DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Voters celebrate at restoration of old constituency boundaries.

پرانی حلقہ بندیوں کی بحالی سے ووٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

بیول(نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم ) مبین ہاشمی۔۔۔۔ 
پرانی حلقہ بندیوں کی بحالی سے ووٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ زیادہ تر امیدواران مایوسی کا شکار بن گئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے57کی پانچ یونین کونسلز جوکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58میں شامل کردی گئی تھیں ان پانچ یونین کونسلز میں پیپلزپارٹی کے ووٹرز کی اکثریت کے باعث پیپلز پارٹی کے امیدوار کی پوزیشن کافی مضبوط تصور کی جارہی تھی اور اسی باعث سپورٹرز اور امیدوار کامیابی کو یقینی سمجھ رہے تھے تاہم ہائیکورٹ کے فیصلے نے امیدوں کا تاج محل مسما ر کردیا 2013والی پرانی حلقہ بندی کی بحالی سے ایک طرف سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57کے ووٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ دوسری طرف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58کے ووٹرز نے بھی خوشی کا اظہار کیا عوام علاقہ کا کہناتھا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کو ترقیاتی کاموں میں مد میں نظر انداز کرنے پر امیدواروں سے بدلہ لینے کی پوزیشن میں رہیں گے اور امیدواروں کا ان کے علاقوں کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نظر انداز کرنے پر خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

بیول اور گردونواح کے علاقو ں میں خودساختہ مہنگائی کا طوفان اُمڈ آیا

بیول(نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم ) مبین ہاشمی ۔۔۔۔
بیول اور گردونواح کے علاقو ں میں خودساختہ مہنگائی کا طوفان اُمڈ آیا ،تاجروں نے من مانی قیمتیں مقرر کرلیں گوشت سبزی اور پھلوں کی قیمتوں قوت خرید سے تجاوز کرگئیں تحصیل انتظامیہ و پرائس مجسٹریٹ کی معنی خیز چشم پوشی ، عوام علاقہ کوشدید مشکلات کا سامنا، عوامی و سماجی حلقوں کا نوٹس کامطالبہ۔ بیول اور گردونواح کے علاقوں میں دکانداروں نے خود ساختہ مہنگائی کے ریکارڈ قائم کردیئے دن دوبجے نرخنامے پہنچائے جاتے ہیں جنہیں دکاندار وصول کرکے پھینک دیتے ہیں اور خودساختہ مقرر کردی قیمتیں وصول کرتے رہتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ قصابوں نے بھی من مانی قیمتیں مقرر کررکھی ہیں بیف چارسوروپے کلو جبکہ مٹن آٹھ سو روپے کلو فروخت ہوتارہا جبکہ پھلوں کی قیمتیں نرخناموں سے پچاس روپے سے ڈیڑھ سوروپے تک زائد وصول کی جاتی رہیں تحصیل انتظامیہ اور پرائس مجسٹریٹ کی چشم پوشی کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی او راولپنڈی سے مطالبہ کیاہے کہ وہ خود بیول بازار میں آکر گراں فروشی کی روک تھام کے لیے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کریں ۔ 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button