DailyNews

Kahuta; Asif Rabbani Qureshi holds press conference on mafia

میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں آصف ربانی قریشی کا پریس کانفرنس سے خطاب

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ کی اسلحے کے زور پر محکمہ مال کی ملی بھگت سے قبضہ کی کوشش ناکام ۔ کلاشنکوف اور پسٹل سے شرفانہیں ڈریں گے ۔ لینڈ مافیا پیچھے بیٹھ کر بچوں کے ذریعے غلط اور خطر ناک کھیل کا مظاہرہ کرکے شہر کی پر امن فضا کو خراب نہ کریں ۔پرانا دور گزر گیا ۔ سینکڑوں کنال کا مالک گھر بیٹھا ہے جبکہ ماہِ مقدس میں رات کی تاریکی میں قبضہ گروپ جوکہ بلکل زمین کا مالک نہ ہے ۔ بدمعاشی اور اسلحہ کے زور پر ناجائز قابض ہو رہا ہے ۔ ہماری شرافت کو چوراہوں میں نیلام کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں الفتح گروپ کے صدر و کونسلر آصف ربانی قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ آصف ربانی نے کہا کہ میں کہوٹہ شہر میں سینکڑوں کنال کا مالک ہوں ۔ مگر میں جب بھی امریکہ یا بیرون ملک گیا ۔تو میری زمین پر قبضہ گروپ نے دھاوا بول دیا ۔ انہوں نے کہا کہ نالہ لنگ اور کہوٹہ کلب کے نزدیک خسرہ نمبر 961/960کا کیس 1999سے بیس سالوں سے عدالت میں ہے ۔ جبکہ خسرہ نمبر 998میں بھی دھوکہ دہی اور فراڈ سے ایسے پلاٹ فروخت کیئے گئے ۔ جہاں پر خریدنے والا اس جگہ کا مالک نہ ہے ۔ بلکہ کا غذات دوسرے اور موقع دوسرے خسرہ میں دینا کہوٹہ میں معمول بن چکا ہے ۔ آصف ربانی نے کہا کہ لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ شہر کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔ یتیموں ، بیواؤں ، شرفاء اور سادہ لوح شہریوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف محکمہ اور اعلیٰ حکام خاموش ہیں ۔ راتوں رات قبضے کر کے کہوٹہ میں نیا کلچر پروان چڑھا یا جا رہا ہے ۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں ۔انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپ ظلم و زیادتیاں بند کرے ۔ کلاشنکوف کلچر کا دور اب بہت پرانا ہو چکا ہے ۔ ہم شریف لو گ شرافت سے رہنا چاہتے ہیں ۔ ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ بغیر کا غذات کے قبضے اور بد معاشی اب نہیں چلے گی ۔ رات کو چار دیواری لگانے سے زمین نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ تین لاکھ مرلہ والی زمین ڈرا دھمکا کر 80ہزار مرلہ میں لینے کا دور اب گزر چکا ہے ۔ شہری باشعور ہیں ۔ آصف ربانی نے کہا کہ 22/20وکلاء کا پینل بنا کر شہریوں کے حقوق کی جنگ لڑونگا ۔ آصف ربانی نے مزید کہا کہ میں کہوٹہ شہر میں سینکڑوں کنال زمین کا مالک ہوں ۔ آج تک کسی کی زمین پر قبضہ نہ کیا ۔اگر کوئی میری وجہ سے متاثر ہوا تو حساب دینے کے لیئے تیار ہوں ۔ مگر کسی چالاکی اور دھوکہ بازی میں نہ آؤں گا ۔ انہوں نے اعلی حکام سے فوری ایکشن لینے کی استدعا کی ہے ۔ آصف ربانی قریشی نے پریس کانفرنس میں اپنی ملکیت کے ثبوت بھی پیش کیئے ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button