عہدے اور مراعات ,تحریر عبدالجبار خان دریشک
جب سارے اختیارات کی چھڑی اپنے ہاتھ میںہواورجب دل کرے اس چھڑی کو جیسے گھوما دو ، اتنا بڑا عہدہ اور منصبکسی کے ہاتھ میں ہو تو کون سوال کرنے والا ہے وہ جیسے رعایا پر حکومت کرے ان اپنی مر ضی ساری طاقت اور اختیار ات کے وہ اکیلے مالک کہلاتے ہیں ۔ وہ اپنے آپ اعلی بھی سمجھتے ہیں اور پارسا بھی ، یہ صورت حال آج کے دور میں بنتی جا رہی ہے ،ہمارے سیاست دان سیاہ سفید کے مالک ہیں ، قومی خزانہ ان کا ہے اس سے جتنا مال لوٹ کر کھا جائیں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ، ملک میں جتنا بڑا عہدہ جس کے پاس ہو سب سے زیادہ مر عات بھی اسے فراہم کی جاتی ہیں جبکہ ایک بچارہ مز دور سارا دن دھو پ میں اپنے خون کو جلاکر مزدوری کر تا ہے بدلے میں اس بچارے کو تین سو سے پانچ سو ملتا ہے 145آج کے دور میں سیاست میں آنے اور عہدے حاصل کر نے کا مقصد اپنی عوام کی خدمت نہیں بلکہ اپنے لئے سہولیات حاصل کرنا اور اپنی تجوریوں کو بھر نا ان کا مقصد ہے پانچ سال کے لئے منتخب ہو نے والے سیاست دان چاہتے ہیں ہم ساری زندگی مراعا ت حاصل کر تے رہیں 145 ہمار ا ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا جسے ہم فلاحی اسلامی ریاست کہتے ہیں لیکن ہمارے حکمران جب عہدے حاصل کر لیتے ہیں تو اسلام میں حکمران کے لئے کیا احکامات ہیں اپنے ملک کے باشندوں کے کیا حقوق ہیں یہ سب احکامات کو نظر انداز کر کے سب سے پہلے اپنی فلا ح کا سوچتے ہیں خلفہ راشدین کا دور ہو یا صحا بہ کرام ؓ کا ہمیں جنہوں نے خود کو بھوکا اور پیا سا رکھا پر اپنی رعایا کی ہر مشکل کو آسان کیا رو اں سال کے بجٹ میں ملک کے صدر کی تنخوا ہ میں لاکھوں روپے کا آضافہ کیا گیااور حکو مت یہ نیک کا م اپنے مدت ختم ہونے سے پہلے کر گئی
اس تنخواہ میں آضافے کی تفصیل بیان کرنے سے پہلے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے دور کا ایک واقعہ بیان کرنا چاہوں گا۔ حضرت عمر ؓ جب خلیفہ وقت تھے تو آپ نے جب حضرت سعید بن عامر ؓ کو حمص کا گورنر مقرر کیا تو آپ ؓ دوڑتے ہوئے حضرت عمر ؓکے پاس آئے اور عرض کیا کہ آپ کو خدا کا واسطہ ہے مجھے اس سے محفوظ رکھیں145حضرت عمرؓ نے غصے سے کہا کہ تم خود اس سے بچنا چاہتے ہو145 اللہ کی قسم تمہیں یہ ضرور قبول کرنا پڑے گا145حضرت عمر ؓکے حکم سے آپ ؓ نے وہ عہد ہ قبول فرما لیا 145 جب حضرت سعید بن عامرؓ گورنر بن کر حمص جانے لگے تو حضرت عمر ؓنے آپؓ کی تنخواہ مقرر کرنے سے متعلق رائے لی جس پر آپؓ نے کہا کہ اس کی کیا ضرورت ہے بیت المال سے ملنے والے وظیفے سے میرا گزارا ہوجاتا ہے بلکہ اس سے بھی کچھ رقم بچ بھی جاتی ہے۔
اب اس واقعہ کو یہیں پر روکنا چاہوں گا اور اب اس خبر کے بارے میں آپ کو آگاہ کرتا ہوں کہ گزشتہ ماہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدرپاکستان کی تنخواہ میں 7 لاکھ 66 ہزار 550 روپے اضافے کی منظوری دی گئی 145ملک کے صدر کی تنخواہ ایک لاکھ 33 ہزار 3 سو 33 روپے سے بڑھاکر 8 لاکھ 46 ہزار 5 سو 50 روپے مقرر کرنے کا بل کا بینہ میںپیش کیا گیاتھا 145 جبکہ صدر کی تنخواہ میںآخری مرتبہ 2004 میں اضافہ کیا گیا تھا اور 80 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 3 سو 33 روپے کردی گئی تھی۔