Kallar Syedan; Extreme heat wave in Pothwar region
منگل کے روز بھی سورج آسمان سے آگ برساتا رہا
منگل کے روز بھی سورج آسمان سے آگ برساتا رہا جھلسا دینے والی دھوپ کے باعث لوگوں کی آمدورفت اور سرگرمیاں معمول سے کم رہیں شدید گرمی کے باعث برقی نظام بھی بری طرح سے متاثر ہوا فیڈرز میں بجلی کی مقدار کم ہونے کی وجہ سے بجلی کے آلات جواب دے گئے بجلی کی آنکھ مچولی آج بھی جاری رہی چار سے چھ گھنٹوں کی اعلانیہ اور اس کے علاوہ فورس لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے ۔رمضان المبارک کے دوران جب سورج سوا نیزے پہ آ کھڑا ہوا ہے جس سے بجلی کا نظا م بھی بری طرح سے متاثر ہوا ندی نالوں میں مسلسل خشک سالی ہے مویشیوں اور پرندوں کو بھی پانی کے اصول میں بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے ۔
عوام یقیناًایک بار پھر مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیں گے ۔حافظ عثمان عباسی
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح اقتدار انجوائے نہیں کیا بلکہ دن رات محنت کر کے ملکی اداروں اور معشیت کو مضبوط بنایا ،نواز شریف کل بھی قائد تھے آ ج بھی ہیں اور آنے والے کل میں بھی ہوں گے ۔انہوں نے منگل کے روز کلر سیداں کے قریب گاؤں سروہا میں صوبیدار غلام حسین ، حاجی محمد لطیف ،راجہ گلزار خان اور دیگر کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود، راجہ پرویز اختر منہاس، راجہ محمد سعید، راجہ محمد ثقلین ، شیخ سلیمان شمسی، مسعود بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے ۔حافظ عثمان عباسی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جو منصوبے شروع کئیے انہیں اپنی حکومت کے دوران مکمل بھی کیا۔ہمارا دامن صاف ہے ہم نے دھرنوں اور دھمکیوں کے باوجود عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا عوام گواہ ہیں کہ حکومت کو ہٹانے کے لیے اسلام آباد میں دھرنے دئیے گئے وزیر اعظم ہاؤس کے گیٹ توڑے گئے پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا ان تمام سازشوں کے باوجود ہم اپنی آئینی مدت پوری کرنے میں کامیاب رہے عوام کے سامنے بھی آج سرخرو ہیں آنے والے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے رجوع کریں گے اور عوام یقیناًایک بار پھر مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیں گے ۔
امتحان دینے کیلئے جانے والا فرسٹ آئیر کا طالب علم حادثے کا شکار
امتحان دینے کیلئے جانے والا فرسٹ آئیر کا طالب علم حادثے کا شکار ہو کر امتحانی سنٹر کی بجائے ہسپتال پہنچ گیا۔کنوہا کا رہائشی حامد علی جو اپنی موٹر سائیکل پر فرسٹ آئیر کے امتحان میں شرکت کیلئے کلر سیداں جا رہا تھاکہ موہڑہ پھڈیال کے قریب مخالف سمت سے آنے والے والے رکشے کیساتھ تصادم کے نتیجے میں اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھاجبکہ رکشے میں سوار اجمل حسین کو بھی جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور طالب علم کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا۔
ٹی ایچ کیو کلر سیداں میں تعنیات سیکیورٹی اہلکار ایجنسی کی جانب سے گزشتہ دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال
ٹی ایچ کیو کلر سیداں میں تعنیات سیکیورٹی اہلکار ایجنسی کی جانب سے گزشتہ دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال پر چلے گئے ہیں اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں اس وقت سیکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں ہے ۔
