DailyNewsHeadline

ساگری کی پانچوں یونین کونسل کو دوبارہ حلقہ این اے58 گوجر خان کے ساتھ منسلک کر دیا گیا

Rawat; UC Sagri added shifted on NA-58 Gujar Khan constituency

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔چےئرمین یو سی تخت پڑی اور چےئرمین یو سی بگا شیخاں کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے دائر پٹیشن پر فیصلہ ،قانون گو ساگری کی پانچوں یونین کونسل کو دوبارہ حلقہ این اے58 گوجر خان کے ساتھ منسلک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کی پٹیشن پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قانون گو ساگری کی 5 یونین کونسل تخت پڑی ،بگا شیخاں ،لوہدرہ ،ساگری اور مغل کو حلقہ این اے57 مری کے ساتھ اور قانون گو چوآ خالصہ کو این اے58 گوجرخان کے ساتھ منسلک کرنے کے خلاف چےئرمین یونین کونسل تخت پڑی چوہدری خلیل احمد اور چےئرمین بگا شیخاں چوہدری عامر جمشید نے ممتاز قانون دان راجہ فرخ عارف بھٹی ایڈوکیٹ کے ذریعے عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی جس پر گزشتہ روز ہائی کورٹ راولپنڈی کے جسٹس وقاص رؤف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے موجودہ حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قانون گو ساگری کو دوبارہ حلقہ این اے58 گوجرخان کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم صادر کیا کہ فریقین کے اعتراضات کی روشنی میں میرٹ پر فیصلہ کریں تاہم عدالت نے قانون گو چوآ خالصہ کو بھی دوبارہ این اے57 مری کے ساتھ منسلک کر دیا ۔

Rawat; On the Petetion of the ex Prime Minister Raja Parvez Ashraf, five union councils of Sagri have been shifted from NA-58 Gujar Khan constituency.

The other changes are Five union councils of Sagri, Takht Prri, Bagga Sheikhan, Lodhra, Sagri and Mughal are shifted NA-57 Muree. UC Choa Khalsa is shifted to NA-57 Muree as well.

حقیقی بھائیوں نے فائرنگ کر کے خالہ زاد بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) ۔۔۔۔ تھانہ روات کے علاقہ پیال میں بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے 2 حقیقی بھائیوں نے فائرنگ کر کے خالہ زاد بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا مقتول اعجاز ایک ماہ قبل ہی اڈیالہ جیل سے رہا ہوا تھا ملزمان نے واردات کے بعد خودساختہ طور پر تھانہ روات حاضر ہو کر گرفتاری پیش کر دی روات پولیس کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقہ پیال سٹاپ پر دو حقیقی بھائیوں احسن علی ،ہارون علی پسران فدا حسین نے 30 بور پسٹل سے فائرنگ کر کے خالہ زاد اعجاز ولد جاوید اختر کو قتل کر دیا اور آلہٰ قتل سمیت خودساختہ طور پر گرفتاری پیش کر دی پولیس کے مطابق مقتول اعجاز نے 2013 میں ملزمان کے بھائی بلال کو رنجش کی بناء پر قتل کیا تھا تاہم 4 سال تک جیل میں رہنے کے بعد ایک ماہ قبل ہی مقتول اعجاز عدالتی حکم پر اڈیالہ جیل سے بری ہو کر گھر آیا تھا جسے گزشتہ روز موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button