اس سمری کے نافذالعمل ہونے کے لیے صدر کی تنخواہ اور الاو 191نسز سے متعلق ایکٹ 1975 کے سیکشن 3 میں ترمیم کرنی ہوگی۔ کابینہ کو یہ بتایا گیا کہ مہنگائی کے تناظر میں ہر سال صدر کی تنخواہ میں اضافے کیلئے بھی قانون میں ترمیم کی جائے گی145اس نئی تنخواہ کے مطابق صدر پاکستان کی تنخواہ کسی بھی سرکاری عہدیدار کی تنخواہ سے زیادہ ہوجائے گی145جبکہ حالیہ ہونے والا آضافہ 950فیصد ہے ۔ہمارا ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے جس میں جمہوریت کے ساتھ نظام حکومت بھی اسلام کی تعلےمات کے مطابق چلانا چاہیے تھا لیکن شاید ہمارے حکمران طبقہ صرف حکومت اپنے فائدے حاصل کرنے کے لیے کرتے ہیں جن کو جتنی مرعات اور تنخواہ ملے ان کی نظر میں کم ہے
حضرت سعید بن عامر ؓکے واقعہ کو دوبارہ جوڑتا ہوں 145 حضرت سعید بن عامرؓ کے گورنر بننے کے کچھ ہی دنوں کے بعد اہل حمص کے کچھ قابل اعتماد لوگوں پر مشتمل ایک وفد حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس وفد سے فرمایا کہ مجھے اپنے یہاں کے فقرا اور حاجت مندوں کے نام لکھ کر دے دو تاکہ میں ان کی ضروریات کا کوئی بندوبست کردوں۔ انہوں نے خلیفہ کے سامنے جو فہرست پیش کی اس میں تھا فلاں ابن فلاں اور فلاں ابن فلاں اور سعید بن عامر سعید بن عامرؓ؟ کون سعید بن عامرؓ؟ حضرت عمرؓ نے حیرت سے پوچھا۔ انہوں نے جواب دیا ہمارے “ہمارے گورنر” تمہارا گورنر؟ کیا تمہارا گورنر فقیر ہے؟ حضرت عمر ؓنے مزید حیرت سے پوچھا” جی ہاں امیر المومنینؓ! خدا کی قسم کتنے ہی دن ایسے گزر جاتے ہیں کہ ان کے گھر میں آگ نہیں جلتی وفد نے مزید وضاحت کی یہ سن کر حضرت عمرؓ رو پڑے145 وہ دیر تک روتے رہے حتٰی کہ آپؓ کی داڑھی مبارک آنسووں سے تر ہو گئی145آپ ؓ اٹھے اور ایک ہزار دینار ایک تھیلی میں رکھ کر اسے وفد کے حوالے کرتے ہوئے فرمایا سعیدؓ سے میرا سلام کہنا اور کہنا کہ امیر المومنین ؓنے یہ مال آپ ؓکے لیے بھیجا ہے تاکہ آپ ؓاس سے اپنی ضرورتیں پوری کرسکیں۔
جب وفد کے لوگ دیناروں کی وہ تھیلی لے کر حضرت سعید بن عامرؓکی خدمت میں پہنچے اور وہ تھیلی آپؓ کو پیش کر دی۔ آپؓنے اس تھیلی اور اس میں رکھے ہوئے دیناروں کو دور ہٹاتے ہوئے کہا اِنا للہ وَاِنا الیہ راجعون145یہ آواز سن کر آپ ؓکی بیوی گھبرائی ہوئی آپؓکے پاس آئیں اور بولیں سعید ؓکیا بات ہے؟ کیا امیر المومنینؓ کا انتقال ہو گیا؟ نہیں، اس سے بھی بڑی مصیبت آن پڑی ہے حضرت سعید بن عامرؓ نے جواب دیا145 اس سے بڑی افتاد کیا ہوسکتی ہے آپ ؓزوجہ محترمہ نے پوچھاآپ ؓ نے جواب دیا دنیا میرے گھر میں داخل ہو گئی ہے اور یہ میری آخرت کو تباہ کر دے گی۔ حضرت سعید بن عامرؓ نے تشویشناک لہجے میں یہ جواب دیا۔ آپ ؓ اس سے چھٹکارا حاصل کرلیں۔آپ ؓ کی زوجہ محترمہ نے ہمدردانہ مشورہ دیا تمام دیناروں کو غریب اور حاجتمندمسلمانوں میں تقسیم کروا دیں۔ حضرت سعید بن عامر ؓنے تمام دینار اسی وقت حاجت مندوں میں تقسیم کردیے۔
یہ ہے وہ طرز حکمرانی جس کی تعلیمات ہمارا دین اسلام میں دیتا ہے لیکن آج کے دور میں ہمارے حکمران ایسا عمل کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے وہ چا ہتے جب وہ کہیں جائیں توپروٹوکول کے لئے درجنوں گاڑیوں کا قافلہ ان کے ہمراہ ہو ں اور خوشماندی ہر وقت مکھیوں کی طرح اڑ رہے ہوں جو ان کے ہر ِعمل پر واہ واہ کر تے نہ تھکیں ۔