DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Lack of development in UC Narali

یونین کونسل نڑالی کے موضع نڑالی میں شاہراہیں سکڑنے لگیں

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ 
یونین کونسل نڑالی کے موضع نڑالی میں شاہراہیں سکڑنے لگیں،دیہہ شاملات اور سرکاری اراضی کو مال غنیمت سمجھ کر ہڑپ کیا جانے لگا، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کی عمارت مخدوش قرار قوم کی بچیوں کے سکول کے لیے مختص کی گئی جگہ کو کھائی میں تبدیل کردیا گیا،گاؤں کے مفادات کے بجائے ذاتی سیاسی مفادات کا تحفظ گاؤں اور اہل گاؤں جائیں بھاڑ میں،اہل دیہہ کا مقامی عوامی نمائندوں سے مایوسی کے بعد کمشنر ضلع راولپنڈی سے گاؤں کی دیہہ شاملات اور سڑکوں کو ناجائز تجاوزات کرنے والوں سے چھڑانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نڑالی کے موضع نڑالی میں ناجائز قابضین اور تجاوزات مافیا کا راج،نڑالی اور اسکی داخلی آبادیوں کیال و فریال میں بڑی سڑکیں سکڑ کر گلیوں میں تبدیل، سڑکوں کنارے رہنے والوں نے تجاوز کرتے ہوئے سڑکوں کو گھروں میں شامل کرلیا،قومی کے بچیوں کے سرکاری مڈل سکول کے لیے مختص کی گئی جگہ پر پہلے قبضہ اور پھر ناقابل استعمال بنانے کے لیے گزشتہ روز ہیوی مشینری لگا کر مٹی اٹھائی گئی اور اسے کھائی میں تبدیل کردیاگیا اور یہ سب مقامی بلدیاتی نمائندوں کی عین ناک کے نیچے ان کی مرضی سے ہوا،معمولی واقعات پر گاؤں کو اکٹھا کرنے والے اور گاؤں اور عوام کی خیر خواہی کے دعویداروں نے گاؤں کی بربادی پر چُپ سادھے رکھی جو سمجھ سے بالا تر ہے، اہل دیہہ کا موقف ہے کہ اگر منشیات فروشوں، قبضہ مافیا اور تجاوزات مافیا سے ہم نے ہی لڑنا ہے تو عوامی نمائندے کس مرض کی دوا ہیں؟انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر ضلع راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سڑکوں اور دیہہ شاملات کی نشاندہی کرائیں اور جو بھی قابضین ہیں عوامی مفادات کو ان سے واگزار کرائیں ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button