000لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ سے ممیام موضع گوئی کی مین گلی کی تعمیر کرا کر اہل علاقہ کا درینہ مسلہ حل کر دیا ۔اہلیان علاقہ کی طرف سے چیئر مین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود امیدوار برائے حلقہ پی پی سیون کا تہ دل سے شکر یہ ۔نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود امیدوار برائے حلقہ پی پی سیون نے کہا کہ عوام کی خدمت کر کے قلبی سکون ملتا ہے عوام کی بے لوث خدمت ہی میری زندگی کا اصل مشن ہے حلقہ پی پی سیون کے تمام مسائل واقف ہوں انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں جیت کر اپنے حلقے کی عوام کے تمام مسائل ان کی دیلیز پر حل کروں گا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اانہوں نے کہا میں نے بحثیت چیئر مین اپنی یونین کونسل میں بے شمار تر قیاتی کام کر ائے جو کہ آن دی ریکارڈ ہیں۔ اس موقع پر موجود معززین علاقہ راجہ بابو ظفر اقبال آف ممیام،راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ فرقان عرف کاشی ،راجہ حید ر آف ممیام ،راجہ عمران آف ممیام ،راجہ قلب عبا س آف ممیام ،راجہ طیب آف ممیام ،راجہ مظہر آف گوئی بھی موجود تھے انہوں نے لاکھوں روپے کی گرانٹ سے مین گلی کی تعمیر پر چیئر مین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمودکا شکر یہ ادا کیا ۔
پارٹی نے اگر ٹکٹ دیا تو انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
عبدا لمجید مغل امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی نے اگر ٹکٹ دیا تو انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا اور اللہ پاک کے کرم کے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگا۔حلقہ پی پی سیون کی عوام اور ان کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں اپنی عوام کے مسائل دیکھ کر ہی الیکشن لڑنے کے لیے عملی سیاست کے میدان میں آیا ہوں انشاء اللہ کامیابی کے بعد عوام کے تمام مسائل کروں گا انہوں نے کہا کہ یہ میرے اللہ اور علاقے کی عوام کا مجھ پر کرم ہے کہ آپ جیسے پیار کر نے والے لوگ میرے ساتھ ہیں میری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور میری سیاسی زندگی ایک کھلی کتاب کی مانند ہیں میں نے کبھی بھی تھانہ کچہری کی سیاست کو فروغ نہیں دیا بلکہ علاقے کی عوام کو ہمیشہ اپنے ساتھ لے کر چل رہا ہوں میرا مرنا جینا اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ ہے اور علاقائی تعمیر وترقی میری زندگی کا مشن ہے اور اس مشن کو ہمیشہ جاری و ساری رکھونگا۔
حافظ ملک سہیل اشرف امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے نمائندے سے خصوصی گفتگو
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے رہنماء حافظ ملک سہیل اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ خاندان، برادری اور علاقہ سے بالا تر ہو کر ملکی مفاد کی خاطر تحریک انصاف کو سپورٹ کیا جائے۔ نصف صدی سے زائد عرصہ تک مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کرملک کو لوٹا اور بیرون ملک اربوں ڈالر کے اثاثہ جات بنائے۔ سابقہ حکمران ٹولے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہوتا جارہا ہے۔ پانچ سالوں میں بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوسکی۔ اور حکمران ٹولہ عیاشیاں کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے رہنماء سابق ٹاؤن ناظم کلر سیداں حافظ ملک سہیل اشرف امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آمدہ الیکشن میں عوام تحریک انصاف کو سپورٹ کرکے ملک میں عدل وانصاف کا بول بالا کرنے اور کرپٹ ٹولے سے نجات دلانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان میں تحریک انصاف مقبول اور مضبوط ترین جماعت ہے پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن میں ملوث حکمرانوں کیامذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مسلسل جد وجہد اور مخلص اور محنتی کارکنوں کی بے پناہ کوششیں ہیں ہم ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