Dadyal; Mobile companies accused of having monopoly
نجی موبائل کمپنیوں اور فرنچائزوں نے اپنی حکومت قائم کررکھی ہے
ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔
بنیادی حقوق کی فراہمی اور ان پر عمل درآمد کرانا ریاستی اداروں کا کام ہے۔نجی موبائل کمپنیوں اور فرنچائزوں نے اپنی حکومت قائم کررکھی ہے۔
کسی بھی فرنچائز کی سم یہاں سے لو جبکہ اپنے نام سے سم ختم کرانے کے لیے جہلم یا اسلام آباد جاؤ، تفصیلات کے مطابق تحصیل ڈڈیال میں مختلف فرنچائز جن میں وارد، موبی لنک اور ٹیلی نار ،زونگ اور یوفون شامل ہیں دھڑلے سے ڈڈیال میں سمز فروخت کرتی ہیں لوگوں کو مختلف پیکجز کے حوالے سے لالچ دے کر فری اور قیمتاََ سمز دی جاتی ہیں نیز پی ٹی اے کے قانون کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر صرف پانچ سمز جاری ہوسکتی ہیں اس دوران اگر صارف اپنے شناختی کارڈ سے کوئی سم ختم کرانے کے لیے فرنچائز جاتا ہے تو جواب ملتا ہے کہ ہماری فرنچائز میں یہ سہولت ختم کردی گئی ہے آپ کو سم اپنے شناختی کارڈ سے ختم کرانے کے لیے سروسز سینٹر جہلم یا اسلام آباد جانا پڑے گا جس پر عوام علاقہ مشکلات کا شکار ہیں عوام کا کہنا ہے کہ اگر یہاں پر مختلف فرنچائز کی سموں کو فروخت کیا جاتا ہے تو ڈڈیال میں ہی سے ہمارے شناختی کارڈ پر سموں کو ختم کرنے کی سہولت فراہم کی جائے۔
عوام علاقہ نے تھانہ پولیس ڈڈیال کی منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کوسراہا
ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔
حسب ہدایت ایس ایس پی میرپور ، ڈی ایس پی ڈڈیال کی زیرنگرانی محمد شہزاد چوہدری نے 75 بوتل شراب برآمد کرکے ملزم کو حوالات میں بند کردیا تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس ڈڈیال کے SHO محمد شہزاد چوہدری ہمراہ نفری معمول کے مطابق گشت پر تھے کو باوثوق ذرائع کے معلوم ہوا کہ مشہور زمانہ منشیات فروش محمد اخلاق ولد فتح حیدر منشیات فروشی کے لیے حدود ڈڈیال میں ہے جس پر SHO محمد شہزاد چوہدری ہمراہ ASI سمیع اللہ، محمد توفیق، طاہرمحمود، تجمل حسین ،سجاد شاہ نے نیلی سیداں ڈگار کے مقام پر محمد اخلاق ولد فتح حیدر،قوم راجپوت، ساکن بلاول تحصیل سہنسہ ضلع کوٹلی کو روکا جس پر ملزم نے موقع پر سے فرار ہونے اور مزحمت کی کوشش کی لیکن پولیس اہلکاروں نے محمد اخلاق کو کنٹرول میں کرلیا ملزم کے زیر استعمال موٹر سائیکل سے تین عدد توڑے موجودتھے دوران تلاشی توڑوں میں سے 75 بوتل شراب اعلیٰ کوالٹی برآمد ہوئی تھانہ پولیس ڈڈیال کے ایس ایچ او محمد شہزاد چوہدری نے ملزم محمد اخلاق کو منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کرکے مزید تفتیش شروع کردی ، عوام علاقہ نے تھانہ پولیس ڈڈیال کی منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کوسراہا ۔
ضمنی امتحانات2018 کے نتائج کا اعلان
ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔
راجہ اورنگزیب کنٹرولر امتحانات ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میرپور کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضمنی امتحانات2018 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے حلقہ ایل اے و ن تحصیل ڈڈیال کے رزلٹ کارڈز محمد عمران موبائل نمبر 0342 5055476 ، حلقہ ایل اے 2 کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اسلام گڑھ جبکہ حلقہ 3 اور 4 کے ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میرپور دفتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں مزید معلومات کے لیے کنٹرولر امتحانات ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میرپور راجہ اورنگزیب 0345 5713048پر رابطہ کریں۔