DailyNews

Chakswari; Excessive load shedding in heatwave causing children to faint

شدیدگرمی کی وجہ بچے بے ہوش ہورہے ہیں لوڈشیڈنگ میں بے تحاشااضافہ

چکسواری( نما ئندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی �آزادکشمیر ضلع میرپور کے نائب صدر حاجی چودھری مقصوداحمدطاہرنے میڈیاکے نمائندؤں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ شدیدگرمی کی وجہ بچے بے ہوش ہورہے ہیں لوڈشیڈنگ میں بے تحاشااضافہ سے طلبہ وطالبات کوسخت مشکلات کاسامناہے شدیدگرمی میں یونین کونسل فیض پورشریف میں دیگرعلاقوں کی نسبت بہت زیادہ لوڈشیڈنگ اس یونین کونسل کے عوام کیساتھ ظلم ہے واپڈا گرڈاسٹیشن حمیدآباداپنارویہ تبدیل کرے اورفوری طورپریہ ظلم اورناانصافی بندکرے یونین کونسل فیض پورشریف کے ساتھ انتقامی سلوک کیاجارہاہے جوناقابل برداشت ہے یونین کونسل فیض پورشریف فیڈر کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک کیاجارہاہے یونین کونسل فیض پورشریف کے ساتھ امتیازی سلوک کیاجارہاہے جورمضان المبارک کے مبارک مہینے میں بہت بڑاظلم اورناانصافی ہے اس ظلم کے خلاف عوام سراپااحتجاج ہیں اس یونین کونسل میں بہت زیادہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے چنددن سے سحری افطاری اورنمازوں کے اوقا ت میں مسلسل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے گرمی زوروں پرہے لوڈشیڈنگ میں بے تحاشااضافہ سے موسم کی شدت مزیدبڑھ رہی ہے گرڈاسٹیشن حمیدآباد یونین کونسل فیض پورشریف کے ساتھ امتیازی سلوک فوری طورپربندکرے اور اس یونین کونسل کے ساتھ امتیازی سلوک فوری طورپربندکرے عوام علاقہ کے صبرکاپیمانہ لبریزہوچکاہے اورعوام شدیداحتجاج پرمجبورہوجائیں گے جس کی تمام ترذمہ دارامتیازی سلوک کرنے والوں پر عائدہوگی انہوں نے کہاکہ اگرفوری طورپراصلاح احوال نہ کی توہم راست اقدام پرمجبورہوجائیں گے انہوں نے محکمہ تعلیم آزادکشمیر سے شدیدگرمی کے پیش نظرفوری طورپرتعلیمی اداروں میں موسم گرم کی تعطیلات کااعلان کرنے پرپرزورمطالبہ کیاہے کئی کئی گھنٹے بجلی بندرہتی ہے حکمران یہ دعوے کرتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ ختم کردی ہے سحری افطاری اورنمازوں کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے اس دعوے کی نفی ہوجاتی ہے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کادعوی بہت بڑاجھوٹ اورفریب ہے عوام کے ساتھ دھوکہ کیاجارہاہے انہوں نے شدیدگرمی اور بے تحاشا لوڈشیڈنگ کے باعث موسم کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظرحکومت آزادکشمیر سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ فوری طورپر موسم گرم کی تعطیلات کااعلان کرکے بچوں کوشدیدگرمی سے بچایاجائے تاکہ انہیں رمضان المبارک میں سکون اورراحت مل سکے اور گرمی کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات کم ہوسکیں 

Show More

Related Articles

Back to top button