گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
گوجرخان میں 28مئی یوم تکبیر کے حوالہ سے مختلف تقریبات منعقد ہوئیں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض کی رہائش گاہ پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری محمدریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28مئی 1998ء کو چاغی کے پہاڑوں پر میاں محمد نوازشریف نے ایٹمی بٹن دبا کر وطن عزیز کو ایٹمی قوت ہونے کا باقاعدہ اعلان کر کے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا میاں محمدنوازشریف ہر طرح کے دباؤ کو ٹھکرا کر ایٹمی دھماکہ کر کے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا چوہدری محمدریا ض نے امام صحافت مجید نظامی مرحوم کو بھی زبرست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے بھی ایٹمی دھماکہ کرنے پر میاں نوازشریف کی ہمت بندھائی اور انہیں کہا کہ اس پر کسی صورت دیر نہیں کرنی چاہیے ایٹمی دھماکہ کر دینا چاہیے تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعا کرائی گئی ادھردوسری تقریب مسلم لیگ یوتھ ونگ کے چوہدری ضیافت حسین کے زیر اہتمام منعقد ہوئی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے چوہدری ضیافت حسین نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف نے 28مئی کو ایٹمی دھماکہ کر کے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا اب کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ادھر مسلم لیگی رہنما مظہر حسین وارثی نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے جاری اعلامیہ میں کہا کہ میاں نوازشریف نے 28مئی کو صحیح معنوں میں جراتمندانہ اقدام کر کے ملک وقوم کا نام پوری دنیا میں روشن کر کے حق نمائندگی ادا کیا اپنے قائد کے اس جراتمندانہ فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بڑی بڑی آفروں اور دباؤ کو خاطر میں نہ لا کر ایٹمی دھماکہ کر کے ایک محب وطن دلیر لیڈر ہونے کا ثبوت دیا اس جراتمندانہ اقدام پر میاں نوازشریف نے سرفخر سے بلند کردیے ہیں
گوجرخان، اندرون شہر ٹریفک جام کا مسئلہ حل کیا جائے
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
گوجرخان، اندرون شہر ٹریفک جام کا مسئلہ حل کیا جائے تحصیل روڈ سکھو روڈ ریلوے روڈ سروس روڈ کے دونوں اطراف ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تحصیل روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے سروس روڈ پر دونوں اطراف رکشوں کے جگہ جگہ غیر قانونی اسٹینڈ ریلوے روڈ اور چوک میں ریڑھیوں اوررکشوں کے اسٹینڈ کو ختم کیا جائے تاکہ شہر بھر سے ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہو سکے
گوجرخان شہر میں پانی کا بحران بدستور جاری
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
گوجرخان شہر میں پانی کا بحران بدستور جاری ، شدیدگرمی میں بھی شہری آبادیوں میں دس روز سے پانی سپلائی نہ ہوا بلدیہ کی نااہلی ہے روزہ رکھ کر لوگ پانی کے حصول کیلئے مارے مارے پھرتے ہیں ادھر پرائیویٹ ٹینکروں کو بھاری رقم دے کر پانی حاصل کرنے پر مجبور ہیں بلدیہ احکام اور علاقائی کونسلروں نے اس اہم مسئلہ پر مکمل چشم پوشی اختیار کررھی ہے جس کے باعث شہری آبادی میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر چکا ہے عوامی حلقوں نے چیئرمین بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں پانی کی سپلائی کے نظام کو بہتر کر ا کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کریں
ہاؤسنگ اسکیم نمبر1کے مسائل حل نہ ہونے پر آبادی مکینوں نے چیئرمین بلدیہ شاہد صراف کے دفتر جا کر شدید ردعمل کااظہار
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
ہاؤسنگ اسکیم نمبر1کے مسائل حل نہ ہونے پر آبادی مکینوں نے چیئرمین بلدیہ شاہد صراف کے دفتر جا کر شدید ردعمل کااظہارکیا اور مطالبہ کیا کہ ہاؤسنگ سکیم نمبر1میں عرصہ دراز سے سیوریج کا مسئلہ حل طلب ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں صفائی کا ناقص نظام ہے اس تمام تر صورتحال پر بلدیہ نے ہاؤسنگ اسکیم کو لاوارث سمجھ رکھا ہے جس کے باعث آبادی کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے گٹروں کا گندا پانی سڑکوں پرپھیلنے سے مکھیوں مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے ٹوٹی پھوٹی سڑکیں راہگیروں کیلئے مشکلات کا باعث ہیں عرصہ دراز سے آبادی کے مسائل حل طلب ہیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہورہی ہے اس پر چیئرمین بلدیہ شاہد صراف نے آبادی مکینوں کے ہمراہ ہاؤسنگ اسکیم نمبر1کا وزٹ کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی