Kahuta; Crime on increase as authorities collaborate with mafia
کہوٹہ پولیس اور انتظا میہ کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا ، ٹمبر مافیا اور قبضہ گروپ کے ساتھ سٹریٹ کرائمز میں اضافہ
کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔
کہوٹہ پولیس اور انتظا میہ کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا ، ٹمبر مافیا اور قبضہ گروپ کے ساتھ ساتھ سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہو گیا ۔لکڑی چوروں نے پنجاڑ ، کیرل میں محکمہ کی ملی بھگت سے آگ لگادی ۔ جبکہ کہوٹہ شہر میں قبضہ گروپوں نے مقدس مہینے میں پولیس کی مدد سے کاروائیاں تیز کر دیں ۔ کہوٹہ شہر میں ایک اور واقعے میں نماز تراویح کے دوران مٹور چوک کے نزدیک فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ جھگڑے کے دوران لاٹھیوں ، ڈنڈوں ، اسلحہ اور آہنی مکوں کے استعمال سے متعدد شہری زخمی ہوگئے ۔پولیس خاموش تماشائی بن گئی ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ میں لکڑی چوروں نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے بعد کٹے ہوئے درختوں کے نشانات مٹانے کے لیئے محکمہ کی ملی بھگت سے آگ لگادی ہے ۔ جو پورے علاقہ میں پھیل چکی ہے ۔ جبکہ دوسری جانب کہوٹہ شہر میں لینڈ مافیا ، قبضہ گروپ نے پولیس کی ملی بھگت سے قبضے کرنا معمول بنالیا ہے ۔ لوگوں کی زمینوں پر پولیس کی موجودگی میں راتوں رات اسلحہ کی نوک پر قبضے سے شہری پریشان ہیں ۔ جبکہ ایک اور واقعہ میں مین بازار کہوٹہ مٹور چوک میں فائرنگ سے ایک شہری شدید زخمی جبکہ جھگڑے میں دیگر تین لڑکے زخمی ہوگئے ہیں ۔
سی پیک منصبوبے شروع ہوتے ہی لینڈ مافیا اور پراپرٹی ڈیلرز کے وارے نیارے ہوگئے
کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔
سی پیک منصبوبے شروع ہوتے ہی لینڈ مافیا اور پراپرٹی ڈیلرز کے وارے نیارے ہوگئے ۔ کہوٹہ شہر کے اردگرد بائی پاس کی تعمیر کا سروے مکمل ہوتے ہی سادہ لوح اور اصل حقائق سے بے خبر مالکان سے سستے داموں زمین خریدنا شروع کر دی گئی ۔ شہر کے بائی پاس کے لیئے مشینری پہنچ گئی ۔مگر لیت ولعل کی وجہ سے رکاوٹ ہیداکی جارہی ہے ۔ بڑی بڑی قد آور شخصیات بھی زمین خریدنے میدان میں آگئیں ۔تفصیل کے مطابق سی پیک میں شامل 720میگا واٹ کے کروٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ اور آزادپتن ڈیم کے ساتھ ساتھ کہوٹہ شہر میں بائی پاس کے آس پاس زمین کی خریدوفروخت کا سلسلہ بڑے عروج پر ہے ۔ اصل مالکان سے زمین خرید کر مہنگے داموں فروخت کرنے والے لینڈ مافیا اور پراپرٹی ڈیلر ز نے بور یوں کے منہ اور بریف کیس لیکر راتوں رات عجیب و غریب سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ جبکہ اس سے قبل کروٹ ڈیم پر متاثرین کروٹ کو انتہائی کم ریئٹس دیکر بااثرمافیا نے وہی زمین انتہائی مہنگے داموں کمپنی کو فروخت کی ۔ جس میں بعض سیاسی شخصیات بھی ملوث ہیں ۔ کہوٹہ شہر کے اردگرد بائی پاس کی تعمیر کا کام اور مالکان کو رقم کی ادائیگی نہ ہونے پرمالکان بھی پریشانی کا شکا رہیں ۔