گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
مطوعہ میں رکشہ اور سوزوکی میں تصادم، رکشہ ڈرائیور جاں بحق تفصیلات کے مطابق مطوعہ کا رہائشی اٹھارہ سالہ راجہ ازل ولد نمبردار اجمل جوکہ رکشہ میں جارہا تھاکہ سامنے سے آنے والی سوزوکی سے جا ٹکرایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملاجاں بحق ہونے والے راجہ ازل کوگزشتہ شام نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا
گوجرخان احترام رمضان پر مقامی انتظامیہ علمدرآمد کرائے بعض مقامات پر سرعام ہوٹل کھلے
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
گوجرخان احترام رمضان پر مقامی انتظامیہ علمدرآمد کرائے بعض مقامات پر سرعام ہوٹل کھلے ہوئے ہیں اور سارا دن روزہ خور یہاں پر منڈلاتے رہتے ہیں جبکہ بازاروں میں صبح سویرے ہی سموسے پکوڑے دھی بھلے اور دیگر اشیاء کے اسٹال بھی لگ جاتے ہیں احترام رمضان پر عملدرآمد کرایا جائے گوجرخان شہر اور دیگر ایریا میں چائے اور کھانے کے ہوٹل سارا دن چلتے رہتے ہیں جہاں پر بڑی تعداد میں روزہ نہ رکھے والوں کی تعداد پیٹ بھرنے میں مصروف رہتی ہے عوامی سماجی مذہبی حلقوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے
عامر وزیر ملک نے پریس فوٹو گرافر نمبردار چوہدری یعقوب کی رہائش گاہ مانکیالہ مسلم جا کر ان کی عیادت کی
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمد جواد اور صدر ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن عامر وزیر ملک نے پریس فوٹو گرافر نمبردار چوہدری یعقوب کی رہائش گاہ مانکیالہ مسلم جا کر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی
گوجرخان میں شدید گرمی کے باعث مارکیٹیں بازار ویران
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
گوجرخان میں شدید گرمی کے باعث مارکیٹیں بازار ویران سڑکوں پر ٹریفک برائے نام رہی شدید گرمی میں واپڈا نے بھی ہٹ دھرمی قائم رکھی جبکہ بعض علاقوں میں گیس کا پریشر بھی کم رہا شہری آبادی میں پانی کا بحران بھی بدستور جاری، شہری آبادی کے مسائل میں اضافہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی سورج سے برستی آگ نے لوگوں کو صبح سویرے ہی گھروں میں محصور کر دیا جس کے باعث بازار اور مارکیٹیں خریدار نہ ہونے سے ویران رہیں شدید گرمی میں واپڈا نے بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ بعض علاقوں میں گیس کا پریشر بھی کم ہونے سے لوگوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بلدیہ گوجرخان کی طرف سے سپلائی کیا جانے والا پانی بھی نواحی آبادیوں میں کئی کئی روز سپلائی نہیں ہورہا جس کے باعث آبادی مکین پانی میسر نہ ہونے سے سخت اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے مسائل کا خاتمہ کیا جائے
گوجرخان ، تحصیل روڈ پر بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
)گوجرخان ، تحصیل روڈ پر بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا ٹریفک جام سے ہروقت گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہتی ہیں تجاوزات اور روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ ٹریفک جام کا باعث ہے بلدیہ اور وارڈن اس صورتحال پر ٹھوس اقدامات کریں تفصیلات کے مطابق تحصیل روڈ روزانہ ٹریفک جام کا مسئلہ اس ایریا کے رہائشیوں اور دیگر کیلئے بھی مسائل اور مشکلات کا باعث بن گیا ہے چند منٹ کے فاصلے سے گھروں کو جانے والے ٹریفک جام کے باعث آدھا آدھا گھنٹہ ٹریفک جام میں پھنس جاتے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلہ کا مستقل حل کر کے تحصیل روڈ پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے اور ٹریفک جام کا باعث بننے والی تجاوزات اور گاڑیوں کی پارکنگ ختم کرائی جائے
گوجرخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے, پرویز اقبال مغل
