DailyNews

Kahuta; graveyrad effected by fire set by timber mafia

پنجاڑ کے جنگل میں ٹمبر مافیا کی طرف لگائی گئی آف نے قبر ستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
پنجاڑ کے جنگل میں ٹمبر مافیا کی طرف لگائی گئی آف نے قبر ستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ کی وجہ سے کہوٹہ شہر کے درجہ حرارت میں بھی کافی تیزی آگئیْ ۔محکمہ جنگلات کی غفلت و لاپروائی سے کاٹے چیڑ کے درختوں کے نشانات کو ختم کر نے کے لیے ٹمبر مافیا نے کہوٹہ کے جنگلات کو آگ لگادی تھی۔قومی خزانے کو ہر سال کی طرع اس سال بھی کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا ۔جبکہ سارا سارا محکمہ جنگلات والے سپاہی سے لے کر اوپر تک مہانہ منتھلی بھی لیتے ہیں اس کے علاوہ بھی وہ اپنی ناقص کارکر دگی کا مظاہر ہ چھپانے کے لیے ٹمبر مافیا سے جنگلات میں آگ لگا دیتے ہیں تاکہ کاٹے گئے درختوں کے نشان مٹ جاہیں ۔ عوامی حلقوں نے محکمے میں چھپی ہوئی ان کالی بھیڑوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یوسی نڑھ، پنجاڑ ، کھڈیوٹ ،بیور ،نارہ ، لہڑی کا تین فیصد سے زاہد علاقہ جنگلات کے مشتمل ہے جہاں یہ جنگلات علاقے کا حسن ہوتے ہیں وہاں پر یہ جنگلات انسانی زندگی کا ایک اہم حصہ ہوتے ہیں ماحول کو صاف ستھرا رکھتے ہیں موسم کو بحال رکھتے ہیں درجہ حرارت میں کمی لاتے ہیں بارش میں زمین کو کٹاؤ سے بچاتے ہیں مگر افسوس بعض لوگ چند ایک ٹکوں کی خاطر ان درختوں کو جڑھ سے کاٹ دیتے ہیں جن کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ درختوں کی شاخوں کے ساتھ لگا ہوا ایک ایک پتہ اللہ پاک کی تسبیح کر تا ہے اس لیے جس نے ایک در خت کا ٹا گویا اس نے ایک انسان کا قتل کیا ۔عوامی حلقوں نے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ جنگلات میں چھپی ہوئی ان کالی بھیڑوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Kahuta; Even the dead are no longer safe from timber mafia who are operating in Narr, Khadyot, Bior and other jungles in Kahuta, after cutting the pine tree a fire was lit in which a graveyard was badly effected.

اپنے حلقے کا وزیر اعظم ہونے کے باوجود موضع بھون کی عوام کو نظر انداز کیا ہے ۔ملک فیاض اعوان

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ملک فیاض اعوان آف بھون صدر ماڈل ڈویلپمنٹ ویلفیئر کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنے حلقے کا وزیر اعظم ہونے کے باوجود موضع بھون کی عوام کو نظر انداز کیا ہے ۔عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے سوئی گیس کے من گھڑ ت سروے کیے گے ۔سوئی گیس سروے کو ایک سال ہو گیا مگر اس پر کوئی بھی عمل درآمد ناں ہوا آج 31مئی2018موجودہ وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کی حکومت کا آخری دن اب عوام بھی اپنے ساتھ ہونے والی محرومیوں کا بدلہ لے گئی انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم جنہوں نے ہمارے اس حلقے سے1988سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اس 30سال کے عرصے میں وہ ایک الیکشن کو چھوڑ کر ہمیشہ سے جیتے آرہے ہیں وفاقی وزیر کے بعد وہ ملک کے وزیر اعظم بھی منتخب ہوئے مگر انہوں نے کوئی عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایسا کام نہیں کیا جس کو تاریخ میں سنہری حروف میں رقم کیا جائے ۔ہماری یوسی ہوتھلہ کے تمام گاؤں میں سوئی گیس لگائی گئی مگر صرف ہمارے گاؤں بھون اعوان کو نظر انداز کیا گیا جب ہم اہلیان علاقہ نے احتجاج کیا تو سوئی گیس کا من گھڑت سروئے کر ایا گیا انشاء اللہ ہم اہلیان علاقہ اپنی ووٹ کی پر چی سے ان کا بھر پور احتساب کر یں گئے ۔

کہوٹہ شہر میں باولے کتوں اور آوارہ جانوروں کی بھر مار

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ شہر میں باولے کتوں اور آوارہ جانوروں کی بھر مار ۔ باولے کتے نے خان ویلڈنگ والے سمیت 3افراد کو کاٹ دیا ۔ جبکہ آوارہ جانوروں نے شہر کے معروف چوک میں صبح سویرے “دھرنا”دے دیتے ہیں جس کی وجہ سے گرزنے والی گاڑیوں کو بھی شدید پر شانی کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔ ایم سی کہوٹہ کے کسی زمہ دار کی اس طرف کوئی بھی وجہ نہیں ہے بس گلیوں پر گلیاں ڈالی جا رہی ہیں ۔ عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی ناقص کارکر دگی پر شدید تنقید کی ہے ۔

نوجوان سیاسی کارکن عدیل افضل کی طرف سے افطار ڈنر

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
نوجوان سیاسی کارکن عدیل افضل کی طرف سے افطار ڈنر ۔ راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ، راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ کلیم اللہ ، راجہ قلب عبا س ، راجہ عمران ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے شر کت کی ۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. Timber mafia is active in Kahuta,Kotli Sattiyan and Murree tehseels. They are none other than supports,close relatives and bradri-walas of the local politicians. When police or forest authorities apprehend someone then these relations become active and use pressure to save the culprits. They are in fact gangs of thieves thriving under the patronage of political figures from PML in particular.

Back to top button