گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
یونین کونسل جرموٹ کی مشہور سیاسی اور سماجی شخصیت چوہدری سعید نے اپنے دوستوں اور برادری سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا انہوں نے تحریک انصاف کے صدر چوہدری محمد عظیم، چوہدری جاوید کوثر ،گل اخلاق تھتھال، چوہدری زاہد جٹ،راجہ وحید، غفور کیانی، عمران بشارت،عظمت مغل اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر پر کہیں چوہدری محمدعظیم اور چوہدری جاوید کوثر نے اس موقع پر چوہدری سعید کو برادری سمیت تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اورکہا کہ چوہدری سعید کے آنے سے تحریک انصاف گوجرخان میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہوجائے گی اور چوہدری سعید نہ صرف یونین کونسل جرموٹ بلکہ پورے گوجرخان میں تحریک انصاف کا مضبوط اور فعال بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے
آئندہ انتخابات میں راجہ جاویداخلاص کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے,راجہ امیر کاظم
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمدجاوید اخلاص نے تحصیل بھر میں ترقیاتی کام کراکے صحیح معنوں میں تحصیل گوجرخان کی پسماندگی اور محرومیوں کا خاتمہ کیا آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت راجہ جاویداخلاص کو ہی ٹکٹ جاری کریں جو کہ مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کرسکتے ہیں ان خیالات کااظہار چیئرمین یونین کونسل کونتریلہ راجہ امیر کاظم نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ راجہ جاویداخلاص کی خدمت ایمانداری کی سیاست سب کے سامنے ہے انہوں نے پانچ سال جس طرح محنت کر کے تحصیل بھر کے عوام کے مسائل کا خاتمہ کیا وہ لائق تحسین ہے آئندہ انتخابات کیلئے بھی مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت راجہ جاویداخلاص کوٹکٹ دے کر مسلم لیگ ن کی گوجرخان میں فتح کو یقینی بنائیں راجہ امیر کاظم نے کہا کہ راجہ جاویداخلاص نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی آبائی یونین کونسل میں بھی کروڑوں کے ترقیاتی کام کرائے ہم ان کی کارکردگی کو سراہتے ہیں اور آئندہ انتخابات میں راجہ جاویداخلاص کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے
آمدہ انتخابات پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں,راجہ الطاف حسین
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
تحریک انصاف گوجرخان کے سینئر رہنما اور امیدوار حلقہ پی پی آٹھ راجہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ آمدہ انتخابات پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں پاکستان کے روشن اور سنہرے مستقبل کیلئے اہل اور ایماندار قیادت کا آگے آنا انتہائی ضروری ہے سیاسی جماعتیں بھی ایسے امیدواروں کو آگے لائیں جو پاکستان اورعوام کی فلاح و بہبود کیلئے کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی ووٹ کی طاقت سے ایسے امیدواروں کو اسمبلیوں میں بھیجیں جو ان کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ اور مخلص ہوں راجہ الطاف حسین نے کہا کہ حلقہ پی پی آٹھ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کر ادی ہے ہمارا ماضی بے داغ اور عوامی خدمت کی علامت ہے ہم نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اگر پارٹی نے اعتماد کیا تو انشاء اللہ پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مایوس نہیں کریں گے اور مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے راجہ الطاف حسین نے مزید کہا کہ اس وقت تحریک انصاف کے قائد عمران خان ہی ملک میں ایسے لیڈر ہیں جو پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر تعمیر وترقی سے ہمکنار کر سکتے ہیں اور دنیا میں پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں
بیگم ثمینہ امیر راجہ صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ تحصیل گوجرخان نے ہر سال کی طرح امسال بھی مستحقین میں رمضان پیکج تقسیم کئے
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
بیگم ثمینہ امیر راجہ صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ تحصیل گوجرخان نے ہر سال کی طرح امسال بھی مستحقین میں رمضان پیکج تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی عبادت ہے اور ایسے مخیر لوگ جن پر اللہ نے کرم فرمایا ہے ان کا فرض ہے کہ اپنے غریب مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان کا با برکت مہینہ ہمیں اسی قربانی کا درس دیتا ہے۔ ہمیں ان لوگوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہئے جن کے پاس دو وقت کی روٹی کے بھی وسائل نہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل محترمہ ثمینہ امیرراجہ حصال شریف سید کسراں جاتلی اور جھنگل میں رمضان پیکج تقسیم کر چکی ہیں اوریہ سلسلہ پورے رمضان جاری رہے گا۔