DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Body of unidentified man found at Jabber dam

یونین کونسل اسلام پورہ میں ڈیم سے ایک نا معلوم نوجوان کی لاش برآمد

(اسلام پورہ۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔محمد انجم ملک)یونین کونسل اسلام پورہ میں ڈیم سے ایک نا معلوم نوجوان کی لاش برآمد
تفصیلات کے مطابق یونین کونسل اسلام میں ڈیم سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو پولیس چوکی قاضیاں نے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال گوجرخان منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس چوکی قاضیاں کے مطابق نوجوان کی عمر اٹھائیس سے تیس سال ہے۔جس کے ناک سے خون بہہ رہا تھا۔

Update; (اسلام پورہ ۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔محمد انجم ملک)گزشتہ روز جبر سے ملنے والی نعش کی شناخت عثمان سکنہ کلر سیداں کے نام سے ہو گئی ہے ۔ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر سکندر نے بتایا کہ عثمان چار دن قبل گھر سے لاپتہ تھا اور اس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں تھا۔مزید عٹمان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہم عثمان کو گھر پر بھی باندھ کر رکھتے تھے کیوں کہ اس کا ذہنی توازن درست نہ تھا اور وہ پانی میں ڈوب کر جان بحق ہوا ہے جب کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نعش پانی سے نہیں بلکہ ڈیم کے باہر سے برآمد ہوئی تھی۔عثمان کے اہل خانہ تھانہ گوجرخان میں تحریری طور پر بیان دے گے ہیں ہماری کسی سے دشمنی نہ ہے اور یہ مرگ اتفاقیہ پے جبکہ تھانہ گوجرخان نے اس سے قبل ہی ایف آئی درج کر لی تھی۔۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button