Rawalpindi; Chauntra police accused of neglegance
چونترہ پولیس اپنی ناقص کارکردگی کو چھپانے کے لئے مدعی کو آنکھیں دکھانا شروع ہو گئی
گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔
پولیس اپنی ناقص کارکردگی کو چھپانے کے لئے مدعی کو آنکھیں دکھانا شروع ہو گئی ہے محمد عمران ولد محمد بشیر ساکن ڈھوک گجری تھانہ چونترہ تھصیل و ضلع راولپنڈی نے شکایت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مورخہ 21-08-2015کو اس کے گھر واقع ڈھوک گجری میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں چار مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر 13تولے سونا اور 4عددموبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جس کے متعلق مذکورہ تاریخ کو ہی مقدمہ نمبر18تھانہ چونترہ میں درج کیا گیا لیکن تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی حالانکہ درج شدہ ایف آئی آر میں کئی ایسی نشانیاں موجود ہیں جن کے ذریعے پولیس چاہتی تو چند دنوں میں ملزمان گرفتار کر کے کیس کو حل کر سکتی تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا محمد عمران نے بتایا کہ وہ پولیس کے پاس بھاگ بھاگ کے تھک گیا ہے اور اب تو پولیس اسے آنکھیں دکھانا شروع ہو گئی ہے اسے خدشہ ہے کہ مدعی کا منہ بند کروانے کے لئے کہیں اس کے خلاف کوئی جھوٹا مقدمہ ہی نہ بنا دیا جائے محمد عمران نے بتایا کہ اس نے کئی بار اس تفتیش کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی درخواست کی لیکن کوئی توجہ نہ دی گئی محمد عمران نے اعلیٰ حکام اور بالخصوص چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
چک بیلی خان روڈ پر ٹرک ڈارئیور کو باندھ کر لوٹنے کی کوشش ناکام
گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔
چک بیلی خان روڈ پر ٹرک ڈارئیور کو باندھ کر لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی رات دس بجے روات سے چک بیلی خان چکری کی طرف پولٹری فارمز کے لئے فیڈ لانے والے ٹرک کو نا معلوم افراد نے جوڑیاں سٹاپ کے نزدیک ڈھوک یونس کے پاس روک لیا ڈرائیور کو اتار کر ویرانے کی طرف لے گئے اور باندھنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس کے چلانے سے نواحی آبادی کے لوگ آ گئے ڈاکو لوگوں کو آتا دیکھ کر فرار ہو گئے جبکہ آنے والے لوگوں نے ڈرائیور کو ساتھ لیا اور گھر میں پناہ دی صبح اسے اپنی منزل کے لئے روانہ کر دیا چک بیلی خان روڈ پر گاڑیوں کا تعاقب کرنے والی مشکوک گاڑی کی شکایت پچھلے کئی روز سے آ رہی تھی۔
Good SVS