Kahuta; Severe shortage of water supply in Heat wave
ایم سی کہوٹہ کی عوام شدید عذاب میں مبتلا,عورتیں میلوں دور جا کر پانی لانے پر مجبور
مٹور :نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ایم سی کہوٹہ کی عوام شدید عذاب میں مبتلا ۔سورج کے آگ برساتے ہی پانی کی شدید قلت نلکے خشک ہو گے عورتیں میلوں دور جا کر پانی لانے پر مجبور ۔سابق تحصیل ناظم راجہ طارق محمودمرتضیٰ کے دور میں شروع ہونے والی 22کروڑ کی واٹر سپلائی دس سال گزرنے کے باجود مکمل نہ ہوسکی ۔ کہوٹہ شہر کی لاکھوں کی آبادی آج بھی صاف پانی سے محروم ہے ۔پرانی اور بوسیدہ پائپ لائن سے تقریباََبیس فیصد لوگوں کو پانی ملتا ہے۔ وہ بھی گندے نالے کا باقی 80فیصد آبادی پانی سے محروم ہے۔ فاروق کالونی ، ادوالہ ،گریڈاسٹیشن ، چھنی اعوان اور دیگر علاقوں کے عوام نے حکومت اور ایم سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا ۔کہ ان علاقوں میں فوری طور پر پانی کی پائپ لائن بچھا کر کنکشن دیے جائیں ۔عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم سی کہوٹہ ان شہریوں کو گرمیوں میں ٹینکرز کے ذریعے پانی مہیا کرے ۔جہاں واٹر سپلائی نہیں ہے۔ ادھر عوام علاقہ نے شکایات کی ہے ۔کہ پانی ڈالنے والے ٹینکرز مالکان نے ایک ٹینکی کا ریٹ تیس سو سے بڑھا کر پانچ سو اور سات سو کر دیا ہے۔ مگر کوئی پوچھنے والا نہیں لوگ من مرضی کے ریٹ لگا کررمضان کے مقدس مہینے کو سیزن کے طور پر لگا رہے ہیں۔ انتظامیہ فوری نوٹس لے۔اہلیان گریڈ اسٹیشن نے کہا کہ جب سے مونسپل کمیٹی بنی ہے ہمار ا ایک بھی کام نہیں جبکہ اسی شہر میں ایسے بھی علاقے ہیں جہاں ابھی ایک مکان بھی نہیں تعمیر نہیں ہوا مگر وہاں گلیوں کی تعمیر اور سوئی گیس کے پائپوں کی ترسیل کا کام مکمل ہو گیا اکثر وارڈوں میں گلیاں کچیاں ہیں مگر بعض وارڈوں میں تودوبارہ نے سرے سے گلیوں پر بھی گلیاں ڈالی جا رہی ہیں ۔
پی ٹی آئی رہنماء غلام مر تضیٰ ستی کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی سیاسی و سماجی شخصیات کی شر کت
مٹور :نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
پی ٹی آئی رہنماء غلام مر تضیٰ ستی کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی سیاسی و سماجی شخصیات کی شر کت ۔میں نذر محمد گوندل ، راجہ وحید احمد خان ، راجہ الطاف حسین ، سردار مظہر اقبال سمیت دیگر افراد شریک ہیں۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز اسلام کلب میں سابق ایم این اے پی ٹی آئی رہنماء غلام مر تضیٰ ستی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 57نے ایک افطار پارٹی کا اہتما م کیا جس میں نذ ر محمد گوندل ،پی ٹی آئی رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ،جنرل سیکر ٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ الطاف حسین ، سردار مظہر اقبال ، صوبیدار نصیر ،ملک عامر محمود سمیت کثیر تعداد میں کارکنوں نے شر کت کی ۔
یوم تکبیر 28مئی ملکی تاریخ کا سنہری دن ہے۔راجہ ارشد محمود
مٹور :نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
راجہ ارشد محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوم تکبیر 28مئی ملکی تاریخ کا سنہری دن ہے۔جب میاں محمد نواز شریف اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدید خان نے انڈیا کے ایٹمی دھماکے کے بدلے میں6ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ملکی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گئے ۔ان خیالات کا اظہارتحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف ،مسلح افواج پاکستان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بھارت کے اٹیمی دھماکے کے جواب میں 28مئی 1998کوچاغی بلوچستان کے مقام پر6 اٹیمی دھماکے کر کے بھارے کا منہ توڑ جواب دیا یہ دن پاکستان کی تاریخ میں ایک سنہری دن ہے اس دن کو قائد جہموریت میاں محمد نواز شریف نے ایک جرہت مندانہ فیصلہ کر کے بھارت کے دھماکو ں کا نہ صرف جواب دیا بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی محفوظ کر دیا اس دن کو جہاں پاکستانی عوام جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہے وہاں پر پورے اسلامی ملک بھی انتہائی خوشی مناتے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کے کرم سے آج پاکستان ایک ناقابل تسخیر ملک بن چکا ہے انشااللہ ہمارے پیارے ملک پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