DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Authorties fail to price control butchers

گوجرخان، قصابوں کی لوٹ کھسوٹ کے سامنے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور انتظامیہ بھی بے بس

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
گوجرخان، قصابوں کی لوٹ کھسوٹ کے سامنے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور انتظامیہ بھی بے بس، قصابوں نے گوشت کے من مانے ریٹ مقرر کررکھے ہیں سرکاری ریٹ لسٹ کو نظر انداز کر دیا گیابکرے کا گوشت 900روپے، گائے بچھڑے کا چار سو سے چار سو اسی روپے تک فروخت ہو رہا ہے تفصیلات کے مطابق گوجرخان میں قصابوں نے اپنی مرضی کے گوشت کے ریٹ مقرر کررکھے ہیں اور دیدہ دلیری کے ساتھ ہر قصاب سرکاری ریٹ لسٹ کو نظر انداز کر کے گوشت فروخت کر رہا ہے سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت مانگنے والوں کو ہڈیوں اور چھیچھڑوں سے پورا کیا جاتا ہے جبکہ بعض قصاب گوشت کو پانی لگا کر بھی فروخت کر رہے ہیں جو کہ بیماریوں کا باعث ہے عوامی سماجی حلقوں نے مقامی انتظامیہ اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی پر سخت حیرت کااظہار کیا ہے کہ سبزی اور معمولی ٹھیے والوں کی جانب سے اشیاء ایک روپیہ مہنگی فروخت کرنے پر بھاری جرمانے اور ایف آئی آر تک درج کردی جاتی ہے لیکن قصابوں کی طرف سے من مانے ریٹوں اور مضرصحت گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہ کرنا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

چوہدری یعقوب نمبردار ان دنوں شدید علیل,سیاسی سماجی شخصیات میں سے کسی نے بھی ان کی عیادت کرنے کی زحمت گوارا نہ کی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
گوجرخان ، عرصہ پچیس سال سے زائد سیاسی سماجی ودیگر تقریبات کی کوریج کر کے ان تقریبات کو چار چاند لگانے والا سینئر پریس فوٹو گرافر چوہدری یعقوب نمبردار گزشتہ اڑھائی ماہ سے بستر علالت پر ہے گوجرخان میں ہونے والی سیاسی سماجی کاروباری اور دیگر طبقہ کی تقریبات اور جلسے ، جلوس وغیرہ چوہدری یعقوب کے کیمرہ کے بغیر ادھورے تھے تقریب کے میزبان ان کی آمد کا بے تابی سے انتظار کرتے کہ چوہدری یعقوب آئے اورفوٹوگرافی کرے جو صبح اخبارات میں شائع ہوں اورہماری تقریب اور فنکشن کے چرچے ہوں ، پچیس سال سے زائد عرصہ سیاسی سماجی شخصیات کی تقریبات کی فوٹو گرافری کر کے اپنی خدمات انجام دینے والے چوہدری یعقوب کی سیاسی شخصیات ودیگر نے عیادت اور بیمارپرسی کرنے کی بھی زحمت گوارا نہ کی عرصہ دراز سے شعبہ فوٹو گرافری میں اپنی خدمات انجام دیں موجودہ دور کی جدید ٹیکنالوجی کے مقابلے میں پچیس برس قبل شعبہ فوٹو گرافری انتہائی مشکل تھی جس کیلئے راولپنڈی ، اسلام آباد اخبارات کے دفاتر میں جا کر تصویریں وغیرہ پہنچانی پڑتی تھیں یہ ڈیوٹی بھی چوہدری یعقوب نے انتہائی احسن طریقہ سے سرانجام دی چوہدری یعقوب نمبردار ان دنوں شدید علیل ہیں مقام افسوس ہے کہ اپنی تقریبات کی کوریج کیلئے چوہدری یعقوب نمبردار کا بے تابی سے انتظار کرنے والی سیاسی سماجی شخصیات میں سے کسی نے بھی ان کی عیادت کرنے کی زحمت گوارا نہ کی چوہدری یعقوب نے دوست احباب سے جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے 

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمد جواد اور صدر ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن عامر وزیر ملک نے پریس فوٹو گرافر نمبردار چوہدری یعقوب کی رہائش گاہ مانکیالہ مسلم جا کر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی

آمدہ انتخابات میں تحصیل گوجرخان سے پیپلزپارٹی تینوں نشستوں پر تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ,خواجہ امیر زمان

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما خواجہ امیر زمان نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ آمدہ انتخابات میں تحصیل گوجرخان سے پیپلزپارٹی تینوں نشستوں پر تاریخی کامیابی حاصل کرے گی پیپلزپارٹی کی خدمت کی سیاست سے سب بخوبی آگاہ ہیں پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا مزدووں کسانوں اور غریب طبقہ کیلئے اقدامات کر کے ان کو بھرپر ریلیف دیا پیپلزپارٹی کے پانچ سالہ دور اقتدار کو آج ہر طبقہ یادکرتا ہے عوام کے مسائل حل ہوئے بے روزگار ی کا خاتمہ ہوا مہنگائی بھی کنٹرول میں تھی صحیح معنوں میں عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوا مسلم لیگ ن کی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی انتہائی مایوسی کن رہی عوام کے مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہوا عوام کوکوئی ریلیف نہ ملا آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پر تحصیل گوجرخان سے کلین سویپ کرے گی

تحریک انصاف ہی برسراقتدار آکر عوام کے مسائل کو حل کرے گی,چوہدری محمد عظیم

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
تحریک انصاف گوجرخان کے سینئررہنما اور امیدوار این اے 58چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے برسراقتدار رہنے والی دونوں پارٹیوں نے اپنی عوام کش پالیسیوں کی بدولت لوگوں کو مہنگائی بے روزگاری کی دلدل میں دھکیل کر رکھ دیا ہے برسراقتدار رہنے والی جماعتوں کی مایوسن کن کارکردگی کے بدولت آج پاکستان مسائل کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے اور عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کواپنے مسائل کے حل کیلئے تحریک انصاف کی صورت میں امید کی کرن نظر آرہی ہے اور انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اب ملک سے کرپشن اور لوٹ مار کی سیاست کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے اور آمدہ انتخابا ت میں تحریک انصاف کے امیدواربھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے تحریک انصاف ہی برسراقتدار آکر عوام کے مسائل کو حل کرے گی

 

Show More

Related Articles

Back to top button