اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے ) ۔۔۔۔ پوسٹ آفس قاضیاں کھنڈرات میں تبدیل سہولتیں ناکافی ہونے سے پنشنرز حضرات سمیت ہر آنے والا ذلیل و خوار ہونے لگا شرقی گوجرخان کے علاقہ یونین کونسل قاضیاں میں پوسٹ آفس میں ناکافی سہولیات ہونے سے صارفین شدید مشکلا ت کا شکار ہیں پوسٹ آفس کی عمارت کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے کسی قسم کوئی کوئی فرنیچر نہیں ہے اور پنشنرز حضرات کے لیے بیٹھنے کی کوئی جگہ نہیں ہے گرمی کی شدت میں کوئی اور زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حکام بالاء سے گزارش ہے کہ پوسٹ آفس کی نئی عمارت تعمیر کی جائے ااور اس کے ساتھ ساتھ صارفین کو سہلولیات دی جائیں تاکہ غریب پنشنرز اس ادارے سے باآسانی اپنی پنشن حاصل کر سکیں ۔
پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتے گی ,قاضی آغا نعمان منیر ایڈووکیٹ
اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق ناظم یوسی قاضیاں و سابق صدر بار گوجرخان امیدوار برائے حلقہ پی پی 8قاضی آغا نعمان منیر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتے گی پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں ترقیاتی کام کروا کر ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں تحصیل گوجرخان کی عوام باخوبی جانتی ہے کون عوام کے ساتھ مخلص ہے ،موجودہ منتخب نمائندے تحصیل گوجرخان کے عوام کے لیے کوئی منصوبہ نہ لاسکے اسمبلیوں میں پچھلی صفوں میں بیٹھنے والوں کو عوام مسترد کر دیں گئے انڈرپاس اور پاسپورٹ آفس کا قیام ،تحصیل گوجرخان میں ہر گھر میں سوئی گیس کی فراہمی ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی ،بیروزگار نوجوانوں کو سرکاری نوکری کی فراہمی سمیت کہیں اور ایسے منصوبے ہیں جو پیپلز پارٹی نے تحصیل گوجرخان کے عوام کو دئیے ہیں لیکن موجودہ منتخب نمائندوں تحصیل گوجرخان کا نام ڈوبو دیا ہے انہوں نے کہا انگوٹھا چھاپ نمائندے عوام کے لیے کچھ نہ لا سکے پاکستان تحریک انصاف تبدیلی کی بات کرتے ہیں جو بھی پارٹی چھوڑ تا ہے اس کو تحریک انصاف شامل کر لیتی ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ حلقہ این اے 58راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں ہم متحد ہیں اور اسی بدولت آئندہ جنرل الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گئے ۔