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری پرویز اقبال مغل نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ گوجرخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور ہمیشہ رہے گا اور میاں محمدنواشریف کو چاہنے والے اورہر مشکل گھڑی میں میاں محمد نوازشریف کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے آمدہ انتخابات بھی مسلم لیگ ن ہی جیتے گی عمران خان اورآصف علی زرداری ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ جائیں گے انہوں نے کہا کہ سی پیک، ایٹمی دھماکے اورموٹر وے میاں نوازشریف کے منصوبے ہیں انہوں نے کہا کہ پرانے اور نظریاتی ورکروں کو عزت دی جائے یہی پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں نظریاتی ورکروں سے کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض نے مشرف دور میں مسلم لیگ کے ساتھ خوب وفا نبھائی ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا جو کہ ان کی میاں نوازشریف سے والہانہ محبت کاثبوت ہے
پارٹی جو فیصلہ کرے گی ہم حسب سابق وفاداری نبھاتے ہوئے پارٹی کاز اور نظریات کو نقصان نہیں پہنچائیں گے, عبدالرحمان مرزا
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کے ڈویژنل رہنماء و روحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمان مرزا اور ان کے برادر اصغر محمدر مضان مرزا ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاہور پارلیمارنی بورڈ کے ممبران سے ملاقات کر کے واپس آرہے ہیں اور ہم نے اپنا سیاسی ماضی ، حال اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے قیادت کو بتایا کہ ہم سے زیادہ میرٹ پر کوئی پورا نہیں اترتا ، میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے عبدالرحمان مرزا نے کہا کہ مجھے یا میرے بھائی محمد رمضان مرزا کو پی پی 8گوجرخان کا ٹکٹ کا دیا جائے اگر یہ ممکن نہ ہوتو محسن علی صغیر بھٹی کو پی پی 8کا ٹکٹ دیا جائے ، یہ بھی ممکن نہ ہوتو پارٹی جو فیصلہ کرے گی ہم حسب سابق وفاداری نبھاتے ہوئے پارٹی کاز اور نظریات کو نقصان نہیں پہنچائیں گے عبدالرحمان مرزا نے پارلیمارنی قائدین باالترتیب نیئر حسین بخاری ، راجہ پرویز اشرف ، چوہدری اعتزاز احسن ، چوہدری منظور ، قمر زمان کائرہ ، سردار سلیم حیدر ، ثمینہ خالد اور دیگر قیادت کو بتایا کہ 49برس ہو گئے ہیں پارٹی سے وابستگی اختیار کئے ہوئے ، لڑکپن ، نوجوانی ، جوانی اور ادھیڑ پن پارٹی کو دیا ، قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں ، مگر پارٹی سے غداری نہیں کی اور نہ ہی آئند ہ کرنے کا ارادہ ہے ، عبدالرحمان مرزا اور ان کے برادر اصغر محمد رمضان مرزا نے کہا کہ امیدہے کہ خرم پرویز کو پی پی 8کا ٹکٹ دیا جارہا ہے جو سراسر میرے ساتھ ظلم و زیادتی ہے جسے میں تو قبول کر لوں گا کیوں کہ میرے پاؤں پہ چھالے اور ہونٹوں پر وفا کے تالے ہیں لیکن عوام اس فیصلے کو قبول نہیں کریں گے اور پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ، عبدالرحمان مرزا نے کہا کہ میں راجہ الفت اور پیپلز پارٹی کے رہنماء مسعود کھوکھر اور مرزا منور حسین آصف کی وجہ سے اس بار بھی زہر کا گونٹ پی لوں گا لیکن میں راجہ پرویز اشرف صاحب کو بذریعہ پریس کانفرنس یہ بتانا چاہتا ہو ں کہ ہر دن اتوار کا دن اور ہر رات شب برات کی رات نہیں ہوتی ، میرا تین بار وہ سیاسی قتل کر چکے ہیں و ہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں ، اگر خرم پرویز اشرف ان کا بیٹا ہے تو میں بھی کسی کا بیٹا ہوں ، اگر عمران اشرف ان کا بھائی ہے جسے وہ اسلام آباد سے الیکشن لڑوا رہے ہیں تو میرے بھی چار بھائی ہیں پارٹی کو ذاتی جاگیر نہ سمجھیں اور میرٹ اور استحقاق کی بنیاد پرفیصلہ کریں تاکہ عوام الناس میں پارٹی کی گرتی ہوئی شہرت بحال ہو سکے تھوڑے کو زیادہ سمجھیں