DailyNews

Thousands participate in Luton Int Carnival mela

لوٹن میں ویک اینڈ پر جس بین الاقوامی میلہ کا اہتمام کیا گیا

لوٹن میں ویک اینڈ پر جس بین الاقوامی میلہ کا اہتمام کیا گیا تھا اس حوالے بیڈز پولیس نے باقاعدہ بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق لیڈی میئر کی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے بعد کونسلر نسیم ایوب جنہوں نے اس ایونٹ کی اوپننگ کی تھی نے، تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کا میلہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ لوٹن ٹائون اپنے عروج پر ہے، کمیونٹیز اکٹھی ہوکر سیلیبریٹ کر رہی ہیں اور موسیقی اور رنگوں سے لطف اٹھا رہی ہیں، یہ میلہ تفریح کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور فنٹاسٹک ایونٹ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ان تمام تنظیموں اور اداروں کے کردار کو سراہا جن کی شبانہ روز کاوشوں سے ایک محفوظ رنگارنگ تفریحی دن سے خاندانوں کو لطف لینے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یوکے سنٹر کارنیوال آرٹس، پولیس میں کونسل کے پارٹنرز اور ایمرجنسی سروسز کے علاوہ بلاشبہ ان فنکاروں کو جنہوں نے اپنے فن کے مظاہرے کرکے اس پروگرام کو یادگار بنایا کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ ہو پٹن واکر چیئرمین برائے یوکے سنٹر کارنیوال آرٹس نے کہا کہ لوٹن اور اردگرد کے لوگوں کو اس میلے کے ذریعے دنیا بھر کے کھانوں سے لطف اندوز ہونے اور مختلف نوع کی تفریحی سرگرمیوں میں شرکت کے مواقع ملے ۔پولیس چیف سپرنٹنڈنٹ ڈیوڈ بواجیل نے کہا کہ یہ کارنیوال لوٹن کے لوگوں کے لئے نہایت اہم تھا
جس نے لوٹن کی ڈائیورسٹی کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے عوام سے تشکر کا اظہار بھی کیا کہ جن کے تعاون سے یہ پروگرام اختتام کو پہنچا۔

Show More

Related Articles

Back to top button