معروف کاروباری حاجی عبدالطیف کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی، سابق ڈپٹی سپیکر قو می اسمبلی الحاج محمد نواز کھوکھر، سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھو، سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ ، محمد ناصر راجہ ،ڈاکٹرمحمد عارف قریشی ،چیئر مین چوہدری شفقت محمود ، چئیر مین ماسٹر پرویز قادری ، راجہ جاوید لنگڑیال، نصیر اختر بھٹی ، عبدالرؤف بٹ، اکرام الحق قریشی ،عزیزاحمد پاشا ،نذیر احمد بٹ، یو نس بھٹی ، محمد مسعود بھٹی ، ماسٹر ارشد محمود بھٹی، مرزا ارشد محمود، سید ارشد شاہ کاظمی، حاجی شوکت علی ، نعیم اعجاز بٹ ، وسیم اعجا بٹ ،راجہ محمدسلیم، ملک محمدآزاد، حاجی ریاست حسین ، حاجی ابرار حسین ، عابد حسین زاہدی ،سید وقاص حیدر ، عاطف اعجاز بٹ، میاں امیر افضل ، چوہدری عابد اللہ سیھٹی،نفیس بٹ، قمر زمان، شیخ محمد حنیف، شیخ حسن ریاض ، راجہ ظفر محمود، سردار محمد تاج ، سردار محمد اخلاق ، سردار محمد وسیم،الحاج چوہدر ی خالد رضا ، راجہ مجید احمد، راجہ ثقلین اور دیگر نے پاکستان برطانیہ اور سعودی عرب کے معروف کاروباری حاجی عبدالطیف کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری زین العابدین عباس اور دیگر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کلر سیداں کے عہدیداروں نے گزشتہ شب کلر سیداں بائی پاس پر یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کلر سیداں کے عہدیداروں نے گزشتہ شب کلر سیداں بائی پاس پر یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا اور کیک کاٹا۔اس موقع پر یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی، کلر سیداں میں یوم تکبیر کے بانی شیخ ندیم احمد،محمد نصیب اور شیخ توقیر نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو ایٹمی دھماکے کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ 25 جولائی کو ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں غلام مصطفی نے سرصوبہ شاہ میں 8 گرانفروشوں کیخلاف کارروائی
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں غلام مصطفی نے سرصوبہ شاہ میں 8 گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 08 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔انہوں نے بنک چوک کنوہا میں بھی دکانداروں کو چیک کیا اور خبردار کیا کہ وہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اپنی اشیائے خوردونوش فروخت کریں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
محکمہ ویٹرنری کلر سیداں کا عملہ سرکاری فرائض کی انجام دہی کی بجائے مال بنانے کے چکروں میں پڑ گیا
محکمہ ویٹرنری کلر سیداں کا عملہ سرکاری فرائض کی انجام دہی کی بجائے مال بنانے کے چکروں میں پڑ گیا جس کی وجہ سے کسانوں کو اپنے مال مویشیوں کے علاج معالجے میں بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کسانوں نے شکایت کی ہے کہ محکمہ حیوانات دوبیرن کلاں میں تعینات وی اے امیر عبداللہ سرکاری اوقات کار کے دوران اپنی ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتا اور مال بنانے کیلئے یونین کونسلوں کو روانہ ہو جاتا ہے جہاں اپنے نجی طور پر جانوروں کے علاج معالجے میں کسانوں سے منہ مانگے دام وصول کر تا ہے۔یونین کونسل دوبیرن کلاں میں مویشی پال افراد نے اس امر پر اپنے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور ویٹرنری اسسٹنٹ کو سرکاری اوقات کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایس ایس پی ریلوے لاہور اجہ ظہیر ارشد لنگڑیال کا تبادلہ راولپنڈی کر دیا گیا
یس ایس پی ریلوے لاہور اجہ ظہیر ارشد لنگڑیال کا تبادلہ راولپنڈی کر دیا گیا انہوں نے چارج سنبھال لیا ہے ان کا تعلق کلر سیداں کے قصبہ چوآخالصہ سے ہے ۔
گورنمنٹ ہائی سکول بھلاکھر کے معلم عبدالرؤف وینس کے والد محترم غلام حسین انتقال کر گئے
پنجاب ٹیچرز یونین چوآخالصہ مرکز کے صدر گورنمنٹ ہائی سکول بھلاکھر کے معلم عبدالرؤف وینس کے والد محترم غلام حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ میں راجہ صغیر احمد کے علاوہ چیئر مین پرویز اختر قادری، چیئر مین راجہ ندیم احمد،ٹھیکیدار محمد بشارت، قاضی عمران ،احسان الحق قریشی، تنویر اختر شیرازی، ارشد محمود بھٹی ،شفیق بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